تازہ تر ین

اعجاز الحق کا حسین نواز کی تصویر بارے اہم مطالبہ ،عبداللہ حمید گل اور اقبال شاہد کی آج پاکستان میں “ گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام ”آج پاکستان میں“ گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار اقبال شاہد نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے خود نہال ہاشمی کے استعفیٰ کی تصدیق کی۔ چیئرمین سینٹ ان کا استعفیٰ منظور کر سکتے ہیں لیکن نہیں کریں گے۔ یہ سیاسی داﺅ پیچ ہوتے ہیں۔ استعفیٰ بھی قصہ ماضی بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حسین نواز کی تصویر لیک ہونا مناسب نہیں لیکن وہ جس انداز میں بیٹھے ہوئے ہیں عام آدمی کے ساتھ بھی ایسا ہی تفتیش کا طریقہ کار ہونا چاہیے انہو ں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کو متحد کرنے میں ناکام رہی ہے۔ سربراہ پاکستان مسلم لیگ ضیاءاعجاز الحق نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی نے میڈیا کی غیرموجودگی میں تقریر کی کسی نے موبائل فوٹیج بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ جوش میں انتہائی غلط بات کر گئے۔ اب بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ نے نہال ہاشمی کا استعفیٰ منظور کرنا ہے۔ اندرونی کہانی سے لاعلم ہوں کہ نہال ہاشمی بلانے پر پیش کیوں نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا وزارت داخلہ کو حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کی تحقیقات کرانی چاہیے اس سے کوئی اچھا تاثر نہیں ملا اس کی وضاحت ہونی چاہیے۔ دفاعی تجزیہ کار عبداللہ حمید گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم چاہیں تو نہال ہاشمی کا استعفیٰ فوری منظور ہو سکتا ہے ملی بھگت کے ساتھ گیم کھیلی جا رہی ہے۔ نون لیگ کی طرف سے نہال ہاشمی پر مقدمہ درج کرانا چاہیے تھا۔ نون لیگ عوام کی توجہ ہٹانے کےلئے ڈرامے رچا رہی ہے۔ ماضی میں سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے اقتدار میں بیٹھے ہیں۔ ملک میں انصاف، صحت و تعلیم، روزگار نام کی کوئی چیز نہیں۔ حکومت سارے معاملات فوج کی مداخلت کرانے کےلئے کر رہی ہے۔ صورتحال خانہ جنگی کی طرف جاتی دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پانامہ کیس کا فیصلہ عوام کی امنگوں کے مطابق نہیں آیا تو پھر عدالتوں کو بھی اپنے مستقبل بارے غور کرنا پڑے گا۔ ماہر معاشیات ڈاکٹر مرتضی مغل نے کہا ہے کہ وفاق کا ہو یا سندھ کا بجٹ وہی ہے جو 50 سالوں سے آ رہا ہے۔ غریب کےلئے کچھ نہیں ہے۔ کم سے کم 14ہزار تنخواہ کرنے والے موجودہ دور میں اتنے میں کسی ایک غریب گھرانے کا بجٹ بنا کر بھی دکھائیں۔ بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندا ہے۔ بجٹ سے کوئی امید تب لگے گی جب کوئی اور کام ہوا ہوگا۔ غریب کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں، حکومت ترقیوں کے ڈھول بجاتی ہے۔ اگر کوئی ہوتی ہے تو عام آدمی تک اس کا فائدہ کیوں نہیں پہنچتا؟۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv