تازہ تر ین

وزیراعلیٰ شہباز شریف کی سی پی این ای کے صدر ”ضیاشاہد “ کی قیادت میں وفد سے ملاقات، گفتگو

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ عوام کو اچھی خدمات فراہم کرنا ہی اچھی سیاست ہے اور ہمارا اوڑھنا بچھونا عوام کی خدمت ہے – مجھے مخالفین کی کوئی پروا ہ نہیں ،پروا ہ ہے توصرف غریب عوام کی جن کی خاطر میں مر مٹوں گااورغریب عوام کے لئے میں خون پسینہ بہا دوں گا-سپریم کورٹ نے وزیراعظم محمد نوازشریف کے بارے میں قطعا کوئی حتمی فیصلہ نہیں دیا ہے تا ہم کچھ سوالات کے جوابات کے لئے ایک میکنزم بنایا ہے -جمہوری، قانونی اور آئینی طریقہ کار یہی ہے کہ اس معاملے کو آگے چلنے دیںتاکہ دودھ کا دودھ او رپانی کا پانی ہوجائے-جمہوری نظام کو چیلنجزکا سامنا رہتا ہے – بد قسمتی سے ملک میں چار بار مارشل لاءلگے -اب جمہوریت کی گاڑی اپنے سفر کی جانب رواں دواں ہے توتمام سٹیک ہولڈرزکو ذمہ داری کے ساتھ اپنے اپنے فرائض سرانجام دیناہےں-دھرنا دینے والوں نے 2014ءمیں ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف سازش کی اورچین کے صدر کا دورہ ملتوی کرایا گیا-چینی صدر ستمبر 2014ءمیں پاکستان آتے تو آج کئی منصوبے مکمل ہوچکے ہوتے-انہی عناصر نے بعد میں لاک ڈاﺅن کر کے پھر ملک کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی -10ارب روپے کی پیشکش کا الزام لگانے والے لیڈر نے جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کئے ہیں-ایک پارٹی کے لیڈر کو ایسی دروغ گوئی زیب نہیں دیتی -10ار ب روپے کی پیشکش کا الزام سراسر جھوٹ اور بہتان ہے اور میںجلد ہی قانونی نوٹس بھجوا دوں گا -وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے ان خیالا ت کا اظہارکونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے صدر ضیا شاہد کی قیادت میں وفدسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا-وزیر اعلی نے کہا کہ 1930 ءمیں میرے والداور ان کے بھائیوں نے ایک فیکٹری میں محنت مزدوری کا آغاز کیا – میرے والد اور ان کے بھائیو ںنے دن رات محنت کر کے اتفاق فاﺅنڈری جیسابڑا ادارہ بنایا-اس ادارے نے 1965 اور 1971کی جنگوں میں دفاعی ضروریات کو بھی پورا کیا لیکن بد قسمتی سے1972میں بھٹو دو رمیں اتفاق فاﺅنڈری کو قومیالیا گیا اور ایک دھےلے کا معاوضہ بھی نہ دیا گیا-میرے بزرگوں نے اس وقت بھی ہمت نہ ہاری جب بھٹو دور میں 32 خاندانوں کی فیکٹریوں کو قومیا گیا تو سب لوگ پاکستان چھوڑ کر چلے اور دیگر ممالک میں اپنے کاروبار شروع کر لئے لیکن میرے خاندان نے ہمت نہ ہاری اور انہوںنے پاکستان میں رہ کر ہی محنت کرنے کا فیصلہ کیا اور اس دوران فیکٹریاں لگائیں- 1979میں اتفاق فاﺅنڈری تباہ حالت میں ہمیں دوبارہ ملی اور ایک دھیلے کا معاوضہ نہ دیا گیا- میرے والدنے جس محنت کے ساتھ یہ ادارہ بنایا، اسے پل بھر میں نیشنلائزڈ کر لیا گیا-بے نظیر دور میں بھی جہاز کو ایک سال تک روک کر اس ادارے کو نقصان پہنچایا گیا-مشرف دور میں بھی ہمارے خاندان کے سا تھ زیادتیاں کی گئیں- تاریخ کو سامنے رکھاجائے، میرے خاندان سے بہت زیادتی ہوئی ہے-1930کی دہائی میں شروع ہونے والا یہ سفر عزم او رہمت کی عظیم داستان ہے -پانامہ پر واویلا کرنے والوں کو میرے خاندان سے ہونے والی ان زیادتیوں کو بھی نہیں بھولنا چاہےے-میرے خاندان کے بزرگوں نے اس وطن کی خدمت کی ہے – وزیر اعلی صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈان لیکس پر میرا کردار مثبت ہے اور انشاءاللہ جلد اچھے نتائج سامنے آئیں گے-ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ نیپرا کو ایک آزاد ریگولیٹر ادارے کے طور پر کام کرنا چاہیے – میں صرف اس کے غلط کام اور مس مینجمنٹ کی مخالفت کرتا ہوں- اس ادارے سے عام صارف کو فائدہ پہنچانا چاہیے – ٹیرف میں شفافیت نہ ہو اور اس پر آواز نہ اٹھانا ذمہ داریو ںکی ادائیگی نہیں ہے -وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان سندھ ، بلوچستان ، پنجاب ، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان پر مشتمل ہے – پاکستان اسی وقت ترقی کرے گا جب اس کی ساری اکائیاں ترقی کریں گی- پنجاب ترقی کرے اور باقی صوبے پیچھے رہیں تو یہ پاکستان کی ترقی نہیں ہو گی – انہوںنے کہا کہ بلوچستان ہمارا پیارا صوبہ ہے -اورہم نے ہمیشہ بلوچستان کا خیال رکھاہے-بلوچستان میں دل کے ہسپتال کی تعمیر کے لئے ہماری جانب سے کوئی تاخیر نہیں -بلوچستان حکومت نے جگہ کا انتخاب کرناہے -انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت کے تعلیمی پروگراموں میں تمام صوبوں کے بچو ںاور بچیوں کو شامل کیا گیا ہے اور ان پروگراموں کے تحت بلوچستان کے ہزاروں طلباءو طالبات پنجاب کے تعلیمی ادارو ں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں -انہوںنے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب حکومت اپنے حصے کے گیارہ ارب روپے ہر سال دے رہا ہے اور گزشتہ سات برس کے دوران 77 ارب روپے اپنے پیارے صوبے بلوچستان کی ضروریات پوری کرنے کے لئے فراہم کئے گئے ہیں – یہ کسی پر احسان نہیں بلکہ ہمارا فرض تھا- پنجاب کے عوام خوش ہیں کہ وہ صوبائی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لئے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں – 77 ارب روپے تو کیا پاکستان کی مضبوطی اور قومی یکجہتی و یگانگت کے لئے 700 ارب روپے بھی دینا پڑے تو پیچھے نہیں ہٹیں گے-انہوںنے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور گیم چینجر ہے اور اس سے خطے کے عوام کی تقدیر بدلے گی-سی پیک کے حوالے سے وزیراعظم محمدنوازشریف کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا- انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی نے جہاں دھرنوں کے ذریعے قوم کے قیمتی 9 ماہ ضائع کئے اور سی پیک میں تاخیر کا باعث بنے، وہیں اس جماعت نے سی پیک کی سرمایہ کاری کے خلاف پراپیگنڈہ کیا کہ یہ سرمایہ کاری نہیں بلکہ قرضے ہیں – کئی بار واضح کر چکا ہوں کہ سی پیک کے تحت چین پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے جن میں سے 33 ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں پرلگ رہے ہیں – یہ قطعا قرضے نہیں بلکہ 100 فیصد چین کی سرمایہ کاری ہے – اس لئے سی پیک کے بارے میں پراپیگنڈہ ہمیشہ کے لئے دفن ہو جانا چاہیے – پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ چین کی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے جس سے یہاں کے عوام کے لئے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں – توانائی کے منصوبے مکمل ہونے سے صنعت، زراعت، تجارت ترقی کرے گی ، معیشت مضبوط ہو گی جس سے براہ راست عام آدمی کو فائدہ ہو گا کیونکہ قومی آمدنی بڑھنے سے عوام کی فلاح کے زیادہ منصوبے لگتے ہیں – انہوںنے کہا کہ سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ صوبہ سندھ کو ہو گا کیونکہ یہاں زیادہ سرمایہ کاری ہو رہی ہے اس پر ہمیں خوشی ہے – انہوںنے کہا کہ ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کا کول پاور پلانٹ کا اسی ماہ افتتاح ہو گا اور اس منصوبے میں ماحول دوست جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے – منصوبے میں سپرکریٹیکل بوائلرز استعمال کئے گئے ہیں – توانائی منصوبے جس تیز رفتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی- انہوںنے کہا کہ توانائی کے منصوبوں میں غریب قوم کے اربوں روپے بچائے گئے ہیں – ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کے دور میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف پرامن احتجاج کرتا تھا-آج کے حالات کا پیپلز پارٹی کے دور سے مقابلہ کسی طرح درست نہیں -آج ہزاروں میگا واٹ کے توانائی کے منصوبے لگ رہے ہیں-بھکی میں 1180میگا واٹ کا گیس پاو رمنصوبہ 18ماہ میں مکمل ہواہے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے-اب اگر کوئی میری نقل کر کے پنکھا جھلنا چاہتاہے تو مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا-انہوںنے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے توانائی بحران میں پرامن احتجاج کیا ، کوئی توڑ پھوڑ، لاک ڈا¶ن یا شٹر ڈا¶ن یا پاکستان کو بند کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی اور اب وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں توانائی بحران کے خاتمے کے لئے بے پناہ محنت سے کام کیا گیا ہے – میرے مخالفین اگر میری نقالی کرتے ہوئے پنکھیاں جھلتے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں لیکن انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ انہی لوگوں نے قوم کو اندھیروں میں دھکیلا ہے – دوسرے طرف ایک سیاسی جماعت نے دھرنوں کے ذریعے توانائی منصوبوں میں تاخیر پیداکی- وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے بھکی گیس پاور پلانٹ 18 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے جبکہ ساہیوال کا 1320 میگا واٹ کا کول پاور پلانٹ بھی اسی ماہ بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا – ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی پر بھی خصوی توجہ دی گئی ہے اور اس کی 37 تحصیلوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ایک بڑے پروگرام کا اجراءبھی اسی سال کیا جا رہا ہے – اس اربوں روپے کے منصوبے سے جنوبی پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی ملے گا – زرداری کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا کہ 2002 ءمیں نیلم جہلم کا منصوبہ 80 ارب روپے سے شروع ہوا اور اب تک اس پر 500 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں اور 18 سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود اس منصوبے سے ایک کلو واٹ بجلی بھی پیدا نہیں ہو سکی- اس منصوبے میں تاخیر کا ذمہ دار سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والا مشرف بھی ہے لیکن اب وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں یہ منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے – دوسری جانب پیپلز پارٹی کے وزراءکی طمع کے باعث نندی پور پاور پراجیکٹ کی مشینری تین سال تک کراچی کی بندر گاہ پر گلتی سڑتی رہی- بغیر ٹینڈرنگ کے عمل سے شروع ہونے والا یہ منصوبہ بھی پیپلز پارٹی کی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے – شفافیت اور کرپشن کے خلاف باتیں کرنے والوں کو اپنے اس رویے کو بھی سامنے رکھنا چاہیے- کچی کینال کی ایک اور مثال ہمارے سامنے ہے – 31 ارب روپے سے یہ منصوبہ شروع ہوا ، 57 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں ، ابھی تک بلوچستان کو اس منصوبے سے پانی کی ایک بوند بھی نہیں ملی- انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے – سی پی این ای کے وفدنے صوبہ پنجاب کے محکمہ اطلاعات کی اشتہارات تقسیم کرنے کی منصفانہ پالیسی اورادائیگیوں کے شفاف عمل کی تعریف کرتے ہوئے سی پی این ای کی جانب سے اشتہارات تقسیم کرنے کی منصفانہ پالیسی کے حوالے سے وزیراعلی کو قرارداد تشکر پیش کی گئی-سی پی این ای کے وفد نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی شہبازشریف کی قیادت میں محکمہ اطلاعات پنجاب نے اشتہارات کی تقسیم کا منصفا نہ نظام بنایا ہے اوراشتہارات کی ادائیگیوں کا نظام بھی انتہائی موثر او ربروقت ہے-انہوںنے کہا کہ وزیراعلی شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری اشتہارات کی تقسیم کا نظام رشوت سے پاک ہے -انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت ہر میدان میں دیگر صوبوں سے آگے ہیں -آپ کی کارکردگی مثالی ہے-صدر سی پی این ای ضیا شاہد نے کہا کہ پاکستان کے کسی صوبے میں اشتہارات کی منصفانہ تقسیم اور ادائیگیوں کا ایسا بروقت اور شفاف نظام موجود نہیں -آپ عام آدمی کے لئے درد دل رکھتے ہیں -سی پی این ای کا وزیراعلی محمد شہبازشریف ،صوبائی وزیر اطلاعات میاں مجتبی شجاع الرحمن اور سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور کو خراج تحسین پیش کیا-صوبائی وزیر رانا ثناءاللہ ، مجتبی شجاع الرحمن، سابق صدر سی پی این ای مجیب الرحمن شامی ، معاون خصوصی ملک محمد احمد خان، پریس سیکرٹری شعیب بن عزیز ،چیئرمین ٹاسک فورس برائے اطلاعات محمد مالک، سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انوراور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے اور گزشتہ چار برس کے دوران رکاوٹوں کے باوجودملک کی تعمےر و ترقی کے منصوبوں کو معےار اوررفتار کےساتھ آگے بڑھاےا ہے جس کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کےاجارہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری ہے تاہم بعض سےاستدان ذاتی اےجنڈے کی خاطر ملک مےں عدم استحکام پےدا کرنا چا ہتے ہےں اور ذاتی مفادات کےلئے انتشار کی سیاست کرنے والے ملک و قوم سے دشمنی کررہے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ ملک کسی بھی صورت محاذآرائی کا متحمل نہےں ہوسکتا۔پاکستان کے باشعور عوام اب ترقی و خوشحالی کے سفر میں کسی کو رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ان خےالات کا اظہار ایم این اے غلام بی بی بھروانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زےر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس مےںصوبے مےں فنی اور ووکےشنل تعلےم کو فروغ دےنے کےلئے اقدامات کا جائزہ لےاگےا۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوںکوفنی اور ووکےشنل تعلےم کے ذرےعے مزےدبااختےار بنائےں گے کےونکہ فنی اورووکےشنل تعلےم کے ذ رےعے نوجوانوں کو بااختےار بنانا وقت کا تقاضا ہے اورموجودہ دورمےں فنی اور ووکےشنل تعلےم کی اہمےت مزےد بڑھ گئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ فنی اور ووکےشنل تعلےم کے فروغ کےلئے جہاں سے بھی تعاون ملے گاحاصل کرےں گے۔سکل ڈوےلپمنٹ کے فروغ کےلئے 2ےونےورسٹےاں قائم کرےں گے، اےک ےونےورسٹی فےصل آباد مےںجبکہ دوسری لاہور مےں بنائی جائےگی۔انہوںنے کہاکہ سکل ڈوےلپمنٹ کے فروغ کے حوالے سے بہت وقت ضائع ہوا ہے،اب ہم نے محنت ،عزم اور جذبے کےساتھ آگے بڑھنا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سی پےک نے بھی پاکستان مےں فنی اور ووکےشنل تعلےم کے حوالے سے نئے دروازے کھولے ہےں۔ ہم نے ان مواقع سے بھر پورفائدہ اٹھانا ہے ۔انہوںنے کہا کہ چےن کے صوبے تےانجن(Tianjin)کےساتھ فنی اور ووکےشنل تعلےم کو فروغ دےنے کے حوالے سے تعاون کو فروغ دےں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ فائر فائٹرز شہریوں کو قدرتی آفات کی صورت میںاپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر ہر ممکن مدد فراہم کرتے ہیں۔فائر فائٹرز آگ سے کھیل کر شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بناتے ہیں۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے انٹرنےشنل فائر فائٹرز ڈے کے موقع پر اپنے پےغام مےں کہاکہ یہ دن منانے کا مقصد فائر فائٹرز کی مشکلات میں گھرے افراد کےلئے کی جانےوالی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا علی عبا س خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اوران سے باہمی دلچسپی کے ا مور ،عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا- وزیراعلی محمد شہبازشریف نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ قانون او رانصاف کی عملداری یقینی بنانے کے لئے وکلاءبرادری کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے او رعام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے لئے وکلاءبرادری کاکلیدی کردارہے- انہوںنے کہاکہ وکلاءبرادری نے جمہوریت کی بحالی اور آزاد عدلیہ کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اورجمہوریت کے لئے وکلاءبرادری کا کردار نا قابل فراموش ہے- انہوں نے کہاکہ معاشی و سماجی انصاف کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے بے حد اہمیت کا حامل ہوتا ہے ، انصاف کے حصول کو ممکن بنانے کے لئے بھی وکلاءبرادری کو اپنا بھر پو رکردار مزید موثر اندازمیں ادا کرنا ہے- انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب عوام کی فلاح وبہبود او رصوبے کی تیز رفتار ترقی کے لئے جامع پروگرام پر عمل پیراہے اور مختلف ترقیاتی پروگراموں و منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کر کے ایک اعلی مثال قائم کی گئی ہے- انہوںنے کہاکہ فیصل آباد کی ترقی وخوشحالی کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے اورفیصل آباد کے شہریو ںکوبنیادی سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جا رہی ہیں-انہوںنے کہاکہ پارکنگ کے مسئلے کے حل کےلئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے منصوبے کےلئے آئندہ بجٹ میں فنڈز رکھے جائےں گے-انہوںنے وفد کو یقین دلایا کہ وکلاءبرادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے- وفد کے سربراہ صدر فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رانا علی عباس خان نے اس موقع پر وزیراعلی کو یقین دلایا کہ جمہوریت او رعام آدمی کو انصاف کی فراہمی کےلئے ہم آپ کے ساتھ ہیں – وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زےر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس مےںلاہور نالج پارک کے منصوبے پر پےش رفت اورصوبائی دارلحکومت مےں پاک اٹلی ےونےورسٹی آف انجےنئرنگ سائنس اےنڈ ٹےکنالوجی کے قےام کے امور کا جائزہ لےاگےا۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک اٹلی ےونےورسٹی آف انجےنئرنگ سائنس اےنڈ ٹےکنالوجی کے قےام کا منصوبہ انتہائی اہمےت کا حامل ہے ۔وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ ےونےورسٹی کے قےام کے حوالے سے تمام امور طے کر کے تےزرفتاری سے آگے بڑھا جائے ۔وزےراعلیٰ نے نالج پارک کا منصوبہ جدےد علوم کے فروغ کے حوالے سے اےک سنگ مےل کی حےثےت رکھتا ہے اورنالج پارک مےں دنےا کی بہترےن ےونےورسٹیوں کے کےمپس بنےں گے۔ انہوںنے کہا کہ صوبائی دارلحکومت مےں نالج پارک کا قےام فروغ تعلےم کی جانب اہم اقدام ہے کےونکہ تعلےم کے بغےر کوئی معاشرہ پنپ نہےں سکتا اورکسی بھی ملک اور معاشرے کی ترقی کا راز فروغ تعلےم مےں مضمر ہے۔انہوںنے کہا کہ نوجوانوں کو جدےد علوم سے آراستہ کرنے کے حوالے سے نالج پارک کا منصوبہ دےگر منصوبوں کی طرح پنجاب حکومت کی شفافےت کی پالےسی کا عکاس ہوگااورہم نے پےشہ وارانہ انداز سے اس اہم منصوبے کو آگے بڑھانا ہے ۔پاک اٹلی ےونےورسٹی آف انجےنئرنگ سائنس اےنڈ ٹےکنالوجی کے قےام کی اصولی منظوری پہلے ہی دی جاچکی ہے، اب اس منصوبے پر تےزی سے عملدر آمد کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ ےونےورسٹی کے قےام،تعلےمی پروگراموں ،ڈگرےوں کے اجراءاوردےگر تمام امور کو جلد حتمی شکل دی جائے۔ صوبائی وزےر ہائر اےجوکےشن رضا علی گےلانی،مشےر ڈاکٹر عمر سےف،چےف سےکرٹری، سےکرٹریز ہائر اےجوکےشن،خزانہ، اطلاعات، ماہرےن تعلےم،چےئرمےن ہائر اےجوکےشن کمےشن پنجاب اورمتعلقہ حکام نے اجلاس مےں شرکت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv