تازہ تر ین

جے آئی ٹی میں حدیبیہ پیپرز ملزکیس کے اہم کرداربارے حیران کُن انکشافات

اسلام آباد (آئی این پی) پانامہ کیس کی تحقیقات کےلئے قائم جے آئی ٹی میں حدیبیہ پیپرز ملزکیس کے اہم کردار جاوید کیانی کے تین بار پیش ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، جاوید کیانی کو شریف برادران کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات میں وعدہ معاف گواہ بننے کےلئے دباﺅ ڈالا جاتا رہا ہے تاہم انہوں نے اس سے انکار کردیا اور جے آئی ٹی کو حدیبیہ پیپرز مل کیس میں احتساب عدالت کی طرف سے اپنی بریت کے فیصلے کی دستاویزات بھی فراہم کردیں ، ذرائع کے مطابق حدیبیہ پیپرز مل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں ایک سال تک قید کاٹنے کے بعد احتساب عدالت کی طرف سے بری کئے جانےوالے جاوید کیانی کو پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاءکی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی نے تین بار طلب کیا اور ان سے تفصیلی پوچھ گچھ کی ۔ جاوید کیانی نے جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا تاہم انہیں جے آئی ٹی کی طرف سے یہ کہا گیا کہ وہ شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کے حوالے سے وعدہ معاف گواہ بن جائیں تاہم جاوید کیانی نے ایسا کرنے سے انکار کیا جس پر تیسری پیشی کے دوران جے آئی ٹی کے بعض ارکان نے انہیں قائل کرنے کی کوشش کی کہ اگر وہ وعدہ معاف گواہ بن جاتے ہیں تو انہیں کوئی نقصان نہیں ہوگا بلکہ وہ اس کیس کی پیچیدگیوں سے بچ جائیں گے ۔ واضح رہے کہ جاوید کیانی کو پرویز مشرف کے دور میں نیب نے حدیبیہ پیپرز مل کیس میں گرفتار کیا تھا تاہم نیب کے تفتیشی افسران عدالت میں جاویدکیانی کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کرسکے جسکی وجہ سے احتساب عدالت پنجاب لاہور کے معزز جج منیر احمد شیخ نے ایک سال کے بعد انہیں باعزت بری کر دیاتھا اور ریاست بنام جاوید کیانی مقدمے میں انہوں نے قرار دیا تھا کہ پیش کئے گئے ریکارڈ میں ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے اور استغاثہ اس حوالے سے کوئی بھی ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہاہے اس لئے ملزم کو باعز ت بری کیاجاتاہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv