تازہ تر ین
Blast (1)

کراچی میں بڑا بم دھماکہ ، امدادی کاروائیاں جاری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)رات گئے منگھو پیر کے علاقے میں مدینتہ الحکمت کے قریب سوئی گیس کی پائپ لائن میں دھماکہ، سوئی گیس حکام کے مطابق دھماکے سے 16 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد منگھو پیر، بنارس اور دیگر علاقوں میں گیس کی فراہمی روک دی گئی، تاہم دھماکے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔ دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے بم ڈسپوزل عملے کو طلب کرلیاگیا۔ بم ڈسپوزل حکام کے مطابق سوئی گیس پائپ لائن دھماکے میں 500سے 600 گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکہ خیزمواد دیسی ساختہ تھا سوئی گیس کا عملہ بھی مرمت کیلئے جائے و قوعہ پر پہنچ گیا۔ گیس پائپ لائن کی مرمت میں 6گھنٹے لگیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv