تازہ تر ین
shahbaz shareef

فیصل آباد ودیگر شہروں کی عوام کیلئے وزیراعلیٰ نے بڑی خوشخبری سُنادی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان بالخصوص پنجاب میں زراعت، صنعت ، ٹرانسپورٹ ،توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول فراہم کیاگیا ہے۔ سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سویڈن اگرچہ چھوٹا ملک ہے۔ تاہم اس کے پاس دنیا کی جدید ترین انڈسٹری اور ہائی ٹیک ٹیکنالوجی موجود ہے۔ پاکستان اور سویڈن صنعت اور دیگر شعبوں میں تعاون اور شراکت کو فروغ دے سکتے ہیں۔ پنجاب میں کوڑا کرکٹ سے توانائی کے حصول کے حوالے سے بھی بڑا پوٹینشل موجود ہے۔ روزانہ ہزاروں ٹن پیدا ہونے والے کوڑا کرکٹ سے بجلی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس حوالے سے سویڈن کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا سکتاہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کااظہار آج مقامی ہوٹل میں سویڈش بزنس کونسل اور سویڈن کے سفارتخانے کے اشتراک سے ”سمارٹ سٹیز بائی سویڈن“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان میں سویڈن کی سفیر انگریڈ جوہانسن (Ms.Ingrid Johansson )، صوبائی وزیربلدیات منشاءاللہ بٹ، سویڈن کے اعزازی قونصل جنرل سید بابر علی،پاکستان اور سویڈن کے صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں نے بڑی تعداد میں سیمینار میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی دارالحکومت میں اس اہم سیمینار کے انعقاد پر سویڈن کی سفیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، بلاشبہ انہوںنے ”سمارٹ سٹیز “ کا تصور روشناس کرایا ہے۔ سویڈن چھوٹا ملک ہے تاہم جدید ٹیکنالوجی سے مالا مال ہے اور اس کے پاس دنیا کی بہترین ہائی ٹیک انڈسٹری موجود ہے۔ پاکستان اور سویڈن کے مابین معاشی تعاون موجود ہے۔ تاہم اسے وسعت دینے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں اپنے صوبے کے عوام کاخادم ہوں اور عوام کی خدمت ہی میرا اوڑھنا بچھونا ہے۔ انہوںنے کہاکہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اگرچہ بہترین کام کررہی ہے تاہم مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اس کمپنی کو ابھی بہت کچھ کرناہے اور ہزاروں ٹن پیدا ہونے والے کوڑا کرکٹ کو استعمال میں لاکر بجلی کے حصول کے حوالے سے بھی کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کے لئے بے پناہ محنت سے کام کیا جارہاہے اور پنجاب پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جس نے شمسی توانائی کا منصوبہ لگایا ہے اور جنوبی پنجاب میں لگائے گئے کارخانے سے300میگا واٹ سولر انرجی نیشنل گرڈ میں شامل ہو رہی ہے۔ اس منصوبے کے پہلے 100میگا واٹ کے لئے 6سینٹ فی یونٹ ٹیرف مقررکیا گیاہے جبکہ 200میگا واٹ کے لئے 5.15سینٹ ٹیرف مقرر کیا گیاہے جس سے صارف کو فائدہ ہوگا اور اسے سستی بجلی ملے گی، اسی طرح گیس کی بنیاد پر بھکی میں 1180میگا واٹ کا گیس پاور پلانٹ مکمل کیا گیاہے جس سے ابتدائی طورپر 717میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے۔ اس منصوبے کو ریکارڈ مد ت میں مکمل کر کے عالمی ریکارڈ بنایا گیا ہے۔ اسی طرح بلوکی اور حویلی بہادر شاہ میں بھی منصوبوں پرتیزی سے کام کیاجا رہا ہے۔ 3600میگا واٹ کے گیس پاور منصوبوں سے بھی صارفین کو سستی بجلی ملے گی اور ان تمام منصوبوں میںشفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا گیاہے۔ انہوںنے کہاکہ ماضی میں توانائی بحران کے باعث پاکستان کی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچا۔ تاہم اب موجودہ حکومت کی کاوشوں کے باعث توانائی کے منصوبے برق رفتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب کا ایک اعلی سطح کا وفد حال ہی میں سویڈن کا دورہ کر کے آیاہے اور ٹریفک نظام میں بہتری اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کے حوالے سے تعاون بڑھانے کے لئے مفید بات چیت ہوئی ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس ضمن میں پنجاب حکومت اور سویڈن کے مابین اشتراک کار بڑھے گا تاہم سرمایہ کاری او رتجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بزنس ٹو بزنس رابطوں میں بھی اضافہ ہونا چاہےے۔ انہوںنے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان او رسویڈن کاروباراور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورکے منصوبے پر عملدرآمد سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے دروازے کھلے ہےں اور بہت سے دوست ممالک اس میں دلچسپی لے رہے ہیں اورکئی دوست ملک سی پیک میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو ٹرانسپورٹ کی معیاری ، آرام دہ ،محفوظ اور باکفایت سفری سہولتوں کی فراہمی کے لئے بھی موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ لاہور ،راولپنڈی ، اسلام آباد او رملتان میں میٹروبس سروس شہریو ںکو سہولتیں فراہم کررہی ہے۔ فیصل آباد میں بھی میٹروبس سسٹم کا آغاز کیا جا رہاہے جبکہ لاہو رمیں شروع کی گئی سپیڈو بس سروس کا دائرہ صوبے کے دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت اور سویڈن ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی اشتراک بڑھا سکتے ہیں۔ ہم سویڈن کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں او ران کے تجربات او رٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے خواہاںہیں۔ پاکستان میں سویڈن کی سفیر انگریڈ جوہانسن نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے او رسیمینار کا انعقاد اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ اعزازی قونصل جنرل سیدبابر علی نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زےر صدارت آج ےہاںاجلاس منعقد ہوا ،جس مےںلاہور سمےت پنجاب مےں تجاوزات کے خلاف کارروائی کا فےصلہ کےا گےا۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامےہ اور پولےس تجاوزات کےخلاف ضلعی حکومتوں کو آپرےشن کےلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرےں۔ تجاوزات کے خلاف آپرےشن سے قبل تمام سٹےک ہولڈرز کو اعتماد مےں لےا جائے۔ جامع پلان بنا کراس کا مکمل عملدرآمد ےقےنی بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کےخلاف کارروائی کے دوران انصاف کے تقاضوں پورے کرےنگے تو شہری آپ کو دعائےں دےں گے۔اس بات کو بھی ےقےنی بنانا ہوگا کہ تجاوز ات دوبارہ قائم نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کرنے والوں کے خلاف بلاامتےاز کارروائی ہونی چاہےے۔ تجاوزات جہاں شہروں کا حلےہ بگاڑتی ہےں وہاں ٹرےفک کے مسائل بھی پےدا ہوتے ہےں۔ وزےراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہداےت کی کہ اس ضمن مےں بھر پور آگاہی مہم بھی چلائی جائے اورتمام اقدامات انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر اٹھائے جائےں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زےرصدارت آج اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس مےں فائر سےفٹی کے حوالے سے اقدامات پر عملدر آمد کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل کا جائزہ لےاگےا۔اجلاس کے دوران آتشزدگی کے واقعات مےں اپنے فرائض کی ادائےگی کے دوران شہےد ہونےوالے فائرفائٹرز کے اےصال ثواب کےلئے دعا کی گئی اور وزےراعلیٰ نے شہےد ہونے والے فائر فائٹرز کےلئے شہداءپےکےج کی منظوری دی گئی۔وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ فائرسےفٹی کے حوالے سے سفارشات کا جائزہ لےنے کےلئے کابےنہ کمےٹی تشکےل د ی جائے۔ کابےنہ کمےٹی 7روزمےںفائر سےفٹی کے حوالے سے حتمی پلان پےش کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرائض کی ادائےگی کے دوران شہےد ہونے والے فائر فائٹرز ہمارے ہےرو ہےں ۔شہےد ہونے والے فائر فائٹرزکے خاندان کی دےکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت اپنی ےہ ذمہ داری احسن طرےقے سے اداکرے گی۔ شہےد ہونے والے فائر فائٹرزکے خاندانوں کی ہرممکن دےکھ بھال کرےںگے۔ انہوں نے کہا کہ تعمےر ہونے والی نئی عمارتوںمےں فائر سےفٹی کے تحت وضع کردہ اقدامات پرمکمل عملدر آمد ہونا چاہےے جبکہ پرانی عمارتوں مےں بھی اس ضمن مےں ضروری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ آتشزدگی کے واقعات کی روک تھا م کے لئے جامع اقدامات پر مشتمل پلان بناےا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مانےٹرنگ اور چےکنگ کا مو¿ثر نظام بھی انتہائی ضروری ہے۔ ڈی جی رےسکےو 1122 نے فائر سےفٹی کے حوالے سے سفارشات پر برےفنگ دی۔صوبائی وزےر پی ڈی اےم اے مہر اعجازاحمد اچلانہ،چےف سےکرٹری،اےڈےشنل چےف سےکرٹری،اےڈےشنل چےف سےکرٹری داخلہ،سےکرٹری قانون،کمشنر لاہور ڈوےژن،لارڈ مےئرلاہور،متعلقہ حکام اوراعلی افسران نے اجلاس مےں شرکت کی جبکہ سےکرٹری ہاو¿سنگ وےڈےولنک کے ذرےعے اجلاس مےں شرےک ہوئے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے آج گورنر ہاﺅس میں ہائی کورٹ بار اینڈ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز ملتان کے وفد نے ملاقات کی۔ گورنر پنجا ب رفیق رجوانہ، صوبائی وزیر رانا مشہود احمد او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے وفد کی قیادت صدر محمد یوسف زبیر جبکہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے وفد کی قیادت صدر شیر زمان قریشی کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہمیشہ وکلاءبرادری کی فلاح و بہبود کو مقدم رکھا ہے ۔ ماضی میں بھی وکلاءبرادری کے مسائل حل کئے ہیں ،آئندہ بھی کریں گے۔ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے لئے وکلاءبرادری نے اپنا مو¿ثر کردار ادا کرنا ہے کیونکہ انصاف سے نا پید معاشرے مٹ جاتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ وہی معاشرے ترقی کرتے ہیں جہاں انصاف ملتا ہے۔ وکلاءبرادری کو انصاف مہیا کرنے کی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کرنی ہے۔ انہوںنے کہا کہ عوام کو وکلاءبرادری سے بہت توقعات ہیں اور انہیں اس پر پورا اترنا ہے۔ انہوںنے کہا کہ وکلاءبرادری نے ملک میں جمہوریت اور آزاد عدلیہ کی بحالی کے لئے عظیم جدوجہد کی اور وکلاءجمہوریت اور آزاد عدلیہ کی بحالی کی جدوجہد میں ہر اول دستہ تھے اوروکلاءبرادری کی عظیم قربانیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہمعاشی و سماجی انصاف کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب خصوصا ملتان کی ترقی وخوشحالی کے لئے اربوں روپے کے منصوبوںپر کام جاری ہے۔ ملتان میں میٹروبس سروس شہریوں کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاءبرادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور پارکنگ کے مسئلے کے حل کےلئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے منصوبے کےلئے فوری کام شروع کیا جائے گا۔ پارکنگ پلازہ کے منصوبے پر بلا تاخیر کام کا آغاز کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کو بھی جلد مکمل کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے لائبریری کے لئے کمپیوٹرز مہیا کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوںنے کہا کہ وکلاءبرادری کےلئے چیمبرز سے عدالتوں تک جانے کےلئے 3سپیڈو بسوں پر مشتمل شٹل سروس چلائی جائے گی۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے اس موقع پر کہاکہ وکلاءبرادری نے سیاست سے بالا تر ہو کر ہمیشہ انصاف اور قانون کی حکمرانی کے لئے اپنا موثر کردارادا کیاہے اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے وکلاءبرادری کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں اور آئندہ بھی وکلاءبرادری کے مسائل حل کریں گے۔ صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان محمد یوسف زبیرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پہلے بھی ہمارے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں اور اب بھی کر رہے ہیں۔ جمہوریت او رعام آدمی کو انصاف کی فراہمی کےلئے ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان شیر زمان قریشی نے کہا کہ ملتان میں میٹروبس سروس آپ کا شاندار عوامی تحفہ ہے۔ آج ہزاروں شہری میٹروبسوں کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے پریس کلب فیصل آباد کے عہدیداران نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پنجاب بالخصوصی فیصل آباد میں شاندار ترقیاتی کاموں پر وزیر اعلی محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر پریس کلب فیصل آباد اعجاز انصاری نے کہا کہ آپ نے فیصل آباد میں شاندار منصوبے مکمل کر کے شہر کا نقشہ بدل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد پریس کلب کی تعمیر و ترقی کے لئے آپ کے تعاون پر شکرگزار ہیں۔ سابق صدر پریس کلب فیصل آباد نے کہا کہ آپ نے حقیقی معنوں میں فیصل آباد کو ترقی دی ہے اورآپ کے تمام منصوبے کرپشن فری ہیں جس پر آپ کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ وزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں کرپشن فری کلچر کو فروغ دیا ہے اورصوبے بھر میں شفافیت کی پالیسی کے تحت تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے بچھائے گئے جال سے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے۔ فیصل آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ خدمت مرکز عوام کو ایک ہی چھت تلے مختلف خدمات فراہم کر رہا ہے جبکہ فیصل آباد میں سیف سٹی پراجیکٹ ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ سکل یونیورسٹی اور میٹرو بس جیسے شاندار فلاحی منصوبے بھی بنائے جائیں گے – ترقیاتی منصوبوں میں بچائے گئے اربوں روپے بھی عوام کو سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ فیصل آباد پریس کلب اور صحافیوں کی فلاح کے لئے تعاون جاری رہے گا۔ صوبائی وزراءراناثناءاللہ خان ، مجتبی شجاع الرحمن ، معاون خصوصی ملک محمد احمد خان ، پریس سیکرٹری شعیب بن عزیز، چیئرمین ٹاسک فورس برائے انفارمیشن اینڈ کلچر محمد مالک ، سیکرٹری اطلاعات راجہ محمد جہانگیر انور بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے وفد میں صدر فیصل آباد پریس کلب اعجاز انصاری ،سابق صدرشاہد علی، نائب صدر ارقم، سیکرٹری ساجد خان ،فنانس سیکرٹری طاہر نجفی اور دیگر ممبران شامل تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سعودی شہزادہ مشال بن عبدالعزیزکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کےا ہے۔ وزےراعلیٰ نے اپنے تعزےتی پےغام مےںسعودی عرب کے شاہی خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزےت کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت مےں جگہ دے اورلواحقےن کو صبر جمےل عطافرمائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت آج یہاں تین گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا جس میں گندم خریداری مہم 2017ءپر پیشرفت اور کاشتکاروں کی سہولت کےلئے خریداری مراکز پر کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے گندم خریداری مہم 2017ءپر پیشرفت اور خریداری مراکز پر کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں گندم خریداری مہم پورے زور و شور سے جاری ہے اور 382 خریداری مراکز پر کاشتکاروں کی سہولت کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے باردانہ کی شفاف تقسیم کا عمل جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبائی وزراءاور سیکرٹریز اپنے تفویض کردہ اضلاع میںگندم کی خریداری کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے باقاعدگی سے دورے جاری رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ گندم کی قیمتوں کو مستحکم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور کسانوں کو ان کی محنت کا معاوضہ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائےگا اور میں کسی کو کاشتکار کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی کے فضل وکرم ،کسان پیکیج اور زرعی لوازمات کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کے باعث اس سال گندم کی شاندار فصل ہوئی ہے اوررواں سال گندم کی خریداری کا ہدف 40 لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے اور اضافی باردانہ کی ضرورت کے پیش نظر پیشگی انتظامات ہونے چاہئیںاور گندم خریداری مہم کے دوران آڑھتی کو مکمل طور پر دور رکھنا ہے۔ باردانہ کی تقسیم یا خریداری مراکز پرکسی قسم کی شکایت پر ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور شکایت پر کئے گئے ایکشن کے بارے میں مجھے 48 گھنٹے میں آگاہ کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ گندم خریداری مہم کے لئے جاری ہدایات پر سو فیصد عملدرآمدیقینی بنایا جائے۔ کاشتکاروں سے مقرر کردہ نرخوں پر گندم کی خریداری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ اراکین قومی اسمبلی نے بتایا کہ گندم خریداری مہم 2017ءکیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اورکاشتکار خریداری مراکز پر فراہم کردہ سہولتوں پر مطمئن ہیں۔ سیکرٹری خوراک نے گندم خریداری مہم 2017ءپر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ 41 فیصد باردانہ تقسیم کیا جا چکا ہے ، باردانہ کی تقسیم کا عمل 20 مئی تک مکمل ہو گا۔ صوبائی وزراءملک ندیم کامران ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، مہر اعجاز احمد اچلانہ ، اراکین قومی اسمبلی عبدالغفار ڈوگر، غلام محمد لالی، چوہدری اسدالرحمن، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ،چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین منڈی بہا¶الدین سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv