تازہ تر ین

خالد لطیف کے بیٹ سے ایسی چیز برآمد جس سے انھو ں نے میچ گکسنگ میں مدد حاصل کی ، اہم انکشاف

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل تفضل رضوی نے کہاہے کہ میرے بیان کو خالد لطیف کے وکیل نے دھمکی سمجھ لیا ،خالد لطیف کے وکیل نے ٹربیونل کے بائیکاٹ کی دھمکی دی،خالد لطیف کے کٹ بیگ سے گرپس ملی تھیں‘ خالد لطیف کو گرپس بکی یوسف نے دی تھیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تفضل رضوی نے کہا کہ میر ے بیان کو خالد لطیف کے وکیل نے دھمکی سمجھ لیا ۔ خالد لطیف کے کرکٹ بیگ سے گرپس ملی تھیں۔ خالد لطیف کو یہ گرپس بکی یوسف نے دی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ خالد لطیف نے ٹربیونل کے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے۔پاکستان سپر لیگ کے اسپاٹ فکسنگ کیس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے دعویٰ کیا ہے کہ خالد لطیف کے پاس سے وہ گرپ برآمد ہوئی جو انہیں بکی نے دی جسے انہوں نے بیٹ پر چڑھایا اور اس بات کو تسلیم بھی کرتے ہیں۔ سماعت کے دوران خالد لطیف اپنے وکیل بدر علم کے ہمراہ تین رکنی ٹریبونل کے سامنے پیش ہوئے جہاں ملزم نے اپنے خلاف اسپاٹ فکسنگ کے تمام تر الزامات کو مسترد کردیا۔پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ خالد لطیف نے ٹربیونل کے سامنے جھوٹ بولا اور وہ ایک سے زیادہ مرتبہ بکیز سے ملے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ خالد لطیف کے پاس سے بکی کی دی ہوئی گرپ برآمد ہوئی جسے انہوں نے بیٹ پر چڑھایا تھا اور اس بات کو تسلیم بھی کیا۔تفضل رضوی نے کہا کہ خالد لطیف کے وکیل کو کیس صحیح علم ہی نہیں اور وہ اسپاٹ فکسنگ کے بجائے میچ فکسنگ کا کیس لڑ رہے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے خالد لطیف کے وکیل پر الزام عائد کیا کہ وہ بار بار ٹریبونل کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور ٹربیونل کی کارروائی کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv