تازہ تر ین
maryam orangzeb.jpg

عمران خان کوسزا بھگتنا پڑے گی، مریم اورنگزیب میدان میں آگئیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان سپریم کورٹ سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں لیکن انہیں جھوٹ بولنے کی سزا بھگتنا پڑے گی۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لوگوں پر بہتان تراشی کرنے والے شخص کے کیس کی سماعت کی جارہی ہے اور عمران خان کو جواب اب سپریم کورٹ میں دینا ہوگا، انہوں نے اداروں اور لوگوں پرالزامات لگائے لیکن اب عمران خان سپریم کورٹ سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں،عمران خان کوجھوٹ بولنے کی سزا بھگتنا پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان غیرملکی فنڈنگ اور اثاثوں کی معلومات کی غلط فراہمی اور اپنی آف شور کمپنیوں کا بھی جواب دیں، آپ خالی کرسیوں سے خطاب اور جے آئی ٹی کومتنازع بناتے ہیں اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے خلاف عدالتوں سے حکم امتناعی مانگتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو شہباز شریف پر جھوٹا الزام لگانے پر نوٹس موصول ہوچکا ہے جب کہ معافی مانگنے کی تو آپ کو عادت پڑ گئی ہے، الزام لگاتے ہیں اور پھر معافی مانگ لیتے ہیں، عمران خان پنجاب میں جاکر شہباز شریف کی کارکردگی دیکھنا چاہتے ہیں تاہم انہیں خیبر پختونخوا میں پنجاب کی نقل کرنے کا فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ انہوں نے خیبر پختونخوا میں ترقی کے بجائے بہت وقت ضائع کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر اٹھنے والے سوالات سے متعلق پوری قوم جواب کی منتظر ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے خود کہا کہ عمران خان اداروں کی تضحیک کرتے ہیں، دوسروں پر الزامات لگانیوالے جواب دینے الیکشن کمیشن یا سپریم کورٹ کیوں نہیں آتے؟



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv