تازہ تر ین
nawaz-2222222

وزیراعظم ”چاروں“ وزرائے اعلیٰ ساتھ چین روانہ, دیکھئے بڑی خبر

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم میں شرکت کیلئے چاروں صوبائی وزرا علیٰ اور وزیر اعلی ٰ گلگت بلتستان کے ہمراہ آج بیجنگ پہنچیں گے ، وفاقی وزرا اسحاق ڈار، احسن اقبال اور خواجہ محمد آصف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم بیجنگ میں منعقد ہو گا جس میں 28ممالک کے سربرہان اور 110 ممالک اور عالمی تنظیموں سے مختلف شخصیات شرکت کریں گی ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف بھی بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کیلئے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ آج بیجنگ پہنچیں گے۔ وزیر اعظم نے دورہ چین کے دوران قومی یکجہتی کی فضا کا عملی مظاہرہ کرنے کیلئے ون بیلٹ ون روڈ عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے چاروں صوبائی وزرااعلیٰ کے علاوہ گلگت بلتستان کے وزیراعلی کو بھی ساتھ لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہونگے۔ چین کے صدر شی جن پھنگ فورم کا افتتاح کریں گے فورم میں روس کے صدر ولادی میر پوٹن ، کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سین ، میانمر کے اونگ سان سو کائی ، قازق صدر نورسلطان نذر بایوف ، ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق اور انڈونیشیا کے صدر جو کو وڈوڈو بھی شرکت کریں گے ان کے علاوہ فورم میں ارجنٹائن ، بیلارس ، چلی ، جمہوریہ چیک ،، قزاقستان ، کینیا ، لاﺅ ، فلپائن ، سوئٹزر لینڈ ، ترکی ، ازبکستان ،ویتنام ، ایتھوپیا ، فوجیان ، یونان ، ہنگری ، اٹلی ،ملیشیا ، منگولیا ، میانمر ، ، پولینڈ ، سربیا ، سپین ، سری لنکا کے صدور و زیراعظم بھی شامل شرکت کریں گے۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم اقتصادی تعاون کا فورم ہے اور یہ بین الاقوامی تعاون کیلئے پلیٹ فارم کا کام دیتا ہے۔ چین کو توقع ہے کہ فورم کے دوران 20ممالک اور 20سے زیادہ بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کی دستاویز پر دستخط کئے جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv