تازہ تر ین
nawazsharif

”عرب دنیا میں بحران“ نواز شریف نے اہم ترین فیصلہ کر لیا

آستانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے خلیجی ممالک میں جاری بحران حل کرانے کیلئے سفارتی اقدامات اٹھانے پر غور شروع کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کی طرف سے قطر پر دہشتگردی کی حمایت جیسے الزامات لگا کر سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے اعلان اور اس سے پیدا ہونے والی کشیدگی میں کمی کیلئے وزیر اعظم نوازشریف نے کثیر الجہتی سفارتی اقدامات اٹھانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ وزیر اعظم میاں نوازشریف نے 22جون کو سعودی عرب جانے کا منصوبہ بنایا ہے تاہم مفاہمتی کوششوں کے تحت وہ اس سے قبل کویت اور قطر کا دورہ بھی کر سکتے ہیں۔ ادھر آستانہ میں وزیرا عظم نوازشریف نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عرب ممالک کے درمیان سفارتی بحران خوش اسلوبی سے حل کرانے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے سعودی عرب ، ایران اور قطر کیساتھ اچھے تعلقات ہیں لہذٰا ہم عرب ممالک کے درمیان تنازعات حل کرانے کیلئے اپنی بھرپور کوشش کریں گے۔”مسلم دنیا کو ان ممالک کے درمیان سفارتی بحران حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے“۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv