تازہ تر ین

پاکستانی قوم پر قرضوں کا بوجھ 127ارب ڈالر سے بڑھ گیا۔۔۔

اسلام آباد ( نعےم جدون ) پاکستان پراندرونی و بےرونی قرضوں کا بوجھ 127 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے اس مےں 73 ارب ڈالرکا بےرونی قرضہ بھی شامل ہے ۔ اس پر اقتصادی ماہرےن نے اسے ملکی معےشت کےلئے شدےد خطرناک قرار دےا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دبئی مےں جاری اقتصادی کانفرنس مےں ماہرےن نے سےنٹر اسحاق ڈار کی قےادت مےں شامل پاکستانی وفد کو قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے کے حوالے سے ہنگامی بنےادوں پر اقدامات کرنے کا مشورہ دےا گےا ہے جس مےں ٹےکس نےٹ مےں اضافہ پر خصوصی زور دےا گےا ہے۔ پاکستان پراس وقت صرف بےرونی قرضے کا بوجھ 73ارب ڈالر کا ہوچکا ہے جس مےں ہر سال سود کی مد مےں 7.8 ارب ڈالر کا اضافہ ہورہا ہے جو کہ ملکی معےشت کو بحران کی طرف لے جارہی ہے ۔ مسلم لےگ (ن) کی حکومت کے حالیہ دور مےں حاصل کردہ بےرونی قرضوں نے پاکستان کو تےن سالوں مےں 13 ارب ڈالر کا مذےد مقروض بنادےا ہے نواز حکومت نے 2013 سے ابتک 55 ارب ڈالر کے مجموعی قرضے لئے ہےں جس مےں سے 25 ارب ڈالر بےرونی اور 30 ارب ڈالرمقامی مارکےٹ سے حاصل کئے ہےں ان قرضوں مےں سے 11.95 ارب ڈالر سابقہ قرضوں کی ادائےگی پر خرچ کئے گئے ہےں ۔قرضوں کی شرح مےں اضافہ کی سب سے بڑی وجہ پاکستانی کرنسی کی ڈالر کے مقابلے مےں گرتی ہوئی سا کھ ہے ۔ پاکستان کی طرف سے قرضوں کی ادائےگی کےلئے مذےد قرضوں کا حصول کی پالےسی کو اقتصادی ماہرےن نے شدےد تنقےد کا نشانہ بناےا ہے اور پاکستان حکومت کو اپنے وائل کو بہتر بنانے کےلئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پالےسی بنانے کا بھی مشورہ دےا ہے ۔ قرضوں مےں اضافی سے اب ہر پاکستانی اےک لاکھ 13ہزار 324 روپے کا مقروض ہوچکا ہے اور جےسے جےسے پاکستان کی آبادی مےں اضافہ ہو رہا ہے سود کی وجہ سے قرض کا شرح تناسب بھی اسی طرح بڑھ رہا ہے ۔ مشرف دور کے بعد سے اب تک 76 ہزار 154 روپے کا ہرپاکستانی کو قرضے کا جمہوری تحفہ ملا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2013 میں پاکستان پربےرونی قرضوں کی مالیت60 ارب ڈالرتھی جواب 73 ارب ڈالر پہنچ چکا ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv