تازہ تر ین

اے پی این ایس ،پی بی سی اے اور سی پی این ای کے مشترکہ وفد کی جلد وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات

اسلام آباد (پ ر) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی، پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن اور کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کا مشترکہ وفد منگل کے روز وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کرے گا۔ وفد میں اے پی این ایس، پی بی اے اور سی پی این ای کے عہدیدار شامل ہوں گے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگ زیب، وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات کے سینئر افسران بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔ ملاقات میں میڈیا سے متعلقہ امور اور اہم قومی نوعیت کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔ ڈان لیکس کمیٹی رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس سے قبل سوموار کو پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کا ایک نمائندہ وفد وزیر داخلہ سے ملاقات کرے گا جس میں الیکٹرانک میڈیا سے متعلقہ امور زیر غور آئیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv