تازہ تر ین

پیپلز پارٹی نے حکومت کیلئے بڑی مشکل کھڑی کردی

لاہور (وقائع نگار) جیالے رہنما قمر زمان کائرہ کہتے ہیں پیپلزپارٹی اتفاق رائے کی تحقیقات کو نہیں مانتی‘حکمرانوں کا جانا ٹھہر گیا ہے۔ خدشہ ہے کہیں منی ٹریل کا ریکارڈ نہ جلادیا جائے۔ ڈان لیکس کے معمالے پر سپریم کورٹ جاو¿ں گا۔ پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے ڈان لیکس کے معاملے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈان لیکس پر حکومتی رویہ مناسب نہیں۔ پہلے چھ‘سات ماہ اسٹوری لے کر بیٹھے‘پھر کہا کہ اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ میاں نوازشریف کا جانا ٹھہر گیا، پردے ہٹ گئے اگر شریفوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوں تو ان کے بھارت میں بھی کاروبارثابت ہو جا ئیں گے، قیامت کی نشانی ہے کہ اتفاق فاﺅنڈری میں مزدوروں کو جلانے والے یوم مئی منارہے ہیں۔اپوزیشن کے بعداب عدلیہ نے بھی کہہ دیا ہے بندہ نمبر دو نواز گو نواز گو ،جہاں جہاں اس خاندان نے کرپشن کی ہے ہر جگہ ریکارڈ جلا دیا جاتاہے۔ میٹرو، اورنج ٹرین کے بعد پانامہ اور ڈان لیکس کے ریکارڈ کو بھی آگ لگنے کا خدشہ ہے، 2013ءمیں طالبان نے پی پی کو دھمکیاں دیں اب 2017ءمیں شہبازشریف وہی دھمکیاں دے رہے ہیں، 4مئی کومینار پاکستان پر ہی احتجاجی کیمپ لگائیں گے ، ہمیں کوئی روک کر دکھائے یہ باتیں پنجاب کے صدر چوہدری قمر زمان کائرہ اورمرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور احمد نے اندرون لاہور الیاس جاوید بٹ کے ناشتے کی تقریب اور بعد ازاں پریس کلب میں پیپلز لیبر بیورو کے زیر اہتمام یوم مئی کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہاکہ ڈان لیکس طارق فاطمی نہیں اس سے اوپر کا کام ہے، ٹاپ لیول کے لوگوں کے ایما کے بغیر ایسی چیزیں ہوتی ہیںنہ کی جاتی ہیں، ڈان لیکس اور میمو ایک جیسے کیس ہیں اور ان میں وزیراعظم ہاﺅس ملوث ہے ، پیپلز پارٹی کی قیادت نے مزدور کی زندگی بدلی لیکن آج مزدور تنظیمیں کمزور ترین ہوچکی ہیں۔ چوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا کہ تین محکموںسے پہلے وزیراعظم نوازشریف کا خط میڈیا میں پہنچ گیا اس پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔ 4مئی کو مینار پاکستان پر پیپلز پارٹی کا کیمپ لگے گا، میاں شہبازشریف کا لگ سکتا ہے تو پیپلز پارٹی کا کیوں نہیں ،ہم تنبیہ کرتے ہیںکہ اگر ہمیںروکا گیا تو ہم ماڈل ٹاﺅن والوںجیسے نرم و نازک نہیں سڑکیں روک کرکیمپ لگاسکتے ہیں،ہم تو پرامن لوگ اور مینار پاکستان سارے پاکستانیوں کا ہے ہم وہاں بیٹھ کر دنیا کوآپ کے وعدے یاد دلائیں گے ، آپ کی ایمانداری پر بات کریں گے جو قصے صوبہ بھر کی سڑکیں، پلازے اور کمرشلائز نظام چیخ چیخ کر بیان کررہے ہیںلیکن جلسہ بلاول بھٹو کی قیادت میں ہی کریں گے، ہم عدلیہ کوابھی بتارہے ہیں کہ میٹرو ، اورنج ٹرین سمیت حکمرانوں کیخلاف کرپشن کے ہر ثبوت کو آگ لگ چکی ہے اس لئے ہمیں خدشہ ہے کہ پانامہ اور ڈان لیکس والے ریکارڈ کو بھی نہ لگ جائے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی مزدور کی تنظیم تھی اس لئے ہم نے خاص طور پر مزدوروںکا سوچا لیکن حکومت نے پی آئی اے، ریلوے، سٹیل ملز، تعلیم، دانش سکولز اورسستی روٹی اور لوڈ شیڈنگ سمیت کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا بلکہ ان میں اپنی کرپشن اور نااہلیوںکی داستانیں رقم کیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ ڈان لیکس اور میمو گیٹ ایک جیسے سکینڈل ہیں لیکن ڈان لیکس میں وزیراعظم ہاﺅس ملوث ہے، میمو گیٹ سکینڈل میں تو رجسٹرار سپریم کورٹ بھی تحقیقات کررہے تھے اور سوموٹو بھی لئے جارہے تھے اب ہم دیکھیں گے کہ میمو گیٹ سکینڈل کی طرح عدالتیں کس طرح اس معاملے کو لیتی ہیں، میں اپنی قیادت سے اجازت مانگتا ہوں کہ جس طرح میمو گیٹ میں نوازشریف کالا کوٹ پہن کر عدالت میں پیش ہوتے رہے مجھے بھی عدالت میں ان کیخلاف پیش ہونے کی اجازت دی جائے،میں ذاتی حیثیت میں اس کیس میں فریق بننا چاہتا ہوںکیونکہ سب کیلئے قانون ایک ہی ہونا چاہئے اب حکمرانوںکیلئے الگ قانون اور عام آدمی اور پیپلز پارٹی کیلئے دوسرا قانون نہیں چلے گا، جب اتفاق فاﺅنڈریز کا مال لیکر بحری جہاز آئے تو قانونی عارضی طور پر ختم ہوجائے اورمال اترنے کے بعد دوبارہ نفاذ ہوجائے ایسا ہوگا نہ ہونے دیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv