تازہ تر ین

بجٹ میں کون کونسی اشیاءمہنگی ہو رہی ہیں، دیکھیں دھماکہ دار خبر….!

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں مہنگائی بم گرانے کی تیاریاں مکمل کرلیں، 360 ارب روپے ریونیو حاصل کرنے کے لیے ایک ہزار سے زائد اشیاءمہنگی کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔ الیکٹرانکس مصنوعات، پرفیوم، شیونگ فومز، ٹوتھ پیسٹ، شیمپو، کریمز، پاو¿ڈر، منرل واٹر، کیچپ، بسکٹ، جوسز اور چاکلیٹ، فریزرز، فریج، واٹر ڈسپنسر، پنکھے، سیٹلائٹ ڈش، مائیکرو ویو اوون، استری اور سیٹلائٹ ڈش پر کسٹمز ڈیوٹی بڑھانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ڈبہ پیک دودھ، دہی، پنیر، شہد، مشرومز، اور اچار پر بھی کسٹمز ڈیوٹی میں ایک فیصد اضافے کی تجویز ہے جبکہ فرنیچر کی لکڑی اور میٹل پر ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھانے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں رواں مالی سال 2016-17ءکے 3621 ارب کے ہدف کے مقابلے میں تقریباً 400 ارب روپے کا اضافہ کیا جاسکتا ہے اور ہدف 4 ہزار ارپ روپے کے لگ بھگ ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کی موجودہ شرح 0.4 فیصد سے بڑھا کر 0.6 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سپر ٹیکس مزید ایک سال کیلئے جاری رکھنے کی تجویز ہے۔ اقتصادی ترقی کی شرح موجودہ 5.7 فیصد کے ہدف کے مقابلے میں 6 فیصد اور بجٹ خسارے کا ہدف رواں سال کی طرح نئے مالی سال میں بھی 3.8 فیصد کی شرح پر برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔
اشیاءمہنگی



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv