تازہ تر ین
shahbaz-sharif

منافع خوروںاور ذخیرہ اندوزوں بارے وزیراعلیٰ کے اہم احکامات جاری

لاہو(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ر وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشرےف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ ، پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ سستے رمضان بازاروں کے ساتھ عام مارکےٹوں اور بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کےلئے موثر اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سستے رمضان بازاروں کے ساتھ عام مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی وافر اور مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانا متعلقہ محکموں اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے لہٰذا عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی کیلئے متعلقہ محکمے اور انتظامیہ متحرک انداز میں فرائض سرانجام دے۔ وزےراعلیٰ نے عام مارکیٹوں اور بازاروںمیں بھی معیاری اشیائے ضرورےہ،پھلوں اورسبزےوں کی مناسب نرخوں پرفراہمی ےقےنی بنانے کی ہداےت دےتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں کےساتھ عام مارکیٹوں میںاشیائے خوردونوش کی قیمتوں، کوالٹی اور وافر سپلائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھر پور کرےک ڈاو¿ن کےا جائے۔ وزےراعلیٰ نے مہنگے داموں اشےاءضرورےہ، پھل اورسبزےاں فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتےاز کارروائی کاحکم دےتے ہوئے کہاکہ مجھے اپنے عوام کا مفاد بے حد عزیز ہے اور منافع کے نام پرعوام کولوٹنے والے کسی رعاےت کے مستحق نہےں اور میں کسی صورت ناجائز منافع خور وں اور ذخیرہ اندوزوں کے گٹھ جوڑ کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا اور کسی قیمت پر اشیائے ضروریہ، پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں میں اضافے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے تاریخ میں پہلی بار 9 ارب روپے سے زائد کا تاریخ ساز رمضان پیکیج عوام کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے دیا ہے اور صرف سستے آٹے کی فراہمی پر 8 ارب 78 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔انہو ںنے کہا کہ رمضان پیکیج کی پائی پائی عوام تک پہنچنی چاہیئے اور اربوں روپے کے رمضان پیکیج کے ثمرات ہر صورت عوام تک پہنچانے کیلئے منتخب نمائندوں، انتظامےہ اورپرائس کنٹرول کمےٹےوں کو موثر انداز مےںفعال کردارتسلسل کے ساتھ جاری رکھناہوگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں اندھیروں سے روشنیوں کی جانب سفر جاری ہے- اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی دوسری ٹربائن نے بھی بجلی کی پیداوار کا آغاز کر دیاہے-ابتدائی طو رپر دوسری ٹربائن سے 137میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے -چند روز بعد ساہیوال کول پاور پلانٹ سے مجموعی طو ر1320میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی-ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سی پیک کاپہلا اور پاکستان کا سب سے بڑا کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ ہے-ہماری حکومت نے منصوبوں میں رفتار ،معیار او رشفافیت کے نئے کلچر کو فروغ دیا ہے- تعلیم، صحت او ردیگر سماجی شعبوں کی بہتری کے لئے اربوںروپے کے پروگرام پر عملدرآمد ہورہاہے-میرٹ او رشفافیت ہماری حکومت کا سکہ رائج الوقت ہے -صوبے میں اساتذہ ، پولیس او ردیگر محکموں میں بھرتیاں صر ف اور صرف میرٹ پر ہورہی ہیں- اراکین اسمبلی عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں او ران کے مسائل کے حل کےلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں- ترقیاتی منصوبوں کی شفاف ،معیاری اور بروقت تکمیل کے حوالے سے اپنا موثر کردار اداکریں-وزیراعلی شہبازشریف نے ان خیالات کااظہار ساہےوال ڈوےژن سے تعلق رکھنے والے اراکےن پارلےمنٹ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا-اراکین پارلیمنٹ نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سے ریکارڈ مدت میں بجلی کی پیداوار پر وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کو مبارکباد دی -وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے صوبے میں میرٹ کے کلچر کو فروغ دیاہے-اقربا پروری ، سفار ش او رکرپشن کے بت پاش پاش کئے -تمام محکموں میں بھرتیاں صر ف اورصرف میرٹ کی بنیاد پر ہورہی ہیں- فروغ تعلیم کے لئے بھی ٹھو س اقدامات کئے گئے ہیں-طلبا وطالبات کو بہتر تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کے لئے سکولوں میں ہزاروں میں اضافی کمرے بنائے جا رہے ہیں-بجلی سے محروم سکولوں کو سولر پینلز سے روشن کرنے کے بڑے پروگرام کو آگے بڑھایا جارہاہے-پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے تعلیمی پروگراموں کے باعث لاکھوں غریب گھرانوں کے بچے اور بچیاں معیاری تعلیم مفت حاصل کررہے ہیں-انہوںنے کہاکہ زراعت کا فروغ بھی ہماری اولین ترجیح ہے او راس مقصد کے لئے بھی بے مثال اقدامات کئے گئے ہیں-تاریخ ساز کسان پیکیج پر عملدرآمد سے زراعت کی ترقی او رفی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہورہاہے-بلاسود قرضوں کی فراہمی سے بھی حقیقی معنوں میں چھوٹے کاشتکار کو ریلیف ملاہے-انہوںنے کہاکہ چین کے تعاون سے ٹیکنیکل کالج بھی بنے گاجہاں ایک ہزارنوجوانوں کو فنی تربیت دی جائے گی- وزیراعلی نے کہاکہ ماضی کے ا دوار میں منصوبوں کی آڑ میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی اور ڈکٹیٹر مشرف کے دور حکومت میں پنجاب کے حکمرانوں نے لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کئے-ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا جبکہ آج شفافیت کا دور دورہ ہے او روسائل دیانتداری سے صرف کئے جا رہے ہیں-انہوںنے کہاکہ منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل اور شفافیت پر ترقی مخالفین کو تکلیف ہو رہی ہے -ہماراہر قدم عوام کی فلاح کے لئے اٹھ رہاہے -وزیراعلی نے پتوکی ٹال پلازہ پر ٹریفک کے مسئلے کے حل کے لئے فوری طو رپر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اس ضمن میں خود پلان مرتب کر کے اس پر عملدرآمد کرائیں-انہوںنے کہاکہ پتوکی ٹال پلازہ پر ٹریفک کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے-وزیراعلی نے بصیر پور میں ریت کی لیز ز کے حوالے سے شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ کو فوری طور پر موقع پر جاکر ذمہ دارو ں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ اس ضمن میں آج ہی مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے-پنجاب میں ریت کی دیگر لیزز کے حوالے سے انکوائری کاحکم دیتے ہوئے وزیراعلی معائنہ ٹیم کوجامع تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی -وزیراعلی نے ساہیوال میں قتل کے واقعہ کے ملزم نہ پکڑے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے -پولیس افسر ان کی جانب سے قتل کے ملزمان کو گرفتار نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں-ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے -اراکین اسمبلی نے گندم خریداری مہم اور خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام اور تعلیم وصحت کے شعبوں کی بہتری کےلئے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی-صوبائی وزرائ،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، قائم مقام انسپکٹرجنرل پولیس،متعلقہ محکموںکے سیکرٹریز اور ساہیوال ڈویژن کے انتظامی وپولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے-



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv