تازہ تر ین
sartaj aziz

عالمی عدالت میں ناکامی, سرتاج عزیز کا حیران کُن انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے اعتراف کر لیا کہ کلبھوشن کیس میں تیاری مکمل نہیں تھی جو فیصلہ آیا وہی متوقع تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مشیرخارجہ نے کلبھوشن کیس کے حوالے سے اعتراف کر لیا کہ کیس کی مکمل تیاری نہیں تھی، عالمی عدالت نے جو فیصلہ دیا اس کی توقع تھی۔ مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کلبھوشن سے متعلق عالمی عدالت کا فیصلہ پہلے سے متوقع تھا اگلے مرحلے میں ہمارا کیس مضبوط ہو گا۔ عالمی عدالت میں ہماری تیاری نامکمل تھی ہمیں کم وقت میں 3 یا 4 دن میں کچھ بھی نہیں کر سکتے تھے۔ آئندہ پیشی پر ایڈہاک جج بھی لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے عالمی عدالت جا کر کشمیر اور پارٹی کے تنازع کا راستہ بھی کھول دیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv