تازہ تر ین

انصاف کی توقع نہیں ، عمران خان نے جے آئی ٹی کو گود لے لیا

لاہور(نمائندگان خبریں) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاناما جے آئی ٹی کی طرف سے انصاف ملنا مشکل نظر آتا ہے کیونکہ جے آئی ٹی عمران خان کی سوچ استعمال کر رہی ہے، اس نے تمام اداروں سے لڑائی شروع کردی ہے، ایسا لگتا ہے عمران خان نے جے آئی ٹی کو گود لے لیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم نے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے پر مجرم تو پکڑ لیا مگر نام نہیں بتایا، جے آئی ٹی کو ہر صورت بتانا پڑے گا کہ ملزم کون ہے اور وہ کس ادارے کا ملازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا سیاست کا مقصد ملک کو ترقی سے روکنا ہے، خیبر پختونخوا کی کرپٹ حکومت نے ڈاکٹروں پر تشدد کیا، جس کی وہ مذمت کرتے ہیں، عمران خان نتھیا گلی سے نکل کر ڈاکٹروں کے مسائل سنیں۔ وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کی دن رات خدمت کی، خوشحالی کے منصوبے شروع کئے ملک میں ایکسپریس ویز، تعلیمی اداروں اور موٹر ویز کا جال بچھایا، عمران خان تو گھاس پر قدم رکھیں تو وہ بھی جل جاتی ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین سازشی اور چوھا سیاست مت کریں۔ ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ الزامات لگانے والوں کو خدا کا خوف نہیں، رمضان میں بھی جھوٹ بولتے ہیں، رمضان میں تو شیطان بھی بند کردیا جاتا ہے، جے ایف تھنڈر طیاروں کی تیاری کا معاہدہ بھی نواز شریف دور میں ہوا، بھارت کے مقابلے میں چھہ ایٹمی دھماکے کئے، وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ تمام سرکاری ادارے سپریم کورٹ کی ہر ممکن معاونت کررہے ہیں، صدر نیشنل بنک صرف ایک دن کے نوٹس پر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، امن کے ساتھ جے آئی ٹی کا رویہ تضحیک آمیز تھا مسلم لیگ(ن) دھرنے والوںکے برابر نہیں پہنچ سکتی، انکے آدرش بہت بلند ہیں تمام سرکاری ادارے سپریم کورٹ کی معاونت کررہے ہیں، نیشنل بینک کے صدر ایک روز کے نوٹس پر پیش ہوئے۔ وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ ن لیگ عدالت کا ہر فیصلہ مان رہی ہے، ہم اگر کسی بات پر تحفظات ہیں تو انہیں عدالت کو بتانا ہمارا حق ہے، عدالت کی ہدایت کے باوجود بھی جے آئی ٹی کا رویہ تبدیل نہیں ہوا، نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی کارروائی کو ہر شخص تعصب پر مبنی قرار دے رہا ہے، حسین نواز کی تصویر لیک کرنے پر کہ دیا گیا کہ نامعلوم شخص نے لیک کی جسے واپسی نامعلوم ادارے میں بھیج دیا اور نامعلوم کارروائی کی جارہی ہے، اس طرح تو معاملات نہیں چلتے مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ عمران خان جب جواب نہیں دے سکتے تو بدزبانی پر اُتر آتے ہیں‘ان کو اب تمیز سکھائیں گے، عمران خان کس طرح کے دلیر ہیں جو اشتہاری ہونے کے باوجود کہیں پیش نہیں ہوئے،گرفتاری دینے کی ہمت کریںاور انسداد دہشتگردی کی عدالت میںپیش ہوں، پوری قوم کہہ رہی ہے یکم جون والے ٹوئٹ کا کیا ہوا،عمران خان نے بہنوں ،بیوی کے نام پر پیسہ اکھٹا کیا،پرویز مشرف کچھ نہیں نکال سکا تو آپ کس کھیت کی مولی ہیں،2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن دو تہا ئی کی اکثریت حاصل کرے گی۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان کے خاندان کے پاس پیسہ نہیں ہے۔پوری قوم کہہ رہی ہے۔یکم جون والے ٹویٹ کا کیا ہوا۔عمران خان کے پاس منی ٹریل نہیں ہے۔ لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعظم قانون کا احترام کرتے ہوئے جے آئی ٹی میں پیش ہونگے، سیاسی رفقاءساتھ نہیں ہونگے، ایک خاندان کو نشانہ بنایا گیا، خدشہ ہے کہ جمہوریت کونقصان نہ ہوجائے، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقدمے کا سیاسی مستقبل اور جمہوریت سے گہرا تعلق ہے۔ جے آئی ٹی پر تحفظات مزید بڑھ گئے ہیں، اس سے بالکل مطمئن نہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv