تازہ تر ین
power-house-electricity

ماہ مقدس میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ, شہری پانی کو بھی ترس گئے

سیالکوٹ، بہاولنگر، منچن آباد (نمائندگان خبریں) سیالکوٹ اور گردونواح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں حکومتی اعلان کے باوجود گھنٹوں بجلی کی بندش کا سلسلہ بدستور جاری۔ حکومت نے رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہوئی تھی لیکن پہلے روزے سے لے کر اب تک مسلسل بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ واپڈا کئی کئی گھنٹے بجلی بند کر کے غیرعلانیہ وعلانیہ لوڈشیڈنگ کر رہا ہے۔ سیالکوٹ میں رمضان المبارک کے آغاز سے ہی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ فوری طور پر ختم کی جائے۔ بہاولنگر شہر میں خبریں ٹیم سروے کے مطابق بہاولنگر میں بھی ہوشربا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،عوام بلبلا اٹھے، سحروافطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے۔ لوڈشیڈنگ کے باعث شدید گرمی میں روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا۔ انجمن تاجران کے صدر شیخ انور نے خبریں کی ٹیم ملک مقبول احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر حکومت رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کرے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بہاولنگر بھی شدید گرمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی لپیٹ میں ہے۔ بجلی کی آنکھ مچولی سحروافطار میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے حکومتی دعووں کی کلعی کھول رہی ہے۔رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں روزہ داران کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث روزہ رکھنے اور خشوع وخضوع کے ساتھ عبادات کرنے میں شدید دشواری کا سامناہے ۔جبکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو بیشتر پانی کی بوند بوند کو ترسنا پڑتا ہے۔گرمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث تجارتی سر گرمیاں بھی ماند پڑ چکی ہیںاور تاجر کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے باعث شدید تشویش میں مبتلا ہیں جبکہ عام آدمی کا کوئی پرسان حال نہ ہے۔ نمازی گھر سے وضو کر کے آئیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مسجد میں پانی نہ ہے۔ منچن آباد شہر کی کئی مساجد میں نمازوں کے دوران غیرعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث اعلانات اور نوٹس اویزاں کر دیئے گے۔ حکومتی دعوے ہمیشہ کی طرح ٹھس ہو کر رہ گے ،شہر میں رمضان المبارک میں نمازوں کے اوقات میں غیرعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ پہلے روز سے جاری ہے روزہ دار اور نمازی شدید پریشانی و اضطراب کا شکار ہیں شدید گرمی میں بد ترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عورتیں ،بچے، بوڑھے اور جوان سب بلبلا اٹھے مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ منچن آباد میں لوڈ شیڈنگ دیگر علاقوں کی نسبت سے زیادہ ہے جبکہ یہاں چیک اینڈ بیلنس کا نظام غیر مو¿ثر ہو چکا ہے۔ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا آج سے خاتمہ ہو گیا۔ وولٹیج کم یا زیادہ نہیں ہونگے، شہر کو روشن کر دیا ہے۔ منڈی احمدآباد 132 کے وی گرڈ اسٹیشن نے کام شروع کر دیا اور شہر کو بجلی کی سپلائی چالو کر دی گئی۔ اس موقع پر شہریوںکی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کوآرڈینیٹر این اے 147ملک مظہربشیرچنا نے بتایاکہ باقی علاقے کو بھی جلد ہی بجلی کی سپلائی شروع کر دی جائے گی۔ شہریوںنے منڈی احمدآباد کا دیرینہ مسئلہ حل کروانے پر وزیراعظم پاکستان میاںنوازشریف، ایم این اے میاںمعین خاںوٹو،چیف لیسکو واجد کاظمی، چیف انجینئر لیسکو خالد سعید، چیئرمین میونسپل کمیٹی مرزا ناظم بیگ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور گرڈاسٹیشن کے کام شروع کرنے پر مٹھائی تقسیم کی گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv