تازہ تر ین

ایران دہشت گردی کا مرکز بنا ہوا ہے، شاہ سلمان

ریاض : سعودی فرمانروا شاہ سلمان کہتے ہیں کہ دہشت گردی تمام دنیا کیلئے خطرہ ہے، بدی کی قوتوں کیخلاف دنیا کو مل کر لڑنا ہوگا، امریکا کے ساتھ تاریخی معاہدے پر متفق ہوئے ہیں۔امریکا عرب اسلامک کانفرنس کا باضابطہ آغاز ہوگیا، میزبان سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ انتہاءپسندی کے خاتمے کیلئے کوششوں کو سراہتے ہیں، دنیا کو دہشت گردی اور انتہاء پسندی کیخلاف متحد ہونا ہوگا۔وہ بولے کہ اسلام امن، محبت اور روادری کا درس دیتا ہے، اسلام میں ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، اسلام میں دوسروں کا تحفظ اہم ذمہ داری ہے۔سعودی شاہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے، مسئلہ فلسطین کا حل انتہائی ضروری ہے، عالمی برادری شام کا مسئلہ بھی حل کرے، ایران کچھ ممالک کے معاملات میں مداخلت کررہا ہے جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اسلام  امن کا پیغام دیتا ہے اور بے گناہ کو مارنا پوری انسانیت کو مارنے کی طرح ہے، دہشت گردوں نے مسلمانوں کے قبلے کو نشانہ بنانے کی سازش کی لیکن بدی کی طاقتیں جہاں بھی ہوں ان کے خلاف متحد رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا اور اسلامی عسکری اتحاد دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے بنایا گیا ہے، امید کرتے ہیں دیگرممالک بھی اس اتحاد میںٕ شامل ہوں گے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv