تازہ تر ین

مریضوں کے علاج تک یہ کام جاری رہے گا, وزیراعلیٰ متعلقہ حکام پر برس پڑے

لاہور، چنیوٹ (اپنے سٹاف رپورٹر سے،ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشرےف نے ڈسٹرکٹ ہےڈ کوارٹر ہسپتال چنےوٹ کابغیر پیشگی اطلاع اور بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا، انتظامیہ وزیر اعلیٰ کے دورے سے سے مکمل طورپرلاعلم رہی۔وزےراعلیٰ نے ہسپتال مےں مرےضوں سے ملاقات کی اور ہسپتال میں دی جانےوالی طبی سہولتوں کے بارے مےں دریافت کیا۔وزیراعلیٰ بغیر کسی اطلاع کے اچانک ڈسٹرکٹ ہےڈکوارٹر ہسپتال چنےوٹ پہنچے اور ہسپتال کی اےمرجنسی اوردےگر وارڈکا معائنہ کیا۔وزےراعلیٰ نے وارڈز مےں مرےضوں کی عےادت کی اوران سے ہسپتال مےں علاج معالجہ کی سہولتوں اورمفت ادوےات کی فراہمی کے بارے مےںمعلومات حاصل کےں۔ وزےراعلیٰ نے ہسپتال مےں علاج معالجے کی عمومی سہولتوںکی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ نے بعض مرےضوں کی جانب سے کی جانے والی شکاےات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ان کے ازالے کےلئے موقع پرہی احکامات جاری کےے۔وزےراعلیٰ نے کارڈےک کےئر ےونٹ پوری طرح فنکشنل نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیااورمتعلقہ حکام کی سرزنش کی۔وزےراعلیٰ نے ہسپتال انتظامےہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کروڑو ں روپے کے فنڈ سے فراہم کی گئی سہولتوں کو ہر صورت عام آدمی کے فائدے کےلئے استعمال ہونا چاہےے،اس ضمن مےں آئندہ مےں کوئی بہانہ قبول نہےں کروںگا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غرےب آدمی کو صحت کی معےاری سہولتوں کی فراہمی کا عزم کرلےا ہے اورصحت عامہ کی سہولتوں کا بھی دےگر منصوبوں کی طرح معائنہ کررہا ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ جب تک مرےضوں کو تسلی بخش علاج مہےا نہےں ہوجاتا،ہسپتالوں کے اچانک دورے کرتا رہوں گا۔عوام کا اطمےنان ہی مےری کامےابی ہے اور جب کوئی مرےض کہتا ہے کہ مےرا علاج ٹھےک ہورہا ہے تو مےرا خون بڑھ جاتا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے یہ ہسپتال مریضوں کو معیاری طبی سہولتیں دینے کے لئے بنایا گیا ہے اورمیں مرےضوںکو بہترےن طبی سہولتوں کی فراہمی کے مشن کی تکمےل تک چےن سے نہےں بےٹھوں گا-وزےراعلیٰ نے ڈاکٹروں ،نرسوں اوردےگر عملے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانےت کی خدمت کےلئے جذبے کےساتھ کام کےا جائے اور آپ اےک انتہائی مقدس پےشے سے وابستہ ہےں۔آپ کے منصب کا تقاضا ہے کہ درددل کےساتھ مرےضوں سے پےش آےا جائے اورانہےں بہترےن علاج معالجے کی سہولتےں فراہم کی جائےں ۔وزےراعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف حصے دےکھے اوروہاں صفائی کے انتظامات ،ادوےات کی فراہمی اورعلاج معالجے کی دےگرسہولتوں کا جائزہ لےا ۔ وزےراعلیٰ کو دےکھ کر مرےضوں کے لواحقےن نے شہباز شرےف زندہ باد کے نعرے لگائے۔اس موقع پر مرےضوں کے لواحقےن نے وزےراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمےں معلوم ہے کہ آپ شعبہ صحت کی بہتری کےلئے ذاتی دلچسپی لے رہے ہےںاور آپ کی ذاتی نگرانی مےں شعبہ صحت مےں بہتری آئی ہے اورآپ کے دوروں سے ڈاکٹروں اورعملے کے روئےے مےں مثبت تبدےلی آئی ہے ۔مرےضوں اوران کے لواحقےن نے وزےراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے ہسپتال مےںمفت ادوےات کی فراہمی پراطمےنان کااظہارکےا اوربتاےا کہ ہمےں ےہاں ہر طرح کی ادوےات مل رہی ہےں ۔اس موقع پر مرےضوں کے لواحقےن نے وزےراعلیٰ کو طبی سہولتوں کے علاوہ دےگر مسائل سے بھی آگاہ کےا۔وزےراعلیٰ نے ان مسائل کے جلد حل کی ےقےن دہانی کرائی اوروزےراعلیٰ نے فےصل آباد چےنوٹ روڈ کو مزےد علاقوں تک توسےع دےنے کا اعلان کیا۔صوبائی وزےر خواجہ عمران نذےر وزےراعلیٰ کے ہمراہ تھے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ےورپ مےں مقےم اوورسےز پاکستانےوں کے وفد نے ملاقات کی۔ےورپ مےں مقےم پاکستانےوں کے وفد نے1320مےگاواٹ کے ساہےوال کول پاور پراجےکٹ کی رےکارڈ مدت مےں تکمےل پر وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف کو مبارکباد دی۔اوورسےزپاکستانےوں کے وفد نے اوورسےزپاکستانیز کمےشن پنجاب کی کارکردگی کی تعرےف کرتے ہوئے کہا کہ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے ےہ ادارہ بنا کر ہمارے دل جےت لئے ہےں۔اوورسےزپاکستانیوں کے وفد نے وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پنجاب مےں شاندار اورتےزرفتار کام دےکھ کرہمےں بے پناہ خوشی ہوئی ہے اور پنجاب مےں 360ڈگری پر کام ہورہا ہے جس کا اعتراف پاکستان سمےت عالمی سطح پر بھی کےا جارہا ہے ۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے صوبہ پنجاب کو اےک ترقی ےافتہ اور خوشحال صوبہ بنادےا ہے اورہم نے” پنجاب سپےڈ“ کا عملی مشاہدہ بھی کےا ہے۔ےہ ”پنجاب سپےڈ“ حقےقت مےں ”شہباز سپےڈ“ ہے۔ آپ نے منصوبوں مےں شفافےت اور رفتار کے نئے معےار قائم کےے ہےں اورآپ کے کام اور محنت کی تعرےف پوری دنےا مےں کی جارہی ہے ۔بےرون ملک مقےم پاکستانی آپ سے والہانہ محبت کرتے ہےں۔ اوورسےز پاکستانیوںکے وفد نے وزےراعلیٰ شہبازشرےف کولاہور مےں منعقد کےے جانے و الے دو روزہ بےن الاقوامی بزنس سےمےنار کی کامےابی پر بھی مبارکباد دی۔ وزےراعلیٰ شہباز شرےف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بےرون ملک بسنے والے پاکستانی ملک کے عظےم سفےر ہےں۔ بےرون ملک مقےم پاکستانےوں نے اپنی محنت سے مختلف شعبوں مےں نام کماےا ہے ۔انہوںنے کہا کہ اوورسےز پاکستانیز کمےشن پنجاب بےرون ملک مقےم پاکستانےوں کے مسائل کے حل مےں موثر کردارادا کررہا ہے اور اس ادارے کا دائرہ کار مزےد بڑھاےا جائے گاتاکہ آپ کے مسائل جلد سے جلد حل ہوں۔انہوںنے کہا کہ اوورسےزپاکستانیز کمےشن پنجاب آپ کے کاروبار اور جائےداد کے تحفظ کےلئے بناےاگےا ہے کےونکہ پاکستان کے عظےم سفےروں کی محنت کی کمائی کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے جوبطرےق احسن نبھائےں گے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان ان بحرانوں سے نجات حاصل کررہا ہے جس کا سامنا اس کو 2013ءمےں تھا۔دہشت گردی اورتوانائی بحران کے خاتمے کےلئے بے مثال اقدامات نتےجہ خےز ثابت ہوئے ہےں،اسی طرح سےاسی و عسکری قےادت کی ہم آہنگی کے باعث دہشت گردی کےخلاف جنگ مےں شاندار کامےابےاں ملی ہےں اورتوانائی بحران کے خاتمے کےلئے اقدامات بارآور ثابت ہوئے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ ساہےوال مےں 1320مےگاواٹ کے کول پاور پراجےکٹ کے منصوبے کو 22ماہ کی رےکارڈ مدت مےں مکمل کےاگےا ہے اوراس منصوبے کی تکمےل سے دنےا اورچےن کا اپنا رےکارڈ بھی ٹوٹ گےا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لےگ(ن) کی حکومت کا ہر منصوبہ شفافےت ،دےانت اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان کی تعمےر و ترقی مےں بےرون ملک بسنے والے ہموطنو کا کرداربہت اہمےت کا حامل ہے۔ اتحاد اوراتفاق کی قوت سے پاکستان کو عظےم ملک بنائےں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے برطانےہ کی وزےرداخلہ امبر رڈکو ٹےلی فون کےا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے مانچسٹر میں دھماکوں کی شدید مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوںکے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کےا ۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کہا کہ پاکستان سمےت دنےا کو ان دھماکوں پر دلی دکھ اورصدمہ پہنچا ہے۔پاکستان اور پنجاب کے عوام کی تمام تر ہمدردیاں برطانےہ کی حکومت اور عوام کےساتھ ہیںاور ہم دکھ کی اس گھڑی میں برطانیہ اور برطانوی عوام کےساتھ کھڑے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مانچسٹر دھماکوں میں بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا اورہمےں جاں بحق افراد کے غمزدہ خاندانوںسے دلی ہمدردی ہے ۔انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نامور موسیقار وجاہت عطرے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیر اعلیٰ نے وجاہت عطرے مرحوم کی موسیقی کی دنیا میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی دھنوں کے ذرےعے موسےقی کی دنےا مےں نماےاں مقام پاےا اور انکے انتقال سے موسیقی کی دنےا اےک نامور موسےقار سے محروم ہوگئی ہے اور موسیقی کے مےدان مےںمرحوم کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv