تازہ تر ین

4دہشتگرد انجام کو کیسے پہنچے؟, دیکھئے بڑی خبر

راولپنڈی (بیورورپورٹ) فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائے موت پانے والے 4 مزےد خطرناک دہشت گردوں کو بھی خےبر پختونخوا کی جےل مےں پھانسی دے دی گئی ۔ آئی اےس پی آر کے مطابق دہشت گرد دہشت گردی کی لعنت ،معصوم شہرےوں کو قتل کرنے ، تعلےمی اداروں کو تباہ کرنے ،افواج پاکستان اور دےگر قانون نافذ کرنے والے ادروں پر حملوں مےں ملوث تھے ۔ ان دہشت گردوں کا ٹرائل ملٹری کورٹس مےں ہوا ۔ چاروں پھانسی پانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحرےک طالبان پاکستان سے تھا ۔ پھانسی پانے والوں مےں احمد علی ولد بخت کرم ، اصغر خان ولد عزےز الرحمان ، ہارون الرشےد مےاں سےد عثمان اور گل رحمان ولد زرےں شامل ہےں ۔ دہشت گرد احمد علی افواج پاکستان ، قانون نافذ کرنے والے ادروں اور اےک سکول پر حملے مےں ملوث تھا جس کے نتےجہ مےں کئی جوان شہےد اور زخمی ہوئے جبکہ اےک سوےلےن بھی شہےد ہوا ۔ ملزم کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔ ملزم نے مجسٹرےٹ کے سامنے اور ٹرائل کورٹ مےں اپنے جرائم کا اعتراف کےا جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی ۔ اصغر خان افواج پاکستان ، قانون نافذ کرنے والے ادروں اور اےک تعلےمی ادرے کو تباہ کرنے مےں ملوث تھا جس کے نتےجہ مےں کئی جوان شہےد اور زخمی ہوئے۔ ملزم کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔ ملزم نے مجسٹرےٹ کے سامنے اور ٹرائل کورٹ مےں اپنے جرائم کا اعتراف کےا جس پر اسے سزائے موت دی گئی ۔ ہارون الرشےد بھی افواج پاکستان ، قانون نافذ کرنے والے ادروں اور اےک تعلےمی ادرے کو تباہ کرنے مےں ملوث تھا ۔ جس کے نتےجہ مےں کئی جوان شہےد اور زخمی ہوئے جبکہ اےک سوےلےن بھی شہےد ہوا ۔ ملزم کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔ ملزم نے مجسٹرےٹ کے سامنے اور ٹرائل کورٹ مےں اپنے جرائم کا اعتراف کےا جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی ۔ گل رحمان افواج پاکستان پر حملے مےں ملوث تھا جس کے نتےجہ مےں اےک اہلکار اور اےک سوےلےن کی شہادت ہوئی ۔ ملزم کے قبضہ سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا ۔ ملزم نے مجسٹرےٹ کے سامنے اور ٹرائل کورٹ مےں اپنے جرائم کا اعتراف کےا جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv