تازہ تر ین

باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کا ٹھیکیدار 200 ملازمین سے ہاتھ کر گیا

لاہور (خصوصی رپور) لاہور ایئرپورٹ پر کام کرنے والے پی آئی اے کے 200 سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کی تاحلا تنخواہ ادا نہیں کی جاسکی جس سے انہیں عید کی تیاریوں میں دشواری کا سامنا ہے۔ ملازموں نے پی آئی اے انتظامیہ کو تنخواہ نہ ملنے پر ہڑتال کرنے کی دھمکی دے دی۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائنز کے ڈیلی ویجز ملازمین بار بار ٹھیکیدار محمد یونس کے دفتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے ٹھیکیدار حمد یونس کو عید سے قبل ہی ملازمین کو تنخواہیں مل سکیں لیکن ٹھیکیدار نے تنخواہ تقسیم نہیں کی۔ عید سے قبل تنخواہ نہ ملنے پر ملازمین کو عید کی تیاریوں میں دشواری کا سامنا ہے۔ ملازمین کی بے بسی پر ایئرلائن انتظامیہ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جبکہ ٹھیکیدار محمد یونس ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہ لے کر غائب ہوگیا ہے۔ اس بارے میں پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار یونس سے رابطہ کیا جارہا ہے معاملہ جلد حل کرادیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv