تازہ تر ین

عمران خان کو عزت کا کوئی پتہ نہیں, اہم لیگی شخصیت کی کپتان پر تنقید

اسلام آباد (این این آئی) وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ،کچھ لوگوں کا مقصد اداروں اور عہدوں پر کیچڑ اچھالنا ہے،عمران خان کو کیا پتہ کہ عزت کیا چیز ہوتی ہے، وزیراعظم اپنی تین نسلوں کا جواب دے رہے ہیں، تحریک انصاف کا مقصد اداروں کے درمیان تصادم کرانا ہے ،عمران خان کرسیوں سے خطاب کر کے کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں؟۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جے آئی ٹی سے تمام ادارے اور وزیراعظم کا خاندا ن تعاون کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی پارٹی دشمن کی زبان بولتی ہے، ڈان لیکس میں تحریک انصاف نے آئینی اداروں کے خلاف مہم چلائی، عمران کا مقصد جھوٹ اور الزام پر مبنی سیاست اور پاکستان کی ترقی کو روکنا ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا مقصد اداروں کے درمیان تصادم کرانا ہے اگر انہوں نے سیاست کرنی ہے تو کارکردگی کی بنیاد پر سیاست کریں ، انہوں نے کہا کہ عمران کو ملکی ترقی ، سی پیک اور نوجوانوں کے مستقبل سے کوئی غرض نہیں ہے، مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب عمران خان کے حساب کی بات آتی ہے تو 3سال سے پیچھے نہیں جاتے اب چیئرمین پی ٹی آئی سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے بھاگ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے نمائندے صرف جھوٹ بولتے ہیں ،عوام ان کو نہیں سنتے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کرسیوں سے خطاب کر کے کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں؟۔حیاتیاتی تنوع کے مختلف پہلوو¿ں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی -تقریب کا موضوع ”حیاتیاتی تنوع کے مختلف پہلو اور پائیدار سیاحت “تھا -وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیاتی تنوع سے متعلق مختلف منصوبوں پر کام ہورہا ہے-ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق وزارت کے تحت گلگت بلتستان میں بھی کام ہورہا ہے-ماحولیاتی تنوع اور سیاحت کا آپس میں گہرا تعلق ہے-گزشتہ 35سال میں دہشتگردی کی وجہ سے سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا-انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4سال میں دہشتگردی میں کمی کی وجہ سے سیاحت کو فروغ ملا-سیاحت کا ملکی معیشت سے گہرا تعلق ہے‘پاکستان میں سیاحت،کھیل اور دیگر سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے-کھیلوں اور سیاحت کا قدرتی ماحول سے بھی تعلق ہے-موجودہ حکومت کے آنے کے بعد سیاحت میں اضافہ ہوا ہے-مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے-پاکستان میں تمام موسموں کی وجہ سے جنگلات کی بھی کئی اقسام موجود ہیں-حیاتیاتی تنوع اور سیاحت پر مختلف قسم کی ڈاکو منٹریز تیار کی گئی ہیں-حیاتیاتی تنوع جی ڈی پی کے اضافے میں اہم کردار ادا کرتا ہے-رواں برس سیاحت کے سال کے طور پر منایا جارہا ہے-ریڈیو اور ٹی وی پر سیاحت سے متعلق پروگرام نشر کیے جائینگے-آنیوالی نسلوں کیلئے پاکستانی ثقافت اور ورثے کو محفوظ بنانا ہوگا-نوجوان طلبہ اپنے صلاحیتوں کو اس شعبے میں بھی استعمال کرسکتے ہیں-وزیر اطلاعات نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد سیاحت کا شعبہ صوبوں کے پاس ہیں-صوبوں کو سیاحت کے فروغ کیلئے موثر کردار ادا کرنا ہوگا-ماحولیاتی تنوع میں تحقیق کیلئے پارلیمنٹ کا بھی اہم کردار ہے-پارلیمنٹ میں ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے سیکرٹریٹ قائم کیا گیا ہے-ماحولیاتی تنوع اور سیاحت کے شعبے میں انسانی وسائل کا ہونا ناگزیر ہے-نجی میڈیا روزانہ اپنی نشریات کا 10فیصد سماجی پیغامات نشر کرنے کا پابند ہے-



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv