تازہ تر ین

سستے حج کے نام پر اربوں کا فراڈ, آپریشن کی تیاری

لاہور (خصوصی رپورٹ) سستے حج کے نام پر اربوں کا فراڈ ایجنٹوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ، سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی میں رہ جانے والے ہونے تین لاکھ افراد میں سے بڑی تعداد نے بکنگ کرالی۔ منظور کوٹہ ہولڈر کو ابھی تک بلنگ کی اجازت نہیں ملی جبکہ نان رجسٹرڈ اور سب ایجنٹوں نے اپنے اپنے دفاتر پر سستے حج کی بکنگ کے بینرز لگا لیے جس سے سادہ لوح افراد دھڑا دھڑ بکنگ کروا رہے ہیں۔ شہریوں کے اربوں روپے ڈوبنے کا خدشہ بڑھگیا ۔ ادھر وزارت مذہبی امور نے نان رجسٹرڈ اورسب ایجنٹوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے حج پالیسی 2017ءکے مطابق حج 2016ءکے ٹورز آپریٹرزہی حج2017ءمیں ذمہ داری ادا کریں گے کے اعلان کے باوجود ابھی تک کوٹہ ہولڈر کو بکنگ کی اجازت نہیں ملی اور نہ ان کی تفصیل ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے ہزاروں افراد کی طرف سے نان رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹ کو لاکھوں روپے جمع کرانے سے نیا سکینڈل سامنے آ رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv