تازہ تر ین

کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس کوئی مسئلہ قابل قبول نہیں

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے برہان وانی کے جانشین سمیت 12 افراد کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کا قتل عام ریاستی دہشت گردی ہے۔ عمران خان نے عالمی برادری سے کشمیری عوام پر بھارتی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی حالیہ بربریت اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی انسانی حقوق قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس مسئلہ کشمیر کا کوئی حل قبول نہیں کیا جائے گا، ہم کشمیری عوام کی حق خود اداریت کی جدوجہد کی ہمیشہ حمایت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے عالمی اداروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے عالمی سیاست میں بھارت کو کشمیریوں پر بے جا ظلم و ستم ڈھانے کی اجازت ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے نہیں دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی قابض فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ وادی کے علاقے بارہ مولا میں برہان وانی کے قریبی ساتھی سمیت 11 افراد کو شہید کردیا تھا جس کے بعد وہاں ایک بار پھر کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔ ‘ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں ناکام رہی‘ فضل الرحمن کی سربراہی میں کشمیر کمیٹی شرمناک ناکامی سے دوچار ہوئی۔ کشمیریوں کے معاملے پر عالمی برادری دوہرے معیار کی شکار ہے۔ عمران خان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔ حق خود ارادیت کے معاملے پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کشمیر کمیٹی کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن کا احتساب ہونا چاہئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv