تازہ تر ین
imran khan khabrain

عمران خان ہنستے ہوئے آئے اور خاموشی سے چل دئیے

اسلام آباد (اے این این) پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کی پہلی پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے جانے کے موقع پر عمران خان سمیت کئی سیاسی رہنما کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ پیر کو عدالت آمد سے قبل عمران خوش اور ہشاش بشاش تھے انھیں توقع تھی کی پہلی پیش رفت رپورٹ جاری ہو گی اور انھیں نواز شریف کےخلاف شعلہ بیانی کا موقع ملے گا،عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کی اور نواز شریف کے دورہ سعودع عرب کو تنقید کا نشانہ بنایا۔رپورٹ جمع ہونے کے بعد تحریک انصاف نے عدالت سے استدعا کی کہ اسے پبلک کیا جائے تاہم عدالت نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا ۔ سماعت کے بعد عمران خان خاموشی سے واپس لوٹ گئے ،اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے بھی کوئی بات نہیں کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv