تازہ تر ین
CM-Punjab-Shahbaz-Sharif

کسانوں کی محنت پٹواری مافیا کو ہڑپ نہیں کرنے دینگے, بڑا اعلان

لاہور،اوکاڑہ(اپنے سٹاف رپورٹر سے‘بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے علاقے مےںہےڈسلےمانکی گندم خرےداری مرکز پر اچانک چھاپہ مارا۔وزےراعلیٰ بغےر پروٹوکول عام کار مےں بےٹھ کر گندم خرےداری مرکز پہنچے اورمرکز پر کاشتکاروں کو دی جانے والے سہولتوںکا جائزہ لیا۔مقامی انتظامےہ اورپولےس وزےراعلیٰ کے اچانک دورے سے مکمل طور پر لاعلم رہی-وزیر اعلی نے گندم خرےداری مرکز پر کاشتکاروں کو دی جانے والی سہولتوں اورباردانہ کی تقسےم کے امور کا جائزہ لےااور اس ضمن میں کاشتکاروں کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں – وزےراعلیٰ نے گندم خرےداری مرکز کے باہر ٹرک اورٹرالےوںکی قطاروں کا نوٹس لےتے ہوئے ان ٹرکوں اور ٹرالےوں سے گندم کو فوری طورپر آف لوڈ کرنے کی ہداےت کی ۔وزےراعلیٰ نے کاشتکاروں کی جانب سے باردانہ نہ ملنے اور ریکارڈ میں رد وبدل کی شکاےات کا فوری نوٹس لےتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا حکم دےا اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا-وزےراعلیٰ کے اچانک دورے کی اطلاع پرگندم خرےداری مرکز کا انچارج عملے سمیت غائب ہوگےاجس پر وزیر اعلی نے متعلقہ عملے کے خلاف کارروائی کا حکم دیا- وزیر اعلی نے گندم خریداری مرکز کے باہر کاشتکاروں کے مسائل سنے اور ان مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی-وزیر اعلی نے گندم خرےداری مرکز پر کا شتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مےں اپنے کاشتکار بھائےوں کی خدمت کےلئے ےہاںآےا ہوں ،کسان بھائےوں کا مفاد بے حد مقدم ہے اورکاشتکاروں کے مفاد کے تحفظ کوہر قےمت پر ےقےنی بناو¿ں گا- میرا جینا مرنا آپ کے ساتھ ہے – میں پہلے بھی آپ کے ساتھ کھڑا رہا ہوں اور آئندہ بھی آپ کے مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دوں گا-وزےراعلیٰ نے کاشتکاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جس نے آپ سے زےادتی کی ہے وہ بچ نہےں پائے گا۔غرےب کسان کی محنت کی کمائی پٹواری ےا تحصےلدار مافےا کو ہڑپ نہیں کرنے دوںگا۔ انہوںنے کہا کہ مقامی تھانے میں غریب کاشتکاروں کی فائلوں کے ریکارڈ میں رد و بدل کی شکایات افسوسناک ہیں اور میں نے اس کا سخت نوٹس لیا ہے اور اس واقعہ کے ذمہ دار سزا سے بچ نہیں پائیں گے اورآج ہی کارروائی ہوگی اور آپ کے ساتھ ہر قےمت پر انصاف ہوگا۔آپ مےرے بھائی ہےںجنہوں نے گڑ بڑ کی ہے ا نہےں نہیں چھوڑوں گا۔وزےراعلیٰ نے ڈی پی او کو تھانہ حوےلی لکھا کے حوالے سے کاشتکاروں کی شکاےات کے بارے مےں انکوائری کرنے کی ہداےت کی اور کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ےہ واقعہ آپ کے علم مےں نہےں ۔انہوںنے کہا کہ میں گندم خریداری مراکز کے دورے اس لئے کر رہا ہوں کہ اپنے کاشتکار بھائیوں کی خدمت کرسکوں اور ان کے مسائل موقع پر ہی حل ہوں- پنجاب حکومت نے رواں برس 40لاکھ ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیاہے- اللہ تعالی کے فضل و کرم اور کسان بھائیوں کی محنت کے باعث رواں برس گندم کی شاندار فصل ہوئی ہے اور میں ذاتی طور پر گندم خریداری مہم کی نگرانی کر رہا ہوں – میں نے اس ضمن میں محکمہ خوراک کو واضح طور پر ہدایات جاری کی ہیں کہ غریب کاشتکار کو گندم خریداری مہم میں کسی قسم کی شکایت نہیں ہونی چاہیے اور مجھے کہیں شکایت ملی تو نہ صرف ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی بلکہ محکمے کے کرتا دھرتا کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا – انہوںنے کہا کہ کاشتکاروں نے اپنی محنت سے شاندار فصل حاصل کی ہے اور اس محنت کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا – میں یہ بات برداشت نہیں کروں گا کہ کوئی پٹواری یا تحصیلدار آپ کی محنت کی کمائی ہڑپ کر لے- انہوںنے کہا کہ تھانے میں کاشتکاروں کے ریکارڈ کی فائلوں میں رد و بدل کے واقعہ کی انکوائری ہو گی اور ذمہ دار اپنے انجام کو پہنچیں گے، میں اس ضمن میں بھرپور ایکشن لوںگا، انصاف کا بول بالا ہو گا اور کسی کاشتکار سے زیادتی نہیں ہو گی- انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کھاد کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی ہے جبکہ بجلی کے ٹیوب ویلوں کیلئے فی یونٹ 5 روپے 30 پیسے مقرر کی گئی ہے – یہ آپ کا حق ہے جو کہ حکومت آپ کو دے رہی ہے – آپ کا فرض ہے کہ آپ ایمانداری سے بجلی کا بل ادا کریں – انہوںنے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت 100 ارب روپے کے بلا سود قرضے چھوٹے کاشتکاروں کو فراہم کر رہی ہے – آپ ان قرضوں سے فائدہ اٹھائیں اور خود بھی خوشحال ہوں اور ملک کو بھی خوشحال کریں -انہوںنے کہا کہ کاشتکاروں سے زیادتی کرنے والوں میں خواہ انتظامی افسران ہوں یا پولیس افسران، ان کے خلاف کارروائی ہو گی اور میرا آپ سے وعدہ ہے کہ آپ کا مسئلہ میں اپنا مسئلہ سمجھ کر حل کرا¶ں گااور جلد دوبارہ اس سنٹر پر آ¶ں گا- وزیر اعلی نے ڈپٹی کمشنر اورڈی پی او کو ہدایت کی کہ وہ اپنی نگرانی مےں کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی ےقےنی بنائےںاورکھڑی گاڑےوں سے گندم جلد آف لوڈ کی جائے تا کہ کاشتکار کی پریشانی دور ہو سکے ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بغیر کسی پیشگی اطلاع اپنا ہیلی کاپٹر اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے علاقے مےںہےڈسلےمانکی کے قریب ایک سڑک کے پاس اتار لیا ،وزیر اعلی نے جہاں اپنا ہیلی کاپٹر اتارا وہاں کوئی سرکاری گاڑی موجود نہ تھی جس پر وزیر اعلی کے ساتھ عملے نے سڑک سے گزرنے والی ایک کار کو اشارہ کر کے روکا اور وزیر اعلی بغیر پروٹوکول اس کار میں بیٹھے اور ہیڈ سلیمانکی کے گندم خریداری مرکز پہنچے-وزیر اعلی کو عام کار میں آتا دیکھ کر خریداری مرکز میں موجود کاشتکاروں نے ”شہباز شریف زندہ باد اور دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا شیر آیا“ کے نعرے لگائے-وزیر اعلی کی آمد پر کاشتکاروں کی بڑی تعداد مرکز پر جمع ہو گئی اور وزیر اعلی کا اچانک چھاپہ کھلی کچہری میں بدل گیا- وزیر اعلی نے کاشتکاروں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں- کاشتکاروں نے سستی کھادکی فراہمی پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس اقدام سے ہمیں بہت ریلیف ملا ہے اور آپ کا یہ اقدام جاری و ساری رہنا چاہیے جس پر وزیر اعلی نے کاشتکاروں کو یقین دہانی کرائی کہ سستی کھاد کی فراہمی کا اقدام جاری رہے گا – وزیر اعلی نے کاشتکاروں کی فائلوں کو سڑک پر پھینکنے کے واقعہ اور مقامی تھانے میں ریکارڈ میں رد وبدل کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا اور ذمہ داروں کو انجام تک پہنچانے کا وعدہ کیا جس پر کاشتکاروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ”اج میاں دے نعرے وجن گے “کے نعرے لگائے – وزیر اعلی کے اچانک دورے سے مقامی انتظامیہ اور پولیس مکمل طور پر لاعلم رہی-ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بھی وزیر اعلی کے دورے کے اختتام سے کچھ دیر قبل خریداری مرکز پہنچے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج پی اے ایف بیس، سرور روڈ لاہور میں ٹیچرز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خصوصی تعلیم کے منصوبے کاافتتاح کیا۔چیف آف دی ائیرسٹاف ائیرچیف مارشل سہیل امان، صوبائی وزراءڈاکٹر عائشہ غوث پاشا،چوہدری محمد شفےق اور پاک فضائیہ کے اعلیٰ افسران بھی اس موقع پرموجود تھے۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے افتتاح کے بعد پنجاب حکومت اور پاک فضائےہ کے اشتراک سے نئے تعمےر ہونے والے ٹےچرز ٹرےننگ انسٹی ٹےوٹ برائے خصوصی تعلےم کا دورہ کےااورادارے کے مختلف حصے دےکھے اوراساتذہ سے ملاقات کی اوران سے ادارے مےں مہےا کی گئی سہولےات کے بارے مےں درےافت کےا۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے افتتاحی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائےہ اورپنجاب حکومت نے باہمی اشتراک سے ٹےچرز ٹرےننگ کا بہترےن ادارہ قائم کےا گیا ہے اوراس شاندار ادارے کے قےام پر ائےرچےف مارشل سہےل امان،پاک فضائےہ کے افسران،پنجاب کے وزےربرائے خصوصی تعلےم اوران کی ٹےم کو دل کی اتھاہ گہرائےوں سے مبارکباد دےتا ہوں ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت اورپاک فضائےہ نے ملکر جو شاندار ادارہ قائم کےا ہے اس کی جتنی بھی تعرےف کی جائے کم ہے اور اس شاندار ماڈل کو دوسرے صوبوں مےں بھی اپناےا جانا چاہےے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی تعلےم سے وابستہ اساتذہ کی تربےت کےلئے سٹےٹ آف دی آرٹ ادارے کا قےام اےک شاندار سہولت ہے ۔پاک فضائےہ نے فنڈز کا بہترےن استعمال کےا ہے اوراےک اےک پائی شفاف طرےقے سے بامقصد اوراہم ادارے کی تعمےر مےں صرف کی گئی ہے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ آئےں! ٹےچرز ٹرےننگ کے چےلنج سے نمٹنے کےلئے باہمی تعاون اوراشتراک سے آگے بڑھےں۔انہوںنے کہا کہ ادارے مےں خصوصی تعلےم کے حوالے سے اساتذہ کی تربےت کےلئے رےفرےشر کورسز کا بھی اہتمام کےا جائے ۔ےہ شاندار منصوبہ پاک فضائےہ اورپنجاب حکومت کے افسران کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ائےرچےف مارشل نے خصوصی تعلےم کے اساتذہ کی تربےت کےلئے شاندار ادارہ قائم کر کے عظےم کام کےا ہے اورمےں انہےں اےک بار پھرمبارکبا ددےتا ہوں ۔انہوںنے کہا کہ مےں نے اس ادارے کا دورہ کےا ہے اورےہاں تربےت کے اعلی معےار کو دےکھ کر خوشی ہوئی ہے ۔سپےشل اےجوکےشن پاکستان مےں اےک چےلنج کی حےثےت رکھتا ہے جس سے ہمےں ملکرعہدہ برآ ہونا ہے ۔پاک فضائےہ اورپنجاب حکومت نے ےہ شاندار ادارہ قائم کر کے بہت عظےم کام کےا ہے ۔انہوںنے کہا کہ جس معےار اوررفتار سے منصوبہ مکمل کےا گےاہے اس سے چےن مےں پنجاب سپےڈ کے تاثر کو تقوےت ملی ہے اورمنصوبے کی تکمےل سے پنجاب سپےڈ کےساتھ ائےرفورس سپےڈبھی شامل ہوگئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ بہت جدےد ادارہ ہے جس مےں بامقصد کلاس رومز،کانفرنس رومزاورتربےت کے جدےد آلات موجود ہےں ۔خصوصی بچوں کی تعلےم وتربےت کےلئے اس سے بڑا نیک کام کوئی اور ہونہےں سکتااورےہ ادارہ قائم کرنے والوںنے دنےا اورآخرت دونوں کمائے ہےں۔انہوںنے کہا کہ خصوصی بچوں کو تعلےم و تربےت کی جدےد سہولتےں مہےا رکر کے معاشرے کا مفےد رکن بناےا جاسکتا ہے ۔ ٹیچرز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خصوصی تعلےم کا قےام اس جانب اہم اقدام ہے ۔انہوںنے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو دنےا کی عظےم مملکت بنائے اورےہ ملک صحےح معنوں مےں قائد ؒاوراقبالؒ کا پاکستان بنے۔ائےر چےف مارشل سہےل امان نے وزےراعلیٰ شہبازشرےف کو سونےئربھی دےا ۔ بےس کمانڈر ائےر کموڈور سلمان محبوب نے ادارے مےں تربےتی کورسزکے بارے مےں آگاہ کےااوربتاےا کہ ےہ ادارہ18ماہ مےں مکمل ہونا تھا لےکن اس ادارے کو مقررہ مدت سے کئی پہلے 13ماہ مےں مکمل کےا گےا۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندرسنگھ کی طرف سے پاکستان کو سبق سکھانے کی دھمکیاںگیڈر بھبھکیوں سے زیادہ نہیں- انہوںنے کہاکہ بھارت پاکستان کی جان باز اور جذبہ شہادت سے سرشار افواج کی ہمت و مردانگی کا پوری طرح تجربہ کرچکا ہے او راسے 1965 کی جنگ سے سبق حاصل کرنا چاہےے -انہو ںنے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایوں کے ساتھ پر امن تعلقات چاہتا ہے تاہم امریندرسنگھ جیسے بھارتی لیڈروںکے ایسے بیانات سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا باعث بنتے ہیں – انہوںنے کہاکہ بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کی طرف سے اس قسم کے اشتعال انگیز بیانات سے دونوں ممالک کے درمیان حالات کو معمول پرلانے کی کوششوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے – انہو ںنے کہاکہ جہاں تک بھارتی وزیراعلی نے پاکستانی افواج پر اپنے فوجیو ںکی لاشوں کی بے حرمتی کا الزام بھی دہرایا ہے جس کی حیثیت ایک من گھڑت کہانی سے زیادہ نہیں کیونکہ بھارت نے اقوام متحدہ سمیت کسی بھی بین الاقوامی فورم پر اس طرح کی کوئی شکایت درج نہیں کرائی – وزیراعلی پنجاب نے کہاکہ پاکستان کے عوام کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور دشمن کو دندان شکن جواب دینے کے لئے اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں –



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv