تازہ تر ین

عوام کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا منصوبہ, مریضوں بارے اہم نظام کا افتتاح

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اس سال صحت عامہ کے لئے 230 ارب روپے کا ریکارڈ بجٹ مختص کیا ہے جو کل بجٹ کا 15 فیصد ہے – صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہو رہے ہیں اور عوام کو ریلیف مل رہا ہے – پیشنٹ ٹرانسفر سروس حکومت پنجاب کا ایک اور انقلابی پروگرام ہے جس کے ذریعے تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں سے بڑے ہسپتالوںمیں مریضوں کو بلا معاوضہ منتقل کیا جا رہا ہے – اب راولپنڈی، اوکاڑہ یا پنجاب کے کسی دور دراز کے علاقے سے مریض کو لاہور کے کسی بڑے ہسپتال منتقل کرنا ہو تو اس نئے نظام کے تحت با آسانی منتقل کیا جا سکتا ہے اور اب کوئی ایمبولینس کا ڈرائیور ان سے کسی قسم کا بھتہ یا کرایہ وصول نہیں کر سکتا – پیشنٹ ٹرانسفر کے جامع اور فنکشنل نظام میں پرانے نظام کا خاتمہ کر دیا ہے جو سب کے لئے بدنامی کا باعث بن رہا تھا-اب ریسکیو سروس 1122 کی ایمبولینسیں کسی مریض یا مریضہ کو بلا تاخیر ہسپتال لیجانے کے حوالے سے خدمات فراہم کر رہی ہیں اور ہسپتالوں میں خصوصی ڈیسک بھی بنادیئے گئے ہیں اور میں نے چنیوٹ کے ہسپتال میں میں نے اس کا خود مشاہدہ بھی کیا ہے -چھ موبائل ہیلتھ یونٹس دور دراز اورپسماندہ علاقوں میں طبی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں-15موبائل ہسپتال جلد پہنچ رہے ہیں جبکہ 100 مزید موبائل ہسپتال منگوانے کا اہتمام کیا گیا ہے – وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار آج یہاں ماڈل ٹا¶ن میں پیشنٹ ٹرانسفر سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا -وزیر اعلی نے کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری اور جدید سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں -پنجاب کے 36 اضلاع میں نئی سی ٹی سکین مشینیں لا رہے ہیں اور یہ ایسا نرالا اور منفرد نظام ہے کہ جو کمپنی یہ سی ٹی سکین مشین فراہم کرے گی وہ ہی اسے چلانے کی ذمہ دار ہو گی- ان سی ٹی سکین مشینوں کے نصب ہونے سے غریب مریضوں کو 24 گھنٹے سی ٹی سکین کی سہولت مفت حاصل ہو گی – ماضی کے اس پرانے نظام کو خیر باد کہہ دیا گیا ہے جب ہسپتال کا عملہ ہسپتال کی سی ٹی سکین مشین کو خراب کر کے مریضوں کو باہر سے سی ٹی سکین کرانے پر مجبور کرتا تھا- اسی طرح پنجاب کے 40 تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر ہسپتالوں کی تنظیم نو کی جا رہی ہے اور انہیں جدید طبی سہولتوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے اور اس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے جس کے نتائج اسی سال سامنے آجائیں گے اور ہسپتالوں کی شکل بدل جائے گی – ہسپتالوں کی بہتری کے ساتھ ساتھ عملے کے رویے کو بھی بہتر کیا جا رہا ہے اور میری ڈاکٹروں سے درخواست ہے کہ خدا را آگے بڑھ کر دکھی انسانیت کا ہاتھ تھام لیں – انہوںنے کہا کہ ہیپاٹائٹس خطرناک مرض ہے جو پنجاب اور پاکستان میں اپنے پنجے گاڑ رہا ہے – ہیپاٹائٹس کے تدارک اور اسے شکست فاش دینے کے لئے پنجاب حکومت نے موثر حکمت عملی اپنائی ہے – لاہور میں ہیپاٹائٹس کلینک مریضوں کو علاج معالجہ فراہم کر رہا ہے جبکہ اگلے چند ماہ میں ایسے فلٹر کلینکس پورے پنجاب میں بن چکے ہوںگے -انہوںنے کہا کہ جگر و گردے کے امراض کے علاج معالجہ کے لئے صوبائی دارالحکومت میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اوراگر اللہ کو منظور ہوا تو انشاءاللہ وزیر اعظم نواز شریف اس سال 25 نومبر کو اس کا افتتاح کریں گے – مظفر گڑھ میں اڑھائی سو بستروں پر مشتمل گورنمنٹ طیب اردوان ہسپتال بنایا جا رہا ہے اور پنجاب حکومت اپنے فنڈ ز سے یہ ہسپتال بنا رہی ہے اور اس ہسپتال کو ولی صفت انسان ڈاکٹر باری کی سربراہی میں ٹرسٹ چلائے گا- اسی طرح ملتان کا کڈنی سنٹر اور لاہور کے گرد و نواح میں بننے والے ہسپتال بھی یہی ٹرسٹ چلائے گا – اس طرح سرکاری ہسپتالوں اور اس ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلنے والے ہسپتالوں میں ایک صحتمند مقابلے کا رحجان پیدا ہو گا اور عوام کو معیاری اور بہتر خدمات ملیں گی- انہوںنے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں قابل ڈاکٹرز ، فزیشنز ، سرجنز موجود ہیں لیکن اگر کمی ہے تو کچھ کرنے کے عزم کی ہے – انہوںنے کہا کہ ملک کی 70 سالہ تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضو ںکو اعلی معیار کی ادویات مل رہی ہیں اور اس بات کی گواہی مریض خود دے رہے ہیں – مریضوں کو ہسپتال میں وہی ادویات مفت مل رہی ہیں جو اشرافیہ استعمال کرتی ہے – انہوںنے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں عالمی معیار کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیب بنائی جا رہی ہے جبکہ لاہور کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کو پوری طرح فنکشنل کیا گیا ہے اور اس لیب میں مستقل عملہ تعینات کیا گیا ہے جس کی تربیت بیرون ممالک سے کرائی گئی ہے – وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ احتساب سب کا بلا تفریق ہونا چاہیے کسی ایک خاندان کا احتساب احتساب نہیں -وزیر اعظم کے بچے کو اس طرح بٹھایا گیا جیسے خدا نخواستہ اس نے کرپشن کی ہو – اس نے تو اس ملک کا دھیلہ نہیں لوٹا جبکہ دوسری جانب ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے پنجاب بنک پر ڈاکہ ڈالا ، اوورسیز فا¶نڈیشن اور اوگرہ میں لوٹ مار کی ، نندی پور منصوبے میں کرپشن کی اور غریب قوم کے 60 ملین ڈالر لوٹ کر سوئس بنکوں میں پہنچائے – انہیں تو کوئی پوچھنے والا نہیں – اسی طرح قرضے معاف کرانے والے ،بیوا¶ں کا مال لوٹنے والے ، لوٹ مارکے پیسے سے جہاز اور فیکٹریاں بنانے والے بھی موجود ہیں جنہیں کوئی نہیںپوچھ رہا- میری عدالت عظمی سے ہاتھ باندھ کر درخواست ہے کہ احتساب ضرور کریں اور یہ احتساب بلا تفریق سب کا ہونا چاہیے – اگر ایسا نہ ہو ا تو خدا نخواستہ ملک آگے نہیں چل سکتا – انہوںنے کہا کہ پنجاب کے میدانوں ، کے پی کے برش پوش پہاڑوں ، وادی مہران اور بلوچستان کے پہاڑوں میں بسنے والے سب چاہتے ہیں کہ احتساب بلا امتیاز اور بلا تفریق ہونا چاہیے اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت ضرور واپس آنی چاہیے – انہوںنے کہا کہ اگر جے آئی ٹی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے لئے زور لگاتی تو شائد یہ سارا پیسہ واپس آجاتا- احتساب ضرور کریں بیشک ہم سے کریں لیکن یہ بھی یاد رکھیں اس خاندان نے 1972 ءمیں ہر چیز گنوا دی ، بھٹو کی حکومت نے نیشنلائز کے نام پر اس خاندان سے ہر چیز چھین لی پھر بے نظیر دور میں اور مشرف کے دور میں بھی اس خاندان کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا لیکن جنہوںنے غریب قوم کا خون چوسا ، ملک کی دولت کو لوٹا انہیں بھی احتساب کے کٹہرے میں لانا چاہیے – ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا کہ صحافی قابل احترام ہیں لیکن بعض ناجائز تنقید بھی کرتے ہیں- میں ایک صحافی بھائی کا وہ جملہ آج تک نہیں بھولا کہ شہباز شریف بڑھکیں مار رہے ہیں ، بجلی کے منصوبے کوئی میٹروبس نہیں جو گیارہ ماہ میں مکمل ہو جائے گی- اس صحافی بھائی سے میری درخواست ہے کہ آپ تنقید ضرور کریں لیکن اسے مضحکہ خیز نہ بنائیں – وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ہم نے بھکی پاور پلانٹ کا منصوبہ 18 ماہ میں اور ساہیوال کول پاور پلانٹ 22 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا ہے – ہمیں شاباش نہ دیں لیکن ہماری حکومت کے اچھے کاموں کو فروغ ضرور دیں – آپ نے انجانے میں ایسی بات کہہ دی ہو گی کیونکہ انسان سے غلطی ہو جاتی ہے لیکن آپ نے بھی مشاہدہ کر لیا ہے کہ پنجاب حکومت نے 22 ماہ کی ریکارڈ مدت میں ساہیوال کول پاور پلانٹ شفاف طریقے سے مکمل کیا ہے اور اس سے لوگوں کو بجلی مل رہی ہے – جس سے صنعتی ، تجارتی و معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں – اس منصوبے کی تکمیل سے جو پھل 8 ماہ بعد ملنا تھا ہم نے 8 ماہ پہلے منصوبہ مکمل کر کے پھل حاصل کیا ہے – پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں مضحکہ خیز باتیں تو ہوتی رہی ہیں اور اب ایک اچھا کام ہوا ہے تو اس کو پھیلائیں – اگر اس منصوبے میںکوئی سقم ہے یا کوئی کرپشن ہوئی ہے تو ضرور کڑا احتساب کریں لیکن انتقام کا نشانہ نہ بنائیں – وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو انتقام کی سیاست سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات دلائی جائے- بلا امتیاز سب کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے – کسی ایک خاندان کے خلاف احتساب کی بندوق تان لینا کوئی احتساب نہیں – وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے ڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کو پیشنٹ ٹرانسفر سسٹم کے تحت ایمبولینس کی چابی دی- صوبائی وزراءخواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، سیکرٹریز صحت ، اراکین اسمبلی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آج اسلام آباد میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے میں چین کے سفیر سن ویڈانگ سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی دنیا میں امن ، محبت، تعاون اور والہانہ جذبوںکی روشن مثال ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری کا عظیم منصوبہ معاشی و اقتصادی ترقی کی نئی تاریخ رقم کرے گا۔ سی پےک کے تحت منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ، ساہےوال مےں1320مےگاواٹ کا کول پاور پراجےکٹ رےکارڈ مدت مےں مکمل کےاگےاہے جبکہ دےگر منصوبے تےزی سے مکمل کےے جارہے ہےں۔انہوںنے کہا کہ سی پےک کے منصوبوںمےں چین کی سرمایہ کاری قابل قدر ہے ۔ پاکستان اور چےن کے درمےان اس وقت سرمایہ کاری کا حجم تاریخ کی بلندترین سطح پر ہے،بلاشبہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے اور سی پیک سے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ، پھلوں، سبزیوں اور دالوں کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں اورپنجاب حکومت نے تاریخ میں پہلی بار 9 ارب روپے سے زائد کا رمضان پیکیج عوام کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے دیا ہے جبکہ صرف سستے آٹے کی فراہمی پر 8 ارب 78 کروڑ روپے کی خطیر سبسڈی سے عوام کو حقیقی ریلیف ملا ہے اور پنجاب حکومت کے اربوں روپے کے رمضان پیکیج سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سستے رمضان بازاروں کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی اشیائے ضروریہ کی وافر اور مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں، کسی کو ناجائز منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی کے نام پر عوام کے مفادات سے نہیں کھیلنے دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور صنعت و تجارت کی ترقی سے قومی معیشت میں نمایاں بہتری آرہی ہے جس سے ملک کے خوشحال مستقبل کے حصول میں مدد ملے گی۔ یہ بات انہوں نے وفاقی وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے اسلام آباد میں آج ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ شکست خوردہ عناصرکی ریشہ دوانیوں اور قومی معیشت کے پہیے کو جام کرنے کی تمام تر سازشوں کے باوجود قومی معیشت اس وقت فاسٹ ٹریک پر ہے اور سی پیک جیسے منصوبوںکی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور عالمی اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری سے دور کرنے کے حربوں کے باوجود موجود ہ حکومت نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں معاشی ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور ملک میں ایسا ساز گار ماحول قائم کیا ہے جس سے ملک تیزی سے ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے آج یہاں چےئرمےن واپڈا لےفٹےننٹ جنرل (ر) مزمل حسےن نے ملاقات کی۔ملاقات میں توانائی منصوبوں خصوصا پن بجلی کے جاری پراجیکٹس پر ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا-وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ توانائی منصوبوں کی جلد سے جلدتکمیل ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب سمیت پاکستان بھر میں توانائی منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv