تازہ تر ین
Shahbaz-Sharif

بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں وزیراعلیٰ کیلئے بڑا اعزاز

لاہور، نارووال، شکر گڑھ (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندگان خبریں) وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشرےف چین کے کامیاب اور تاریخی دورے کے بعدلاہور واپس پہنچ گئے- وزےراعلیٰ نے اےئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں چین کا حالیہ دورہ ہر لحاظ سے کامیاب رہا ہے – بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی کی شرکت سے دنیا بھر میں مثبت پیغام گیا ہے اور ہم پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے سفر میں ملکر چلیں گے – وزےراعلیٰ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈانسانیت کی فلاح و بہبود کا عظیم پروگرام ہے اور مجھے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں عالمی رہنما¶ں سے خطاب کرنے کا اعزاز حاصل ہواہے اورمیری چینی قیادت اور دیگر رہنما¶ںسے مفید بات چیت ہوئی ہے – انہوںنے کہاکہ دورہ چین کے دوران جو محبت اور پیار ملا وہ پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ کر تھا اور حالیہ دورہ چین کے دوران پاکستان اور چین کے مابین کھربوں روپے کے معاہدے طے پائے ہیں اور ان معاہدوں پر عملدرآمد سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہو گا- انہوںنے کہا کہ حالیہ کامیاب دورے سے پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہو گا۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشرےف نے چےن کے دورہ سے وطن واپسی کے فوراً بعد بغےر آرام کےے گوجرانوالہ کی تحصیل وزیرآباد اور نارووال میں گندم خریداری مراکز پر اچانک چھاپے مارے ،وزیراعلی بغیر پیشگی اطلاع اوربغیر پروٹوکول عام گاڑیوں میں بیٹھ کر گندم خریداری مراکز پہنچے اور طوفانی دوروں میں کاشتکاروں کوگندم خریداری مراکز پر فراہم کی جانے والی سہولتوں کاجائزہ لیا-وزیراعلی نے وزیرآباد کے گندم خرےداری مرکز میںقالےن بچھانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوڈ انسپکٹر معطل کرنے کا حکم دےااورکہا کہ نمودو نمائش کی بجائے کاشتکاروں کو سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دی جائے،اس طرح کے نمائشی کام مجھے کسی صورت برداشت نہیں، میںاس ضمن میں واضح ہدایات جاری کرچکاہوں او راس کی خلاف ورزی کسی قیمت پر برداشت نہیں کروں گا-وزیراعلی نے کہاکہ فوری طو رپر قالین ہٹایا جائے- وزیراعلی بغےر پروٹوکول اوربغےر سکےورٹی گندم خرےداری مرکز وزےرآباد پہنچے ،انتظامےہ وزیراعلی کے دورے سے لاعلم رہی۔وزےراعلیٰ نے سنٹر پر گندم خرےداری مہم اوربادرانہ کی تقسےم کے عمل کا جائزہ لےااورکاشتکاروں سے باردانہ کی تقسےم کے بارے مےں درےافت کےا۔کاشتکاروں نے باردانہ کی تقسےم کے عمل پر اطمےنا ن کااظہار کےا اور وزیراعلی کا ذاتی نگرانی میں باردانہ کی تقسیم یقینی بنانے پر شکریہ ادا کیا۔ وزےراعلیٰ نے اس موقع پرکاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مےں چےن مےں بھی اپنے کسان بھائےوں کے مسائل حل کرتا رہا ہوں اورآج چےن کے دورے سے وطن واپسی کے فوراً بعد آپ کی خدمت کےلئے حاضر ہوا ہوں ۔ آپ تنہا نہےں ہےں، شہبازشرےف آپ کے ساتھ کھڑا ہے اورکھڑا رہے گا اورآپ کے مفادات کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جاو¿ں گا۔وزیراعلی نے گندم خریداری مرکز پر باردانہ کی تقسیم کے حوالے سے رجسٹر کو چیک کیا اوربعض کاشتکاروں کے مسائل کے حل کےلئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں-انہوںنے کہاکہ گرداوری کو بروقت چیک کرنے کا نظام بنایا جائے تاکہ کاشتکاروں کوانتظار کی زحمت نہ کرنا پڑے-کاشتکاروں نے وزیراعلی کو بتایا کہ سنٹر پر بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہےں اور آپ نے باردانہ کی تقسیم کا بہترین نظام بنایاہے جس پر ہم آپ کو مبارکباد دیتے ہیں-بعدازاں وزےراعلیٰ نے نارووال کے علاقے میں منڈی خےل گندم خرےداری مرکزپر بھی اچانک چھاپہ مارا اور گندم خرےداری مہم اورکاشتکاروں مےں باردانہ کی تقسےم کا تفصیلی جائزہ لےا۔شدید گرمی کے باوجودوزےراعلیٰ نے کافی دیر تک گندم خرےداری مرکز پر کاشتکاروں کے مسائل سنے اوران کے حل کے لئے موقع پر ہی ہداےات جاری کےں۔ وزیراعلی کی آمد پر کاشتکاروں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی- وزےراعلیٰ نے اےک بزرگ کاشتکار کو باردانہ کےلئے چکر لگوانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کی سرزنش کی اور ہدایت کی کہ بزرگ کاشتکار کو آج ہی باردانہ فراہم کیا جائے- وزیراعلی نے کاشتکاروں کو گلے لگایا اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ باردانہ کی تقسےم مےں کسی سے نا انصافی نہےں ہونے دی جائے گی۔اگر کسی نے باردانہ کے حصول کےلئے کاشتکاروں کےلئے مسائل پےدا کےے تو ان کے خلاف سخت اےکشن لےا جائے گا۔ کاشتکاروں کو گندم خرےداری مراکزپر بہتر سہولتوں کی فراہمی ، باردانہ کی منصفانہ تقسےم اورانہےں ان کی محنت کا معاوضہ کو ےقےنی بنانا حکومت اورمتعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے اوراس سلسلے مےں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہےں کی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ گندم کی پوری قےمت ملنا کاشتکاروں کا حق ہے اورےہ حق ہمےں ہر صورت انہےں دےنا ہے۔ گندم خرےداری مہم مےں کاشتکاروں کا استحصال نہےں ہونے دےںگے اورمڈل مےن کو گندم خرےداری مہم مےں نہےں آنے دےا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ مےںچےن سے سےدھا اپنے کسان بھائیوں سے ملنے آیا ہوں،مجھے آپ کامفاد بے حد مقدم ہے۔محنت آپ نے کی ہے اور اس لئے حکومت آپ کی محنت کا پورا معاوضہ آپ کو ادا کررہی ہے،اگر کوئی مسئلہ یا مشکل ہے تو شہبازشریف اس کو دور کرے گا۔ انہوںنے کہا کہ کاشتکار مجھے بھائےوں کی طرح عزےز ہےںاور ان کا ہر حد تک ساتھ نبھاو¿ں گا ۔آپ کے مفادات کے تحفظ کےلئے مےں چےن مےں بھی انتظامےہ کو ہداےات دےتا رہا ہوں ۔وزےراعلیٰ نے کاشتکاروں سے گندم کی قےمت کے بارے مےں درےافت کےا اور کاشتکاروں نے گندم کی پوری قےمت ملنے پر اطمےنان کا اظہارکےا۔وزےراعلیٰ نے کاشتکاروں کے اندراج رجسٹر اور سکرول کا بھی معائنہ کےا۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں انفراسٹرکچر کے جاری منصوبوں پر پیشرفت اور جی ٹی روڈ پر راوی پل سے کالاشاہ کاکو تک6کلو میٹر طویل ایلی ویٹڈایکسپریس وے کے منصوبے کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیاجبکہ میٹروبس سروس کی رچنا ٹاﺅن تک توسیع کے معاملات پر بھی غور کیا گیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیاجا رہاہے اور جدید انفراسٹرکچرکے باعث معاشی ، صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے -انہوںنے کہا کہ لودھراں سے خانیوال تک دو رویہ سڑک کی تعمیر کا منصوبہ بھی تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا اورمفاد عامہ کے اس منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی- انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے کے منصو بے سے ٹریفک کے بہاﺅ میں بہتری آئے گی اوراس منصوبے کی تکمیل سے لوگوں کو بے پناہ سہولت ملے گی-وزیراعلی نے منصوبے کی فزیبلٹی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مفاد عامہ کے اس منصوبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانا ہے – اجلاس میں سیکرٹری تعمیرات ومواصلات کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی منصوبے کے حوالے سے سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا-صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ مجتبیٰ شجاع الرحمن، ممبر قومی اسمبلی ملک ریاض، ایم پی اے غزالی سلیم بٹ، چیف سیکرٹری، سیکرٹری مواصلات وتعمیرات، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv