تازہ تر ین

ڈیڑھ لاکھ میں فروخت ہونیوالی بچی ، ”خبریں “کی بروقت کاروائی نے نئی مثال قائم کر دی

لیاقت پور+شیدانی شریف (رپورٹنگ خورشید احمدخورشید، ملک وسیم) خبریں نے ڈیڑھ لاکھ میںبکنے والی حواکی 10سالہ بیٹی کی اتوارکوہونے والی شادی کی کوشش ناکام بنادی۔پولیس نے لڑکی کوتحویل اور والدین کوحراست میںلے لیا۔22سالہ دلہااورنکاح خواں کی گرفتاری کیلئے چھاپے۔اہل علاقہ کا خبریں کو خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق تحصیل لیاقت پورکے تھانہ شیدانی کی حدودکے دریائی علاقہ کی بستی چانڈیہ کے محمدحسین چانڈیہ نے اپنی 10سالہ بیٹی عائشہ کو 6ماہ قبل قریبی بستی کے 22سالہ نوجوان بلال اندھڑ کوڈیڑھ لاکھ روپے میںفروخت کرکے اس کانکاح بھی کردیا۔جبکہ رخصتی 14مئی بروزاتوارکوہونی تھی۔بستی کے کسی رحم دل شخص نے اس تمام صورت حال سے چیف ایڈیٹرخبریںضیاءشاہدکولاہورآگاہ کیا۔جن کی ہدایت پرخبریںکی رپورٹنگ ٹیم نے ڈی ایس پی لیاقت پورمامون الرشیداورایس ایچ اوتھانہ شیدانی شریف رانامحمداشرف سے رابطہ کرکے انہیںتمام حقائق سے آگاہ کیا۔جس پرپولیس تھانہ شیدانی نے رپورٹنگ ٹیم کے ہمراہ بستی چانڈیہ عظمت والی پلی ملکانی کے قریب محمدحسین کے گھرچھاپہ مارکر10سالہ عائشہ کواپنی تحویل اوران کے والدمحمدحسین چانڈیہ اوروالدہ رحمت بی بی کو حراست میں لیا۔ جہاں ذہنی اور جسمانی طور پر کمزور عائشہ نے بتایاکہ نہ تواسے اپنے خاوندکے نام کاپتہ ہے اورنہ ہی اسے اس شادی کی بابت معلوم ہے۔وہ شادی نہیںکرناچاہتی۔ایک ہفتہ قبل اس کی رسم مہندی بھی ہوچکی۔جبکہ14مئی کورخصتی کیلئے بارات آنی تھی۔عائشہ کی والدہ رحمت بی بی نے بتایاکہ وہ انتہائی غریب ہیںگھرمیںکھانے کوکچھ نہیں۔اس لیئے وہ اپنی بچی کی شادی جلدی کررہے ہیں۔عائشہ کے والد محمدحسین چانڈیہ نے بتایاکہ اس نے بچی کوفروخت نہیں کیا بلکہ سنبھاواکیلئے لڑکے والوںسے کچھ رقم لیکراس کا جہیزخریدکیاہے۔بچی کی اتوارکورخصتی تھی۔تاہم وہ اب ان حالات میںبچی کی رخصتی 5،6سال کے بعدکریںگے۔تاہم پولیس نے مزیدکاروائی شروع کردی ہے۔پولیس نے دلہا محمدبلال اندھڑ اور نکاح خوان الطاف خان خلیفہ کی گرفتاری کیلئے بھی مختلف جگہوں پرچھاپے مارے مگریہ دونوں افرادہاتھ نہ آسکے۔ ایس ایچ اورانامحمداشرف نے رپورٹنگ ٹیم کو بتایا کہ اس واقعہ میںجوبھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف بھرپور کاروائی ہوگی۔عائشہ ہماری بچی جیسی ہے اسے ہرقسم کا تحفظ فراہم کیاجائیگا۔جب رپورٹنگ ٹیم نے نکاح خواںسے ٹیلی فون کرکے اسے ملنے اور نکاح کاپرت حاصل کرنے کی خواہش کااظہارکیاتواس نے کہا کہ وہ آﺅٹ آف سٹی ہیں۔نکاح کاتمام ریکارڈ یونین کونسل گلانی میںجمع کرادیاتھاآپ وہاںسے حاصل کرلیں۔ اہل علاقہ محمدخان، محمدسلیم، رشیداحمد، عبدالصبور، جمیل احمد، محمد صدیق وغیرہ نے خبریںکی کاوشوںکو خراج تحسین پیش کیا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کمسن بچیوں کی شادی کے حوالے سے بننے والے قوانین پر ہنگامی بنیادوں پر عملدرآمد کرایاجائے تاکہ ایسے واقعات کی موثر طور پر روک تھام کی جاسکے، جبکہ ایسے غریب والدین کی جہیز فنڈز کے حوالے سے محکمہ زکوٰة و بیت المال سے امداد کی جاجے تاکہ وہ بچیوں کی فروخت کا گھناو¿نا اقدام نہ اٹھائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv