تازہ تر ین
panama 222222222

پانامہ کیس میں بڑی پیشرفت, وزیراعظم کے کزن کا بیان ریکارڈ

اسلام آباد (آئی این پی) پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف کے قریبی عزیز میاں جاوید شفیع کا بیان ریکارڈ کرلیا، یہ بیان حدیبیہ پیپرملز کیس کے ریکارڈ کی روشنی میں قلمبند کیاگیا ہے ، دوسری جانب نیب نے جے آئی ٹی کو حدیبیہ پیپرز ملز کیس کے ریکارڈ کےساتھ اس کیس سے متعلق عدالتی فیصلے اور اپیل نہ کرنے سے متعلق ریکارڈ بھی فراہم کیا، ذرائع کے مطابق گذشتہ روز پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کااجلاس وفاقی جوڈیشل اکیڈمی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیا کی زیر صدارت ہوا، ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے حدیبیہ پیپرملز کیس میں وزیراعظم نوازشریف کے قریبی عزیز میاں جاوید شفیع کا بیان ریکارڈ کیا ہے، جے آئی ٹی کے تمام ارکان نے میاں جاوید شفیع سے سوالات پوچھے، ذرائع کے مطابق نیب نے جے آئی ٹی کو حدیبیہ پیپرملز کیس کے ریکاڈ کے ساتھ عدالتی فیصلوں کی نقول بھی فراہم کی ہیں جبکہ اس کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نیب کی طرف سے اپیل نہ کرنے سے متعلق سابق پراسیکیوٹر جنرل نیب کے کے آغاز کی قانونی رائے بھی جے آئی ٹی کے سپرد کی گئی ہے، واضح رہے کہ جے آئی ٹی صحافی عمر چیمہ کا بیان بھی ریکارڈ کرچکی ہے اور آنے والے دنوں میں وزیر اعظم نوازشریف اور انکے بچوں سمیت دیگر متعلقہ افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کئے جائیں گے ، جس کے بعد جے آئی ٹی بیرون ملک سے شواہد کے حصول سے متعلق فیصلہ کریگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv