تازہ تر ین
supreme court of pakistan

عمران نے پانامہ پر جھوٹ بولا, نا اہل قراردیا جائے

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 184/3کے تحت نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔بیرسٹر دانیال چوہدری نے درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ کہ عمران خان پاناما لیکس کے حوالے سے قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اور جھوٹ بولنے کی وجہ سے وہ آئین کی شق 62 اور 63 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ شق 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی وجہ سے عمران خان صادق اور امین نہیں رہے لہٰذا انہیں اسمبلی کی رکنیت کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔دانیا چوہدری نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی جانے والی درخواست میں درخواست میں عمران خان اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)کو فریق بنایا ہے۔دانیا چوہدری نے درخواست کے ہمراہ اخبار و ٹی وی انٹرویو بھی منسلک کئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ میں پاناما کیس کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ہونے والی خصوصی بینچ کی سماعت کے دوران بینچ کے سربراہ جسٹس اعجاز افضل نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘پاناما کیس فیصلے کے بعد ایک سیاسی لیڈر نے کہاکہ پانچوں ججز نے وزیراعظم کو جھوٹا قرار دیا، وزیراعظم کو نہ تو میں نے جھوٹا قرار دیا اور نہ ہی اس بینچ میں موجود باقی دو ججز نے ایسا کہا’۔جسٹس اعجاز افضل نے کہا تھا کہ ‘اس لیڈر نے عوام سے دھوکہ دہی کی اور جھوٹ بولا، میں نے تو کسی کو جھوٹا قرار نہیں دیا،سپریم کورٹ کے ججز کو بدنام کیا گیا تو کارروائی کی جائے گی’۔تاہم جسٹس اعجاز افضل نے اس سیاسی رہنما کا نام نہیں لیا جو پاناما کیس کے حوالے سے عوام سے جھوٹ بول رہا ہے۔خیال رہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) میں اثاثے اور آف شور کمپنیاں ظاہر نہ کرنے سمیت بیرون ملک سے حاصل ہونے والے مبینہ فنڈز سے پارٹی چلانے کے الزامات پر مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے بھی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔گزشتہ دنوں عمران خان اور پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے غیرملکی فنڈنگ اور اثاثوں سے متعلق جھوٹ پر مبنی سرٹیفکیٹ جمع کروانے پر عمران خان کی نااہلی کا مطالبہ کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv