تازہ تر ین

ایک ہی دن عید، ایک ہی دن نماز بارے سب سے اہم خبر

لاہور(وقائع نگار)سپریم کورٹ کے حکم پر کوٹہ کی منصفانہ تقسیم کیلئے کمیٹی بنادی اورحج پہلے سے سستا کردیا،حج و عمرہ کیلئے پہلی بار بل تیار کرلیاگیا ہے۔ ملک میں ایک ہی دن عید کیلئے کوششیںکر رہے ہیں، وزیراعظم سمیت کسی کو بھی خصوصی کوٹہ نہیںدیاگیا۔ گستاخانہ مواد کے خاتمے کیلئے وزارت میں خصوصی سیل بنادیا ہے۔نظام صلوةکے لیے تمام مسالک کے علماءکی کمیٹی بنائی جس نے مشترکہ کیلنڈر تیا ر کیاتا کہ ایک وقت میں اذان اور نما ز ہوجس میں ہم 75فیصد کامیاب ہوچکے ہیں۔2013میں جب چارج سنبھالا تو کوٹے سے پانچ ہزار کم حج درخواستیںوصول ہوئیںجو 2017تک 3لاکھ 39ہزار تک پہنچ گئی ہیں،حج اخراجات میں اب تک 2لاکھ روپے کی کمی کر چکے ہیںجسے مزید کم کیا جائے گا ،اللہ کے مہمانوں کو سہولیات دینے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے ،پرائیویٹ کو ٹہ میں کمی عوام اور صوبا ئی اسمبلیوں کی قراردادوں کی وجہ سے کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مذہبی امورو ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرزکے زیر اہتمام میٹ دی ایڈیٹرز تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسی پی این ای کے صدر ضیاءشاہد،جنرل سیکرٹری اعجاز الحق ،سجاد بخاری،خالد فاروقی، محمدنعیم اقبال،اےثار رانا ذولفقار راحت اور حج آپریٹرز ایسوسی ایشنز کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جب مجھے وزارت مذہبی امور دی گئی تو یہ میرے لیے چیلنج تھا جو وزارت کے پہلے حالات تھے وہ سب کے سامنے ہیں۔ اس حوالے سے اللہ کریم نے میری مدد کی اور ہم نے لوگوں سے بار بار مشاورت کرکے کام کیا ۔ملک میں فرقہ ورایت ختم کرنے کے لئے علماءمشائخ کو نسل بنائی اور تمام مسالک سے پوچھ کر علماءکے نام دیئے۔ 2013 میں سرکاری سکیم پر اعتماد نہیں تھااور ہم سے قبل ہی حج کے لیے درخواستیں طلب کی گئیں تھیں مگر اسی عدم اعتماد کے باعث سرکاری کوٹے سے بھی کم درخواستیں آئیں۔ وفاقی سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ وزارت حج کے حوالے سے جو شکایات ماضی میں حجاج کرام کو درپیش آئیں ، کرپشن کی وجہ سے یہ ادارہ بدنام ہوگیا تھا اس کے وزیر ، سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل پر کیس بنے اور سزائیں ہوئیں ، ان کو منظم منصوبہ بندی کیساتھ دور کیاگیا جس کے نتیجے میں ہمیں 2014ءمیں ایک دن میں ایک لاکھ 27ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں ،پچھلے سال ہمارے پاس پچاس فیصد کوٹہ تھا لیکن ہمارے پاس 2لاکھ 70ہزار سے زائد درخواستیں آئیں ۔ پچھلے سال حج انتظامات مثالی تھے ۔ بہترین اقدامات کرکے سرکاری حج سکیم پر حجاج کا اعتماد بڑھایا ہے اب لوگ مزید کوٹے کامطالبہ کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حج و عمرہ کیلئے آج تک کبھی پالیسی نہیں بنی لیکن ہم اس پر کام کر رہے ہیں اور جلد اس کو قانون سازی کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کر دیا جائیگا۔ امسال بھی مثالی انتظامات کئے جارہے ہیں اس کیساتھ ساتھ سعودی حکام سے مزید کوٹے کیلئے بات چیت جاری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سابق حکومت کے مقابلے میں ہم نے حج پیکیج میں مناسب کمی ہے اور اس کے ساتھ کھانا بھی دیا جائےگاایسا پہلے نہیں تھا۔ انہوںنے بتایاکہ سعودی حکام سے ملاقات کرکے پاکستان کےلئے حج کوٹہ میں اضافہ کی درخواست کی گئی ہے اور آبادی کے تناسب سے 15,000 مزید حاجیوں کی منظوری کےلئے کہا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک سعودی حکومت کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔وفاقی وزیر نے بتایاکہ ملک میں نظام ِ صلوة قائم کرنے کےلئے علماءپر مشتمل کمیٹی بنائی گئی تھی جس نے متفقہ طورپر کیلنڈر تیار کیا ہے، اس کے تحت اسلام آباد میں ایک ہی وقت میں اذان ا ور ایک ہی وقت میں نماز کی ادائیگی کو ممکن بنانے کےلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ تاہم ابھی تک اس میں75 فیصد کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔اسی طرح شہر کی سطح پر بھی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ۔انہوںنے کہاکہ فرقہ واریت کم کرنے کےلئے قومی علماءمشائخ کونسل قائم کی گئی ہے جس میں تمام مسالک کے نمائندہ علما شامل ہیں ۔کمیٹی نے کوڈ آف کنڈکٹ تیار کیا ہے۔مینارٹیز کےلئے قومی کمیشن بنایا گیا ہے۔ گستاخانہ مواد کی اشاعت پر قابو پانے کےلئے بھی سپیشل سیل بنایاگیا ہے جس میں 30 لوگ شامل ہیں، یہ سیل توہین رسالت و توہین مذہب سے متعلقہ مواد کو دیکھتا ہے اور پی ٹی اے کو بھیجتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھاکہ مدرستہ ریفارمز کا کام سابقہ حکومت کے دور میں شروع ہواتھا تاہم میں نے تجویز پیش کی ہے کہ اس کے بجائے ایجوکیشن ریفارمز کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہاکہ کوٹہ کی تقسیم کے سلسلے میں ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اقدامات کررہے ہیں ،تاہم سندھ ہائی کورٹ میں ایک کیس زیر سماعت ہمیں اس کے فیصلے کا انتظار ہے ،کوٹہ کے ضمن میں گیارہ رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے ۔البتہ ابھی تک موجودہ حکومت نے کسی ایک کمپنی کو بھی کوٹہ الاٹ نہیں کیا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے اعتراف کیا کہ بعض ٹورآپریٹرز لوٹ مار کرتے رہے ہیں ان میں سے بعض کو بلیک لسٹ بھی کیاگیا اور جرمانے بھی کیے گئے ہیں ۔اس حوالے سے انہوںنے مالکان اخبارات سے اپیل بھی کی کہ وہ ایسی کسی کمپنی کا اشتہار شائع نہ کریں جو وزارت سے لائسنس یافتہ نہ ہو۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv