تازہ تر ین

معروف شخصیت کے قافلے کے قریب دھماکہ،متعدد افرادہلاک

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سڑک کنارےبم دھماکے کے نتیجے میں25
افراد جاں بحق اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی کے رہمنا مولانا عبدالغفور حیدری زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مستونگ میں مولانا عبدالغفورحیدری کےقافلے کے قریب دھماکاہوا، دھماکے میں مولاناعبدالغفورحیدری بھی زخمی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول اسپتال مستونگ منتقل کیاجارہاہے۔دھماکے کے بعد ریسکیو عملہ اور سیکورٹی اہلکار پہنچ گئے اور اس نے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔پولیس کے مطابق شدیدزخمیوں کو مستونگ سے کوئٹہ منتقلی کےانتظامات کیےجارہے ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری مدرسے میں دستار بندی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئےتھےاور تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے۔


خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv