تازہ تر ین

اربوں روپے قرض معاف کرانے والوں کا واویلا ”چورمچائے شور“ کے مترادف

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کا سفر تیزی سے طے کر رہا ہے اور ملک کی تقدیر بدلنے والی ہے۔2018ءکے اوائل مےںتوانائی کے منصوبوں کی تکمےل سے ملک سے اندھیرے ختم ہو جائیں گے ۔پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں۔وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں منصوبوں کو جس شفافیت اور تیز رفتاری کےساتھ مکمل کیا جا رہا ہے، پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی،کوئی مخالف بھی ہمارے شفاف ترےن منصوبوں پر انگلی نہےں اٹھا سکتا- وزیراعظم محمد نواز شریف نے قومی وسائل شفاف طریقے سے عوام کی فلاح وبہبود پر صرف کئے ہیںجبکہ ماضی کے حکمرانوں نے اپنے دور مےں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے ۔ آج کرپشن کےخلاف باتےں کرنےوالوں کے دائیں بائیں وہ افراد کھڑے ہیں جنہو ں نے اربوں روپے کے قرضے معاف کرائے اور لاہور کے اطراف میں اربوں روپے کی زمینوں پر قبضے کےے ۔ زمینوں پر قبضے اور اربوں روپے کے قرضے معاف کرانےوالے آج کس منہ سے کرپشن کےخلاف واوےلا کرتے ہےں،ان کا شور ”چور مچائے شور“ کے مترادف ہے ۔ نےازی صاحب کو قرضے ہڑپ کرنے والے اور قبضہ مافیا کیوں نظر نہیں آتا؟ ترقی کے عمل کو روکنے اور اسلام آباد کو بند کرنے والوں کی ناپاک سازشیں پہلے بھی ناکام رہیں اور ےہ عناصرعام آدمی کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کے سفر کو روکنے میں آئندہ بھی ناکام رہےں گے۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہار پاکستان مسلم لےگ(ن) کے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کہا کہ وزےراعظم پاکستان محمد نواشرےف کی قےادت مےں توانائی منصوبوں کی تکمےل سے بجلی کے اندھےرے چھٹ جائےں گے۔توانائی بحران کے خاتمے سے تعلےمی ادارے ،ہسپتال اورملک کاقرےہ قرےہ روشن ہوگا،زراعت ترقی کرے گی۔ حکومتی پالےسےوں کے باعث معےشت مضبوط ہورہی ہے،روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پےدا ہورہے ہےںجبکہ شکست خوردہ عناصرصرف اور صرف تےزرفتار ترقی کے عمل سے خائف ہیں کہ ملک سے اندھیرے ختم ہو رہے ہیں، توانائی منصوبوں پر شب و روز تیز رفتاری سے کام ہو رہا ہے اور کاشتکار کی ترقی اورفلاح وبہبود کیلئے تاریخی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے شاندارمنصوبوںکےخلاف پاکستان کی ترقی کے دشمن واویلا کر رہے ہیں اورعوامی منصوبوں کی مخالفت کرنے والے کسی طورپر عوام کے خےر خواہ نہےں ہوسکتے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں ترقی کاسفر کامےابی سے طے کرےگا۔3600مےگاواٹ کے3 گیس پاور پراجیکٹس 27 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے جا رہے ہیں اور رواں برس ان منصوبوں سے بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی جبکہ بھکی گےس پاور پلانٹ سے 18ماہ کی رےکارڈ مدت مےں717مےگاواٹ بجلی پےدا کررہا ہے جو نےشنل گرڈ مےں شامل ہورہی ہے۔پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے گےس پاورمنصوبوں میں شفافیت کی اعلیٰ مثال قائم کرکے قوم کے 112 ارب روپے بچائے ہیں۔ گیس پاور پراجیکٹس سے حاصل ہونے والی بجلی صارفین کو سستی مہیا ہو گی۔ انہوںنے کہا کہ بے بنیاد الزامات لگانے والے پہلے اپنے کرپشن آلودہ گرےبان مےں جھانکےں-باشعور عوام جان چکے ہےں کہ شکست خوردہ عناصر کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہےں۔انہوںنے کہا کہ قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے بے دردی سے لوٹنے والوںاوراربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والوںکاکڑا احتساب کرنا ہوگااوراس بے لاگ احتساب سے ہی پاکستان آگے بڑھے گا۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم نے ملک و قوم کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے اپنا دن رات ایک کر رکھا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی شفاف تکمیل کے ذریعے قوم کے اربوں روپے کے وسائل بچا کر اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف صوبائی وزےرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفےق کی رہائشگاہ گئے۔ وزےراعلیٰ نے خواجہ سلمان رفےق کی عےادت کی اوران کی خےرےت درےافت کی- انہوں نے صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق کی جلد صحت ےابی کےلئے دعا کی اوران کے لئے نےک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزےراعلیٰ نے خواجہ سلمان رفےق کو گلدستہ دےا۔ وفاقی وزےر رےلوےز خواجہ سعد رفےق بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ صحافت رائے عامہ کی تشکیل اور قومی شعوراجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔آزاد صحافت کا جمہوریت کی مضبوطی اور آئین کی پاسداری میں اہم کرادار ہے۔کسی بھی ملک میں معاشی ترقی میںمیڈیا کا کردار کلیدی ہوتا ہے۔ صحافت ایک ایسامقدس پیشہ جو حق کے حصول کےلئے آواز اٹھاتاہے۔وزیر اعلیٰ نے ورلڈ پریس فریڈم ڈے کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ ورلڈ پریس فریڈم ڈے کومنانے کا مقصد آزادی صحافت کی اہمیت، افادیت اور صحافتی ذمہ داریوںکو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہذمہ دارانہ صحافت ملک کو کرپشن، لاقانونیت اور دہشتگردی سے چھٹکارا دلانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ آزاد میڈیا کسی بھی معاشرے میں محتسب کے امور سر انجام دیتاہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv