تازہ تر ین

سحری وافطاری اوقات میں بجلی بند،3افراد جاں بحق،عوام مشتعل

لاہور‘کوئٹہ، کراچی، پشاور‘اسلام آباد(نمائندگان خبریں) رمضان میں لوڈشیڈنگ خاتمے کے دعوے ٹھس،سحری سمیت کئی گھنٹے بجلی غائب،روزہ دار بے حال ،خواتین کی واپڈا کو بددعائیں،عوام کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے رمضان میں لوڈ شیڈنگ نہ کئے جانے کے دعووں کا پول پہلے ہی روز اس وقت کھل گیا جب پہلی ہی سحری کے دوران بجلی غائب ہو گئی اس کے بعد لوڈ شیڈنگ کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے سارا دن بھی جاری رہا جس کے باعث روزہ دار بے حال ہو کر رہ گئے جبکہ خواتین بھی پریشانی میں واپڈا کو کوستی اور بددعائیں دیتی رہیں عوام کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں ماہ رمضان اور اوپر سے بے تہاشا لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے حکمران کچھ تو خدا کا خوف کریں۔ عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم ماہ صیام کے دوران تو لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ یقینی بناتے ہوئے متواتر بجلی فراہم کی جائے۔ تاکہ روزہ داروں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے حکومتی دعوﺅ ں کے برعکس رمضان المبارک کے آغاز کے پہلے روز ہی میپکو نے بدترین لوڈشیڈنگ کا آغاز کرتے ہوئے روزداروں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے باعث روز ے دار گرمی سے نڈھال ہو گئے۔ ماہ رمضان کے مقدس ماہ میں شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ سے شہری شدید اذیت سے دو چار ہیں، نمازی وضو کرنے کےلئے پانی سے محروم ہو گئے۔ ضلع ساہیوال میں گرمی کی شدت برقرار ہی لو لگنے اور شدید گرمی سے مزید 2 افراد جاں بحق ہ گئے جبکہ درجنوں ہسپتال داخل برف فروشوں نے رمضان کے شروع ہوتے ہی برف 50 روپے کلو تک فروخت کی۔ ضلعی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر نے سبزی منڈی کا درہ کیا مگر قیمتیں دکانداروں نے دونوں افسروں کے دروہ کے بعد قیمتیں منہ مانگی وصول کرتے رہے۔ منچن آباد میں رمضان المبارک کے پہلے روزے غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث روزہ داروں کو شدید پریشانی کا سامنا جبکہ سخت گرمی اور حبس کے ساتھ ہر گھنٹہ بعد ایک گھنٹہ بجلی کی بندش ہے مستورات کو سحری و افطاری کی تیاری میں سخت کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔ مساجد میں نمازیوں کو وضو اور طہارت کیلئے پانی کی کمیابی کے باعث مشکلات برداشت کرنا پڑی۔ مقامی شہریوں نے حکومت کے بلند و بانگ دعووں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کم از کم رمضان المبارک میں بجلی کی باقاعدہ اور تواتر سے ترسیل کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے چاہیے۔ تاکہ لوگوں کا روزہ کے دوران نمازوں اور عبادات میں خلل نہ پڑے۔ رمضان المبارک میں تاندلیانوالہ اور اس کے گردونواح میں ہونے والی بدترین لوڈ شیڈنگ نے روزہ داروں کو چکر ا کر رکھ دیا، حکومت کی جانب سے ماہ مقدس میں لوڈشیڈنگ میں کمی کے اعلان پر حکومت عملدرآمد نہ کر سکی۔ سخت گرمی میں سخت لوڈشیڈنگ حکومتی اعلان کا مذاق اڑاتی نظر آئی۔ شہریوں نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپیل کی ہے کہ ماہ مقدس کے احترام میں لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جائے۔ پنڈی بھٹیاں میں بجلی کی بندش کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرہ رہ گئے جس میں کہا گیا تھا کہ لوڈشیڈنگ کم سے کم کی جائے گی یکم رمضان المبارک کے دن عام دنوں سے بھی لوڈشیڈنگ زیادہ ہوئی گرمی کی وجہ سے روزہ داروں کا تما دن برا حال رہا۔ کسووال گردونواح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ حکومت کی طرف سے روزہ داروں کیلئے تحفہ روزہ داروں اور بچے، خواتین، بزرگ کی حکومت کو بددعائیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو کم کرنے کے اعلانات دھرے کے دھرے رہ گئے۔ سخت گرمی میں لوڈشیڈنگ کے ستائے روزہ دار حکومت کو بددعائیں دینے لگے۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز ہوتے ہی کمالیہ شہر و گردونواح میں بجلی کی غےر اعلانےہ لوڈشےڈنگ سلسلہ عروج پر سابقہ حکومتوں کا رےکارڈ ٹوٹ گےا۔ تفصےل کے مطابق کمالیہ شہر میں 10سے 12گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 16سے 18گھنٹے کی غےر اعلانےہ لوڈشےڈنگ جاری نمازی وضو کرنے سے قاصر نہانے تو کیا پینے کے لئے پانی کی بوندبوند کو عوام ترس گئی حکومت کو بد دعائےں۔ گگومنڈی میں رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکومتی اعلان صرف دعوﺅں تک ہی محدود۔ پہلی تراویح اور سحری بجلی کے بغیر اندھیرے میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔ روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا۔ گکھڑ منڈی میں چھٹی کے دن بھی 8سے10گھنٹے کی لو ڈ شیڈنگ روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا طویل لو ڈ شیڈنگ پر لوگوں کو حکو مت بد دعائیں حکمران لو ڈ شیڈنگ ختم کے دعوے کر کے عوام سے مزید جھوٹ نہ بو لیں لو ڈ شیڈنگ ختم کر نا موجودہ حکمرانوں کے بس کی بات نہیں عوام کو بے وقوف بنانا چھوڑ دیں شہر ی۔ تفصیل کے مطابق،چھٹی کے دن پہلے روزے کو 8سے10گھنٹے کی لو ڈشیڈ نگ نے لوگوں کے چودہ طبق روشن کر دیئے روزے داروں کو لو ڈ شیڈنگ کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا بڑوں کے ساتھ بچوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے روزہ رکھا ہوا تھا لو ڈ شیڈنگ کی وجہ سے گر می سے اُن کا بُرا حال ہو تا رہا لوگوں کے پاس وضو کر نے اور نہا نے کےلئے پا نی ختم ہو گیا شہریوں کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ لو ڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار تبا ہ ہو چکے ہیں۔ چیچہ وطنی اور گردونواح میں رمضان المبارک کے پہلے روز ہی ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی بجلی کی بندش نے روزے داروں کی چیخیں نکال دیں، وزیر اعظم اور وزیر پانی وبجلی کے رمضان شریف میں بجلی بند نہ کرنے کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ بصیر پور میں ماہ صیام شروع ہوتے ہی حکومتی دعوﺅں کے برعکس بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضاہ ہو گیا ہے۔ سحر وافطار اور تراویح کے اوقات میں بھی بجلی بند رکھی اور کئی فیڈرز پر مسلسل پانچ پانچ گھنٹے کی بندش جاری ہے جس سے روزہ دار پہلے دن ہی نڈھال ہو گئے ہیں۔ سیالکوٹ کے دیہاتوں میں حکومت کے واضح اعلانات کے باوجود واپڈا لوڈشیڈنگ نہ کرنے سے باز نہ آیا، رمضان المبارک میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ سے روزہ داروں کو سخت مشکلات کا سامنا۔ ننکانہ صاحب کے عوام کو ماہ رمضان المبارک میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نجات نہ مل سکی، روزہ داروں کو شدید گرمی اور حبس میں مشکلات کا سامنا۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب اور اس کے گردونواح میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے محلہ بالیلا، اسٹیڈیم روڈ، چونگی نمبر 5اور اس سے ملحقہ علاقوں میں صبح سحری کے فوری بعد ہی بجلی بند کر دی گئی جو دن 11بجے تک بند رہی جبکہ دیگر علاقوں میں بھی ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند ہونا معمول بن چکا ہے۔ اہل دیہہ کا کہنا ہے کہ ان کے علاقوں میں ایک گھنٹہ بجلی آنے کے بعد مسلسل تین تین گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ماہ رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعویداروں کو اب طویل لوڈ شیڈنگ نظر کیوں نہیں آرہی ہے۔ ملک کے تیسرے اور بڑے صنعتی شہر فیصل آباد میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح کی ادائیگی کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی جس کی وجہ سے نمازیوں کو شدید گرمی اور حبس میں نماز تراویح ادا کرنا پڑی۔ بجلی غائب رہنے سے پانی کی قلت واقعہ ہوئی جس سے نمازیوں کو وضو اور امور خانہ کو گھریلو کام کی انجام دہی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہر کے اکثر حصے گلستان کالونی، ڈھڈی والا، کہکشاں کالونی نمبر دو، اکبر چوک، حاجی آباد، نور پور، گرین ٹاﺅن، اشرف آباد، مسلم ٹاﺅن، نشاط آباد، منصور آباد، سمندری روڈ ، آئرن مارکیٹ، علامہ اقبال کالونی، ڈی ٹائپ کالونی میں بجلی کی بندش نے نمازیوں کو شدید اذیت میں مبتلا کیے رکھا۔ شہریوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی وزیر مملکت اور چیف ایگزیکٹو فیسکو سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لے کر رمضان المبارک میں ظالمانہ بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔ عارفوالا و گرد ونواح میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 18گھنٹے سے تجاوز کر گئی جبکہ واپڈا نے اپنی اوقات دکھانا شروع کر رکھی ہے۔ گرمی کی شدت سے کمسن بچے، بوڑھے، عورتیں بے حد پریشان ہیں۔ رمضان المبارک کی شروعات ہوتے ہی واپڈا کی آنکھ مچولی کی وجہ سے گھروں، مساجد، دفاتر و دیگر اداروں میں واپڈا کی لوڈ شیڈنگ کے باعث وضو کرنے کیلئے پانی تک ممکن نہیں ہے۔ ساہیوال میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع، روزہ داروں کو شدید مشکلات۔ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ میں کمی کے دعوے ٹھس نماز تراویح میں بجلی ہونے سے شہری حکمرانوں کو کوستے رہے۔ سمبڑیال وگردونواح کے علاقوں میں غیرعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری۔ شہری حکومت کے خلاف سراپا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں غیرعلانیہ طویل دورانیہ کی بجلی کی بندش کے باعث مساجد میں نمازیوں کیلئے وضو کیلئے پانی نایاب۔ شدید گرمی میں بجلی کی بندش سے بچے، بڑے، مرد وخواتین گرمی میں نڈھال ہو گئے اور حکومت کو کوستے رہے۔ پشاور میں پیسکو دفاتر پر حملے جاری، تحریک انصاف کے کارکنان نے 3گرڈ اسٹیشنوں پر بجلی زبردستی بحال کر دی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے مشتعل مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن کی بیرونی دیوار اور گارڈ روم کوبھی نقصان پہنچایا اور شیشے توڑ دیئے جس کے بعد پولیس اور واپڈا حکام سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھی گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بولا تھا، جس کے دوران ہزار خوانی سے ملحقہ علاقوں کے بند فیڈرخود کھول دیے گئے تھے۔فضل الہی کا کہنا تھا کہ 20گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے، بجلی بحال نہیں کرتے تو خود ہی آگے آئیں گے۔ انہوں نے کارکنوں کے ہمراہ رحمان بابا گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بولا اور گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کر کے سو دیہات کی بجلی بحال کرا دی تھی۔ اس دوران پولیس مظاہرین کے سامنے بے بس دکھائی دی اور خاموش تماشائی بنی رہی۔ پشاور میں ایک بار پھر مشتعل مظاہرین نے سخی چشمہ گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کے بعد زبردستی اپنے علاقوں میں بجلی بحال کر دی۔ ذرائع کے مطابق مشتعل مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن کی بیرونی دیوار اور گارڈ روم کو بھی نقصان پہنچایا اور شیشے توڑ دیئے جس کے بعد پولیس اور واپڈا حکام سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔ کراچی میں سحر و افطار پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے اعلانات پہلی سحری پر ہپی ہوا ہو گئے۔ جامشورو میں ایکسٹراہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے کراچی اور اندرون سندھ بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہوگیا جس کے باعث پہلی سحری میں آدھے سے زیادہ شہر کی بجلی معطل ہوگئی۔ کے الیکٹرک کے تمام دعووں کا پول کھل گیا اور گلستان جوہر، گلشن اقبال ،نارتھ ناظم آباد ، اورنگی ٹاون، لیاقت آباد ، کھارادر،کیماڑی، شاہ فیصل کالونی، ملیر، ایئرپورٹ سمیت متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہونے کے باعث شہریوں نے اندھیرے میں روزہ رکھا ، بہت سے تو سحری سے ہی محروم رہ گئے۔ ملیر کے مختلف علاقوں کے علاوہ معین آباد، النور، سرسید ٹاون، نارتھ کراچی، سعود آباد، سپرہائی وے میں بھی بجلی غائب رہی ۔سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد، میرپورخاص ، جامشوروسمیت دیگراضلاع میں بھی سحری کے وقت بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہو گیا۔ حیسکو ریجن کے13اضلاع کے76 گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے، شہریوں نے موم بتیوں کی روشنی میں سحری کی۔ ترجمان حیسکو محمد صادق کا کہنا ہے حیسکو ریجن کے 13اضلاع کے76 گرڈاسٹیشن بند ہوئے تھے تاہم اب ا ن کا دعوی ہے کہ 76 گرڈ اسٹیشن میں سے22گرڈ اسٹیشنوں پربجلی بحال کردی گئی ہے۔ ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق جامشورو کے3پاور ہاوس رات 3بجے سے پہلے بند ہوئے تھے۔ ٹنڈوالہ یار، مٹیاری اور دیگر اضلاع میں بھی شہریوں نے موم بتی کی روشنی میں سحری کی۔ دوسری جانب کے الیکٹرک نے معاملہ نیشنل گرڈ کے کھاتے میں ڈال دیا ہے ۔کے الیکٹرک کی ترجمان سعدیہ دادا کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے، نیشنل گرڈ سے جیسے ہی سپلائی ملے گی کراچی میں بجلی بحال ہوجائے گی ۔ سعدیہ دادا نے میڈیا سے گفتگو میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ شہر کے 50 فیصد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اور یہ صورتحال 500کےوی کی جامشورو ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث پیدا ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چاہے جتنے بھی جلوس نکال لیں لیکن ہم بجلی چوری کرنے والے علاقوں کو بجلی نہیں دیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک سیاسی جماعت صوبائی حکومت چوروں کی سرپرستی کر رہے ہے جبکہ کل گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کرنے والے سارے بجلی چور تھے اور یہ بجلی چور جتنے بھی چاہیں جلوس نکال لیں مگر بجلی چوری کرنے والے علاقوں کو کسی صورت بجلی مہیا نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بچت رجحان سے بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے جبکہ رات 2 بجے تک مارکیٹیں کھلی رہنا کوئی طریقہ نہیں ہے۔لاہور گرمی کی شدت سے لیسکو کا شاٹ فال بھی بڑھ گیا ہے لیسکو کے دعویٰ کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری شہری پریشان ۔لاہور کے مختلف حصوں میں پہلا روزے کے دن بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری رہی بند روڈ ،یتیم خانہ ،گلشن راوی ،شاہدرہ ،ہربنس پورہ ،فتح گڑ ھ ،جلوموڑ ،جوہر ٹاﺅن ،اور شالیمار کے علاقوں میں بجلی کی انکھ مچولی جاری رہی لیسکو ذارئع کا کہنا ہے کہ بجلی کا شات فال1000میگا واٹ تک بڑھ گیا ہے سسٹم اور لوڈ ہونے کی وجہ سے ٹرپنگ شروع ہوجاتی ہے کئی حصوں میں ٹرانسفارم خراب ہونے کی شکایات بھی ادارے کوموصول ہورہی ہیں یاد رہے کچھ عرصہ قبل لیسکو نے اعلان کیا تھا کہ لیسکو چار ارب کی لاگت سے گریڈاسٹیشن کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے اور 15جون تک اس پراسس کو مکمل کر لیا جائیگا اس اپ گریڈیشن سے بجلی کا ضیاع ختم ہوگا اور ان کی مرمتی سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوجائیگی سسٹم اور لوڈ نہیں ہوگا۔ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں کیسکو حکام نے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کے احکامات کی دہجیاں اڑادی کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ ،خان باغ ،مدرسہ روڈ اورملحقہ علاقوں کے عوام گزشتہ روز 16گھنٹوں سے بجلی سے محروم کسیکوحکام ٹرانسفارمر خرابی اوراہلکار نہ ہونے کا بہانہ بنارہے ہیں عوام کی وزیراعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔پشاور لوڈ شیڈنگ پر پی ٹی آئی کارکنوں کا صبر جواب دے گیا۔ کھلاڑی تیسرے روز بھی آپے سے باہر نظر آئے اور ایک بار پھر قومی املاک کو نشانہ بنا لیا۔ رکن خیبر پختونخوا اسمبلی عارف یوسف بھی ایم پی اے فضل الہٰی کے نقش قدم پر چل پڑے۔ ساتھیوں سمیت پشاور میں کوہاٹ روڈ گرڈ سٹیشن پر ہلہ بول دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv