تازہ تر ین

درباریوں کے ”جے آئی ٹی “ پر حملے, کپتان کا وزیراعظم سے بڑا مطالبہ

اسلام آباد (اے پی پی، آئی این پی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے مستعفی ہونے تک جے آئی ٹی آزادانہ کام نہیں کرسکتی ،حکمرانوں کے درباری جے آئی ٹی پر مسلسل حملے کررہے ہیں،شریف برادران 30سال سے امپائر کے ساتھ مل کر کھیل رہے ہیں، جے آئی ٹی کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں،تمام حکومتی ادارے نواز شریف کے ماتحت ہیں۔گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں کے درباری جے آئی ٹی پر مسلسل حملے کررہے ہیں۔امپائر اگر (ن) لیگ کے ساتھ نہ ہوتو یہ متعصب ہوجاتے ہیں۔شریف برادران 30سال سے امپائر نواز شریف کے ساتھ مل کھیل رہے ہیں۔ان کے خیال میں امپائر نواز شریف کے حق میں نہیں وہ جانبدار ہیں ۔جے آئی ٹی نے کہا ان کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں ۔عمران خان نے مزید کہا میرا شروع نے ہی موقف تھا ۔نواز شریف کو استعفٰی دینا چاہیے۔تمام حکومتی ادارے نواز شریف کے ماتحت ہیں۔نواز شریف منتعفی ہونے تک جے آئی ٹی آزادانہ کام نہیں کرسکتی ۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے بلوچستان سے پارٹی وفدنے ملاقات کی اوربلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی کی تنظیم سازی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،وفد کی جانب سے بلوچستان کو تنظیمی طور پر 4 ذیلی ریجنز میں تقسیم کرنے کی تجویز دی گئی ہے،مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے بلوچستان سے پارٹی رہنماﺅںقاسم سوری، ہمایوں جوگیزئی، ظہور آغا، نذر بلوچ، نور محمد دمڑحاجی فوجان، روح اللہ خلجی، شریف خلجی،تاج آغا، نذیر اچکزئی، زین خلجی, عظیم کاکڑ اور دیگر پرمشتمل وفد نے نتھیا گلی میں ملاقات کی ،چیئرمین تحریک انصاف نے بلوچستان کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے نطیمی امور پر ان کے خیالات و تجاویز کو سراہا۔ انہوں نے وفد کوبلوچستان کے تنظیمی ڈھانچے میں ترامیم لانے کی تجویزپرغور کرنے کی یقین دھانی کرائی،اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اہم صوبہ ہے اور اسکے عوام میرے دل کے قریب ہیں، بلوچستان کو سیاسی طور پر مستحکم بنانے کیلئے تحریک انصاف میدان عمل میں موجود ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv