تازہ تر ین

نواز شریف نے کلبھوشن کیخلاف ایک لفظ بھی نہیں کہا, اہم شخصیت بول پڑی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اپنے ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کررہاہے، وزیر اعظم کلبھوشن پر زبان کھولنے کو تیار نہیں ، عالیٰ عدالت میں اختیارات ہونے کے باوجود پاکستان نے اپنا ایڈہاک جج مقرر نہیں کیا، جبکہ بھارتی جج بھنڈاری نے اپنے ملک کے مفادات کو بہت بڑھ کر تحفظ کیا، پی پی پی حکومت نے سندھ کو رول ماڈل صوبہ بنادیا ہے، سڑکیں، بستیاں، کینسر ہسپتال سب مثالی ہیں، حکومت ہمارے خلاف پروپیگنڈا کررہ ہے ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیو پر وزیراعظم نے آج تک زبان نہیں کھولی، بھارت اپنے ان ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کروارہاہے، ہمارے معصوم لوگوں کو مروارہاہے ، اگر فوج اپنا وکیل نہ بھیجتی تو یہ ون سائیڈڈ ہواجتا ، فون نے اس لئے وکیل بھیجا کہ چلو ہم نے سزا دی ہے ہم اسی کو دیکھیں گے ، حالانکہ یہ کام فورن منسٹر کا تھا ، وزیراعظم نے فارن منسٹر کا پورٹ فولیو اپنے پاس رکھا ہوا ہے، اس کا کیا مقصد ہے، شاید ایسا ظاہر کیا جارہاہے کہ ہماری سیاسی حکومت کلبھوشن کے معاملے میں انوالو نہیں تھی، وزیر اعظم نے چندال سے ملاقات کے بارے کسی کو اعتماد میں نہیں لیا ، اختیارات ہونے کے باوجود پاکستان نے ایڈہاک جج مقرر نہیں کیا، بھارت کے مقرر جج بھنڈاری نے اپنے ملک کے مفاد کا بہت بڑھ کر تحفظ کیا، عالمی عدالت کے صدر روفی ابراہیم کا تعلق مصر سے ہے، حکومت میں لوگ ملک کو کمزور کرنے والے بیٹھیں ہوئے ہیں، وزیر اعظم خود وزیر خارجہ ہیں، فوج کی بجائے حکومت نے اچھا وکیل بھیجنا تھا، فوجی وکیل تو اتنا ماہر نہیں ہوسکتا ، بھارت ہمارے ملک میں کھلے عام دہشتگردی میں ملوث ہے، سندھ میں بہت زیادہ ترقیاتی کام ہوئے ہیں، وہاں بہترین صفائی ہے بہت بڑی بڑی سڑکیں بنی ہیں، ہسپتال بن رہے ہیں، ہارٹ کے آپریشن ، انجو تمام کام مفت ہورہے ہیں، کینسر ہسپتال بن رہے ہیں ، سندھ ایک رول ماڈل صوبہ بن چکا ہے، حکومت سندھ کے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہے ، کراچی میں مسائل وہاں کی آبادی کی وجہ ہے ، دن بہ دن آبادی کا بوجھ بڑھ رہا ہے، گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے ، سندھ میں گورنر کا رول درست نہیں، سندھ میں معاملات پی پی پی بہت اچھا چلا رہی ہے ، پی ایس پی کو روکنے کیلئے وائرگن استعمال کی تاکہ کوئی زخمی نہ ہو، انکے ڈھائی تین ہزار کارکن حکومت کو مفلوج کرنا چاہتے تھے ، ہم نے انہیں تکنیکی بنیادوں پر روکا، میاں صاحب جس طرح غیر متوازن طریقے سے کام کررہے ہیں وہ اداروں کو تباہ کردیگا، پانامہ کی تلوار ابھی انکے گلے سے ہٹی نہیں ، پانامہ لیکس ، ڈان لیکس ، کلبھوشن، ملکی سلامتی کے معاملات ہیں، میاں نوازشریف بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں ، اس سے ادارے کمزور ہورہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv