تازہ تر ین

عمران کو رعایت نہیں دینگے اور نہ ہی لینگے, اہم سیاسی شخصیت کا دبنگ اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ کے میڈیا ٹاک پر پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نااہلی کیس میں میڈیا ٹاک پر پابندی ناقابل فہم ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثارکی طرف سے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران غیر ضروری لوگوں کے میڈیا ٹاک پر پابندی سے متعلق بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دوران سماعت شریف خاندان کامیڈیاٹرائل کیاگیا ،عمران خان روزانہ فیصلوں کومسخ کرکے پیش کرتے ہیں،عمران خان کو نہ رعائت دیں گے اور نہ ہی لینے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ٹرائل سے ہمیں جو نقصان ہونا تھا ہوچکا،آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت قانون کی نظر میں سب برابر ہیں اور پی پی رہنماں نے سپریم کورٹ کی واضح ہدایت کے باوجود آج زہر اگلا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان سینہ تان کر کہتے تھے کہ میں اپنے آپ کو احتساب کےلئے پیش کرتا ہوں ¾آج وہ سٹے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم (ن )لیگ انہیں پکڑ کر حساب لے گی ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی پوائنٹ سکورنگ کےلئے احتساب کا نعرہ لگاتے ہیں ،انہوں نے خیبر پختونخواہ میں نوے دنوں میں کرپشن ختم کرنے کے نعرے بھی لگائے تاہم پھر خود ہی صوبائی احتساب کمیشن کو تالا لگا دیا ۔انہوںنے کہاکہ (ن )لیگ ہی وہ جماعت ہے جو احتساب کےلئے خود بھی پیش ہو رہی ہے اور جو احتساب نہیں دے رہے انہیں پکڑ کر لا رہی ہے ۔سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف حنیف عباسی کی درخواست کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اپنے جواب میں عدالت کے سامنے اقرار کیا کہ میں نے اثاثے چھپائے اور ٹیکس چوری کی ،عمران خاند سند یافتہ چور ہیں ۔دانیا ل عزیز نے جہانگیر ترین کو بھی آڑے ہاتھو ں لیا اور کہا کہ جہانگیر ترین کہتے ہیں میں کلین ہوں ¾جب وہ وزیر تھے تو اداروں پر اثر انداز ہوئے ،اپنے نوکروں کے نام پر کاروبار کیے اور انہوں نے غلط طریقے سے پیسے کمانے پر جرمانہ ادا کیا ۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جو انصاف کر سکتی ہے ،اپنا حساب دے رہی ہے اور دوسروں کو پکڑ پکڑ کر عدالتوں میں لا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام باشعور ہیں اور جانتے ہیں کہ کون دل،نیت اور عمل سے احتساب چاہتا ہے اور کون نعروں سے کام لے کر پچھلے دروازے سے اقتدار کے حصول کی کوشش کر رہے ہیں، ہم ہر روز قوم کو عمران ٰخان کے کالے دھن سے اگاہ کریں گے اور انہیں قوم کے سامنے بے نقاب کریں گے۔مسلم لیگ (ن )کے رہنما حنیف عباسی نے کہاکہ کوئی کام ایسا نہیں جو عمران اور جہانگیر نے کرائم کی صورت میں نہ کیا ہو، عمران خان کی زبان سے اخلاقیات کا درس اچھا نہیں لگتا۔انہوںنے کہاکہ اب ہم عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے، عدالت میں سنی سنائی پر بات نہیں ہو گی، ہمارے پاس ثبوت ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv