تازہ تر ین

مایوسی کس کا مقدر؟

اسلام آباد، پشاور، لاہور (نمائندگان خبریں) سابق وفاقی وزیر اطلاعات سنیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ حسین نواز کے دو ارکان پر اعتراضات کے بعد انہیں پانامہ کی تحقیقات سے علیحدہ ہو جانا چاہیے، انصاف کا تقاضا ہے کہ حسین نواز کو پورا موقع فراہم کیا جائے جب تک سپریم کورٹ کا کوئی فیصلہ نہیں آتا جے آئی ٹی اپنا کام روک دے۔ ان خیالات کا اظہار پرویز رشید نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی میں پانامہ کیس کی تحقیقات میں دو ارکان ایسے ہیں جن میں ایک شخص مشرف کا قریبی ساتھی رہا ہے جب نوازشریف اڈیالہ جیل میں تھے تو وہ اس وقت تمام سرگرمیوں میں نوازشریف کیخلاف بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا تھا اور دوسرا آدمی وہ ہے جس نے تحریک انصاف کو جوائن کر رکھا ہے اور ابھی بھی وہ نوازشریف پر بدترین الزامات لگاتا رہا ہے جیسے ہی حسین نواز نے ان دو ارکان پر اعتراضات کئے تھے تو ان دونوں ارکان کو اخلاقی طور پر تحقیقات سے علیحدہ ہو جانا چاہیے تھا ۔ وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے قانونی بیساکھی لئے بغیر پہلے دن سے تمام سوالات کے جواب دے دیئے ہیں ملک میں پہلی مرتبہ حسین نواز نے جے آئی ٹی میں خود پیش ہو کر تاریخ رقم کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کو تھوڑا انتظار کرنا چاہئے کیونکہ سپریم کورٹ نے پیر کو طلب کر رکھا ہے لیکن جے آئی ٹی کے 24 گھنٹے کے نوٹس پر حسین نواز فوری طور پر جوڈیشل اکیڈمی میں سوالوں کے جواب دینے کے لئے پہنچے ہیں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ استثنیٰ اور قانونی سہارا لینے کے بغیر وزیر اعظم نواز شریف جھوٹے الزامات کو مسترد کرنے کے لئے قانونی اداروں کے سامنے پیش ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسین نواز نے جوڈیشل اکیڈمی میں پہنچ کر کرپشن کے خلاف تاریخ رقم کی ہے۔ صوبائی وزےر قانون رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ ماےوسی آصف زداری اور عمران خان کا مقدر بن چکی ہے دونوں کی حکومت کو گرانے کی خواہش پوری نہےں ہوگی ‘نوازشرےف اس ملک کے منتخب وزےراعظم ہےں وہ آئےنی مدت پور ی کر ےں گے اور آنےوالی حکومت بھی (ن) لےگ کی ہوگی ‘عمران خان ساری عمروزےر اعظم بننے کے صرف خواب ہی دےکھتے رہےں گے ‘پنجاب کے بجٹ مےں عوام پر کوئی نےا ٹےکس نہےں لگاےا جائےگا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہاہے کہ ہم آئینی اداروں کا احترام کرتے ہیں،آج دنیا نے دیکھا کہ وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نوازکو جے آئی ٹی نے طلب کیا اور وہ حاضر ہو گئے۔ مسلم لیگ(ن)کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے کیس کی سماعت کے حوالے سے حسین نواز کو ایک نوٹس بھیجا اور وہ اس کی سماعت کیلئے عدالت پہنچ گئے، آج ہم جے آئی ٹی کے سامنے کھڑے ہیں جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ ہم عدالتوں کا کتنا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی رہائشگاہ پر اشتہاری کے پوسٹر لگے ہیں۔ عدالتیں عمران خان کو اشتہاری قرار دے چکی ہیں۔ عمران خان ایک کیس میں نوٹس ملنے کے 3سال بعد بھی پیش نہیں ہوئے۔ وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے قوم کا سربلند کر دیا، 28مئی 1998ملکی تاریخی میں اہم سنگ میل رکھتا ہے یوم تکبیر منانے کا بڑا مقصد یہ بھی ہے کہ روایتی دشمن بھارت کو یہ احساس دلایا جاسکے کہ وہ پاکستان کو ترنوالہ نہ سمجھے ‘بھارت جو شروع دن سے ہی پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے اور سولہ دسمبر 1971کو اس نے گھناﺅنی سازش اور فوجی قوت کے بل بوتے پر مشرقی پاکستان کو الگ کردیا تھا جبکہ بھارت آج باقی ماندہ پاکستان کیخلاف سازشوں کے جال پھیلانے میں لگا ہوا ہے ‘پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور کبھی کسی پڑوسی ملک کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا مگر بھارت کی فوجی برتری کسی طور پر قبو ل نہیں کرتا۔ وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان دہشت گردی کا نیا ٹرینڈ متعارف کرا رہے ہیں۔ صفر کارکردگی والے گرڈ اسٹیشنز پر حملے کئے جا رہے ہیں۔ منتخب نمائندوں کا کام گرڈ اسٹیشن پر حملے کرنا نہیں۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نوٹس لیں۔ خیبر پختونخوا میں چارسال کے دوران ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پاور پلانٹ لگا سکتے ہیں تو پرویز خٹک کیوں نہیں؟۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv