تازہ تر ین

پاکستان5 2بڑی معیشتوں میں شامل, وزیراعظم کا بڑا علان

ہانگ کانگ(آن لائن)وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اورہانگ کانگ کے قریبی اوربرادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کووسعت دی جائے ،اقتصادی راہدری سے دنیا کے براعظم ایک دوسرے کے قریب آئینگے،پائیدار ترقی کیلئے ملکوں کے درمیان تعاون ناگزیر ہے،آج پاکستان پر اعتماد اور سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے،پاکستان دنیا میں دودھ پیدا کرنے والا چوتھا بڑ ا ملک ہے، پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کا شمار دنیا کی بڑی سٹاک مارکیٹس میں ہوتا ہے،دہشت گری نے جتنا پاکستان کو متاثر کیا کوئی اور ملک نہیں ہوا،وزیراعظم نوازشریف نے چیف ایگزیکٹولی چن یانگ کی ہا نگ کانگ کےگورنمنٹ ہاوس میں ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان اورہانگ کانگ کے قریبی اوربرادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کووسعت دی جائے۔وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہانگ کانگ کےساتھ مضبوط کاروباری تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے وسیع امکانات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کی کئی کمپنیوں کے پاکستان میں مستقل دفاترہیں، پاکستان کی آزاد تجارتی پالیسی میں سرمایہ کاروں کے لئے بے پناہ مواقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان پراعتماد،سی پیک کے ذریعے مسافتیں کم ہونگی، وزیراعظم نوازشریف نے ہانگ کانگ کے تاجروں کو اقتصادی راہداری منصوبے میں حصہ لینے کی بھی پیشکش کی۔ملاقات کے دوران دو طرفہ تجارتی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے سی پیک میں سرمایہ کاری کی پیش کش پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ہانگ کانگ مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔ لی چن یانگ نے بھی پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان اقتصاد تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان 2025 تک دنیا کی بہترین 25 معیشتوں میں شامل ہوگا ¾ سی پیک کے تحت زیرتکمیل 9 خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ¾ اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی پرکشش مراعات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ¾2013ءسے پہلے پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کی سالانہ شرح نمو 3 فیصد اوسطاً تھی ¾ بڑھ کر 5فیصد ہو چکی ہے ¾ آئندہ دو سال کے دوران سالانہ شرح نمو 7 فیصد تک پہنچ جائے گی ¾پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے ¾ ون بیلٹ ون روڈ فورم چین کے صدر ژی جن پنگ کے وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت تمام ممالک کے لئے ترقی کے مساوی مواقع دستیاب ہوں گے ¾ ملک میں لوگوں کی سیاسی خود مختاری کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ¾ موجودہ دور میں ہمیں تجارتی سہولتوں کے اضافہ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔وہ ہانگ کانگ میں پاکستان سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کہ ہانگ کانگ دنیا کی معیشت میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔پاکستان ہانگ کانگ کی معاشی ترقی سے متاثر ہے ¾پاکستان تیزی سے ترقی کرنے والی معاشی قوت بن چکا ہے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔سال 2013ءسے پہلے پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی سالانہ شرح نمو 3 فیصد اوسطاً تھی جو بڑھ کر 5فیصد ہو چکی ہے اور آئندہ دو سال کے دوران سالانہ شرح نمو 7 فیصد تک پہنچ جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے پائیدار اقتصادی ترقی ‘گڈ گورننس اور معاشی نظم و ضبط کے تحت شرح نمو میں اضافہ ہوا ہے۔توانائی اور بنیادی ڈھانچے سمیت دیگر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سماجی تحفظ کے حوالے سے جامع اقدامات کررہی ہے ¾اس کے علاوہ حکومت براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ ‘ میکرو اکنامک استحکام ‘ بجٹ خسارے کو کم کرنے اور توانائی کے شعبہ کو دی جانے والی سبسڈی میں کمی کے لئے بھی اقدامات کررہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 4 سال سے کم عرصہ کے دوران نمایاں ترقی کی ہے جو ملک میں مالی اور اقتصادی استحکام کی علامت ہے۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ عالمی بینک نے رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی میں 5.2فیصد کی شرح نمو کی پیشکش کی ہے جبکہ سٹینڈرڈ اینڈ پورز میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 2018ءتک ملک میں غربت کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔ اس کے علاوہ کئی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی پاکستان کی اقتصادی ترقی کی توثیق کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری حکومت صرف اقتصادی ترقی پر توجہ نہیں دے رہی بلکہ پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے کام کررہی ہے تاکہ معاشی ترقی کے ثمرات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم اور سماجی تحفظ کے شعبہ کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حکومت مشترکہ وژن کے نظریہ پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے وژن 2025ءکے تحت جامع حکمت عملی مرتب کی ہے۔اس کے علاوہ کنزیومر فنانسنگ ‘ خدمات ‘ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ریٹیل وغیرہ سمیت دیگر شعبوں کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں متوسط طبقہ کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جس کے باعث ملک میں کام کرنے والی عالمی کمپنیوں کی تعداد بڑھی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جامع اقتصادی حکمت عملی کے تحت براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو زیادہ سے زیادہ متوجہ کرنے کے لئے منصوبے پر نظر ثانی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان میں کاروباری مواقع بڑھانے کے حوالے سے مخصوص اقتصادی زونز کے قیام پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان نے ای کامرس کے شعبہ میں ترقی کے حوالے سے چین کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے امکانات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حکومت شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش مراعات کی پیشکش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں اور توانائی کی پیداوار میں اضافہ کے لئے مختلف ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے کئی منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ٹیلی کمیونیکشن کی صنعت کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ اس میں ترقی کے وسیع امکان موجود ہیں اور حکومت کی لبرل سرمایہ کار پالیسی سے سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔اس کے علاوہ مینوفیکچرنگ اور آٹو انڈسٹری کے شعبہ کے حوالے سے پاکستان بڑا تجارتی مرکز بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹو سیکٹر میں کام کرنے والی مقامی کمپنیاں اپنے صارفین کے لئے بین الاقوامی معیار کے مطابق مصنوعات تیار کررہی ہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان دودھ پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے جبکہ لائیو سٹاک کے شعبہ کے حوالے سے پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں دودھ اور گوشت کی مقامی ضروریات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ ایئر لائن ‘ بینکنگ‘ سیاحت اور زراعت سمیت دیگر مختلف شعبوں میں 100 غیر ملکی سرمایہ کاری اور منافع کی بھی 100 فیصد منتقلی کی بھی اجازت ہے۔جبکہ مختلف شعبوں میں خام مال ‘ مشینری اور پلانٹ وغیرہ کی بھی ڈیوٹی فری برآمد کی اجازت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک توانائی اور ٹرانسپورٹ کے حوالے سے دنیا کی تجارتی راہداری بن سکتا ہے پاکستان کی جغرافیائی حیثیت خطے میں بنیادی اہمیت کی حامل ہے انہوں نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ فورم چین کے صدر ژی جن پنگ کے وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت تمام ممالک کے لئے ترقی کے مساوی مواقع دستیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ کے منصوبے سے نہ صرف جنوبی ایشیاءبلکہ وسط ایشیاءسمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بنیادی ڈھانچے ‘ توانائی ‘ صنعت اور تجارت کی ترقی ہوگی۔چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کے وژن کا بڑا حصہ ہے جونہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کی تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔ جس سے عالمی تجارتی رابطوں میں اضافہ ہو گا اور تجارتی سامان کی نقل و حمل کے اوقات میں نمایاں کمی ہوگی جس سے وسط ایشیاء‘ یورپ اور جنوبی ایشیاءکے ممالک کو جوڑا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معاشی تناظر میں سماجی تحفظ اور اقتصادی رابطوں میں اضافہ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ پائیدار ترقی کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے باہمی تعاون کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں لوگوں کی سیاسی خود مختاری کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ دور میں ہمیں تجارتی سہولتوں کے اضافہ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور چین اس پر عمل کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ (اوبور) منصوبے کی تکمیل میں اپنا اپنا کردار ادا کریں ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سی پیک کے تحت مختلف علاقوں میں 9 خصوصی اقتصادی زونز قائم کئے جارہے ہیں جن میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ان اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی پرکشش مراعات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آبادی کے حوالے سے دنیا کا 6 واں بڑا ملک ہے جہاں پر نوجوان انسانی وسائل کی فراوانی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پوری دنیا کے ساتھ اپنے کاروباری اور تجارتی تعلقات کے فروغ کا خواہش مند ہے۔وزیراعظم محمد نواز شریف سے ہانگ کانگ کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان نے ملاقاتیں کیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم سے زیڈ ٹی ای کارپوریشن کے چیئرمین ین یائی من، شانڈونگ ہائی سپیڈ گروپ کے چیئرمین سن لیانگ اور بیجنگ انٹر پرائیزز ہولڈنگ لمیٹڈ کے چیئرمین وانگ ڈونگ نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں برنس روابط کو ترقی دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے مذکورہ سربراہان کو پاکستان میں سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے آگاہ کیا جن کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات اور سہولیات دی جاتی ہیں۔ ہانگ کانگ کی کمپنیوں کے سربراہان نے ملاقات کا موقع دینے پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستان میں بزنس اور تجارت کے مواقع کی تلاش پر کام کریں گے۔ واضح رہے کہ زیڈ ٹی ای کارپوریشن ٹیلی کمیونیکیشن کے آلات اور نیٹ ورک کی خدمات فراہم کرتی ہے اور اس کا بزنس دنیا کے 140 ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔ شانڈونگ ہائی سپیڈ گروپ ٹرانسپورٹ کی صنعت کو ترقی دینے والی سرکاری کمپنی ہے اور بیجنگ انٹر پرائزز کمپنی بنیادی طور پر شہروں میں گیس، واٹر ٹریٹمنٹ اورویسٹ مینجمنٹ کے شعبوں میں کام کرتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv