تازہ تر ین
General-Qamar-Javed-Bajwa.jpg

افغان فو جی ہیڈکوارٹر پر حملہ, آرمی چیف کا بڑا اعلان

راولپنڈی (بیورورپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان آرمی کے کور ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں کے حملے کے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے افغان شہر مزار شریف میں آرمی کے کور ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں افغان سیکیورٹی فورسز اور برادر افغان قوم سے اظہار یکجہتی کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگرد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں اور ہم انہیں شکست دیں ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نماز جمعہ کے دوران افغان طالبان کے 10 جنگجوں نے آرمی کی وردیاں پہن کر مزار شریف میں واقع افغان نیشنل آرمی کی 209 ویں شاہین کور پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 140 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے تھے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv