تازہ تر ین

جعلی پیر نے 6 سالہ بچے کیساتھ ظلم کی انتہا کر دی

منڈی بہاوالدین(بیورورپورٹ)جعلی پیرنے 6سالہ بچے کو اغواءکے بعدذیادتی کانشانہ بناکرسرتن سے جداکردیا،پولیس نے قاتل پیرکی نشاندہی پرلاش لالہ موسی کے گاﺅں کھوکھرآبادکے جنگل سے بچے کی تکڑے ہوئی لاش برآمدکرلی،ورثاکالاش ریلوے ٹریک پررکھ کراحتجاجی مظاہرہ دوگھنٹے سے ٹریک پرمسافرگاڑیو ںکی آمدورفت معطل،والدین کوغشی کے دورے ،تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین کے نواحی علاقہ کندھانوالہ میں چھ روز قبل 30اپریل کو پہلی کلاس کا6سالہ طالبعلم ارسلان حیدر گھر سے دہی لینے کے لئے قریبی دکان پر گیا لیکن دکان پر پہنچنے سے قبل ہی راستے میں اسے نامعلوم افراد نے اغواءکرلیا بچے کے والدین ایک گھنٹے تک اس کا انتظار کرتے رہے لیکن وہ واپس نہ آیا جس پر انہوں نے گاﺅں کی مساجد میں بچے کے بارے میں اعلانات کروائے بچہ نہ ملنے پر لواحقین نے ایس ایچ او تھانہ سول لائن انسپکٹر ریاض احمد کو بچے کے اغواءکی تحریری درخواست دی لیکن انہوں نے درخواست پر کوئی کاروائی نہ کی اورٹال مٹول سے کام لیتا رہا جب بچے کے اغواءکے بارے میں ڈی پی او منڈی بہاﺅالدین عمر فاروق سلامت کو اطلاع دی گئی اور یہ بھی بتایا گیا کہ ابھی تک پولیس تھانہ سول لائن نے بچے کے اغواءکا مقدمہ درج نہیں کیا جس پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او عمر فاروق سلامت خود تھانہ سول لائن پہنچ گئے اور انہوں نے بچے کے اغواءکا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن انسپکٹر ریاض احمد پڈھیار کی سخت سرزنش کی اور اپنی نگرانی میں تھانہ سول لائن میں بچے کے اغواءکا مقدمہ درج کرایا اور بچے کی بازیابی کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دیں اور مغوی بچے کو تین دن کے اندر اندر برآمد کرنے کا ٹاسک دیا۔پولیس نے دوران تفتیش گھرمیں موجودجعلی پیرملازم شاہ کوحراست میں لیکرتفتیش کی جس نے انکشاف کیاکہ بچہ اس نے اغواءکرنے کے بعدزیادتی کانشانہ بناکراسکوقتل کرکے لاش ٹکروں میں تقسیم کرکے لالہ موسی کے قریب کھوکھرآبادکے جنگل میں پھینک دی ہے جس کے بعدپولیس نے بچے کی لاش جنگل سے برآمدکرکے قبضہ میں لے لی،لواحقیین نے بچے کی لاش نیوروسول روڈپرریلوے ٹریک پررکھ دی اورٹائرجلاکراسے بلاک کردیااحتجاجی مظاہرہ کیا،جس سے ریلوے ٹریک مسلسل دوگھنٹے سے ٹرین کی آمدورفت کیلئے بندہے،لالہ موسی سے سرگودھا جانےوالی مسافر ٹرین منڈی بہاوالدین ریلوے اسٹیشن پرکھڑی ہے اورلواحقین سے ہونے والے پولیس اورریلوے انتظامیہ کے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں،متاثرین کاکہناہے کہ وزیراعلی پنجاب انہیں انصاف دیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv