تازہ تر ین
Wrestling

4خواتین 19مرد ریسلرز پاکستان پہنچ گئے ،میدان بھی تیار

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان میں ریسلنگ مقابلوں میں شرکت کے لئے19غیرملکی ریسلرز کراچی پہنچ گئے ہیں۔پرو ریسلنگ مقابلے آج (بدھ کو)کے ایم سی سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے۔غیرملکیوں میں 4 خواتین ریسلرز بھی شامل ہیں۔ ریسلرز19 مئی کو لاہور اور پھر21مئی کو اسلام آباد میں اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل ریسلنگ کا رنگارنگ میلہ آج (بدھ کو)سجے گا۔پاکستان میں ریسلنگ مقابلوں میں شرکت کے لئے19غیرملکی ریسلرز کراچی پہنچ گئے،پاکستان پہنچنے پر غیر ملکی ریسلرز پرجوش دکھائی دئیے ۔پاکستان آنے والے ریسلرز میںغیر ملکی خواتین ریسلرز بھی ایکشن میں ہوں گی ۔غیر ملکی ریسلرز ٹائنی آئرن اور ویڈ بیریٹ پاکستانی مداحوں کو بھرپور لطف اندوز فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں ،ریسلرز آج (بدھ کو)کراچی میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے جس کے بعد یہ ریسلرز لاہور اور اسلام آباد میں بھی ایکشن میں ہوں گے ۔پروفیشنل ریسلنگ سرکٹ میں شامل واحد پاکستانی بادشاہ پہلوان خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ریسلنگ مقابلے ہونے پر بہت خوش ہوں ۔ایونٹ میں خواتین ریسلرز بھی ایکشن میں ہوں گی جس کے لئے چار خواتین ریسلرز پاکستان آئی ہیں۔منتظمین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پروفیشنل ریسلنگ مقابلے ملک میں ریسلنگ کی ترقی کی جانب بڑا قدم ہے ۔کراچی میں آج(بدھ کو) زور آزمائی کے بعد ریسلرز19 مئی کو لاہور اور پھر21مئی کو اسلام آباد میں اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کریں گے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv