تازہ تر ین
raza rabbani

رضا ربانی ناراض …. کام بند ، پروٹوکول واپس

اسلام آباد (این این آئی ‘ آن لائن‘ آئی این پی) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان میں وزرا کی عدم موجودگی پر احتجاجاً کام کرنا بند کر کے سرکاری پروٹوکول واپس کردیا جبکہ سیکریٹریٹ کوہدایت کی ہے کہ کوئی سرکاری فائل مجھ تک نہ لائی جائے ¾میں اب چیئرمین نہیں ہوں۔جمعہ کو سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران ایوی ایشن ڈویژن سے متعلقہ سوالات وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی درخواست پر پہلے لئے گئے جس کے بعد کیڈ سے متعلقہ سوالات ایجنڈے پر تھے تاہم وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے چیئرمین کو بتایا کہ کیڈ ڈویژن کے بعض سوالات وزارت داخلہ و انسداد منشیات کو منتقل کئے ہیں کیونکہ یہ کیڈ سے متعلقہ نہیں ہیں۔ چیئرمین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ وزراءایوان میں موجود نہیں ہیں جو ارکان کے سوالات کے جوابات دے سکیں اس کے بعد انہوں نے اجلاس کچھ وقت کے لئے ملتوی کردیا۔دوبارہ اجلاس شروع ہوا تو چیئرمین نے کہا کہ وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ سیکرٹریٹ متعلقہ سیکرٹریوں کو یہ پیغام دے دے کہ تمام وزارتوں کے سیکرٹریوں‘ ایڈیشنل اور جوائنٹ سیکرٹریوں کو فائنل نوٹس ایشو کئے جارہے ہیں کہ اگر ایوان کی کارروائی کو سنجیدہ نہ لیا اور وقفہ سوالات میں ارکان کے سوالات کے درست اور بروقت جوابات فراہم نہ کئے گئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ یہ ان کی حتمی وارننگ ہے۔رضا ربانی نے کہاکہ جب سے یہ سیشن شروع ہوا وزرا ءنہیں آرہے اگرحکومت کو مجھ سے مسئلہ ہے تو میں مستعفی ہونے کو تیار ہوں ¾میں آئینی طریقے سے ایوان کو چلانے کی کوشش کررہا ہوں مگر اب ایسا ناممکن ہوتا جارہا ہے حکومت سینیٹ کی آئینی حیثیت کو تسلیم کرنا ہی نہیں چاہتی ملکی معاملات میں سینیٹ اپنا آئینی کردار ادا کر رہی ہے تاہم حکومت کا رویہ ٹھیک نہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئر مین سینٹ رضا ربانی نے سینت کا اجلاس غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کرتے ہوئے احتجاجاً کام بند کر دیا اور سرکاری پروٹوکول بھی واپس کر دیا انہوں نے سیکرٹریٹ کو ہدایت کی کہ کوئی سرکاری فائل مجھ تک نہ لائی جائے ¾میں اب چیئرمین نہیں ہوں۔سینیٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رولز 23 کے تحت سینیٹ کی کارروائی ملتوی کردی گئی، آئندہ اجلاس کی تاریخ چیئرمین سینیٹ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے (آج) ہفتہ سے شروع ہونے والا دورہ ایران بھی منسوخ کردیا ۔راجہ ظفر الحق، زاہد حامد، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار رضاربانی کو منانے انکی رہائشگاہ پر پہنچ گئے لیکن انہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا، وفاقی وزراءکی عدم حاضری پر اپوزیشن اور آزاد سنیٹرز نے ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا، ایوان بالا میں حکومت سمیت اپوزیشن اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے ارکان نے وزراءکی سینٹ اجلاس میں نہ آنے پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کر رہی ہے اور آئین کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے ‘ اگر چیئرمین سینٹ نے استعفیٰ دیا تو سارا سینٹ استعفیٰ دے گا اور خالی ہو جائے گا۔ معاملہ کے حل تک سینٹ نہیں چل سکتا۔ جمہوریت اور وفاق کو کمزور نہیں ہونے دیں گے ‘ حکومت کو وارننگ دیتے ہیں یہ رویہ ترک کرے ورنہ سڑکوں پر آئیں گے۔ وزیر اعظم نوا زشریف ایوان بالا میں اگر وزراءکے ایوان میں آنے کے حوالے سے ضمانت دیں ‘ وزراءچیئرمین سینٹ سے تحریری معافی مانگیں‘ سپیکر قومی اسمبلی بھی چیئرمین سینٹ کی طرح صوبوں کی نمائندگی کریں ‘ سپیکر قومی اسمبلی کی کرسی گروی رکھ دی گئی ہے ‘ عوام کو چیئرمین سینٹ سے توقعات وابستہ ہیں‘ پارلیمانی تاریخ میں ایسے بدترین حالات سامنے نہیں ائے۔ جمعہ کو ان خیالات کا اظہار سینیٹر اعظم سواتی ‘ تاج حیدر ‘ کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی ‘ سینیٹر الیاس بلور ‘ سردار اعظم موسیٰ خیل ‘ سینیٹر ہدایت اللہ ‘ جان کینتھ ویلیم ‘ سسی پلیجو ‘ نثار محمد و دیگر نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر ایوان بالا میں اپو زیشن جماعتوں کے ارکان اور حکومتی اتحادی جماعتوں پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی اور فاٹا کے ارکان سمیت حکومتی رکن سینیٹر نثار محمد نے ایوان بالا میں حکومتی وزرااءکی غیر حاضری کی وجہ سے چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی جانب سے ایوان بالا کو معاملہ کے حل تک ملتوی کرنے کے حوالے سے رولنگ کے بعد پریس کانفرنس کی۔ سینیٹر اعظم خان سواتی نے کہا کہ آج چیئرمین سینٹ کی جانب سے وزراءاور حکومت کے رویہ کے خلاف سنگین فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت اکائیوں کی تذلیل کر رہی ہے۔ آج وفاق اتنا بڑا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے جو اس سے قبل نہیں ہوا۔ حکومت اور اتحادی جماعتیں عوام کے مسائل کے حل میں ناکام ہو چکی ہیں۔ حکومت کی منصوبوں میں کرپشن سامنے آ رہی ہے ‘ حکومت صرف لاہور تک محدود ہو گئی ہے۔ ٹھیکوں میں کرپشن عروج پر ہے۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی اکائیوں کی امیدوں کا مرکز ہیں۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا تقدیس پامال نہیں ہونے دونگا ورنہ استعفیٰ دے دوں گا۔ چیئرمین سینٹ کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے وفاق کی مضبوطی کی بات کی ہے۔ آج سب کا سر بلند کیا ہے۔ سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سینٹ کی توہین اور عدم حاضری ایک تسلسل ہے۔ اپوزیشن کی جماعتوں نے جمہوریت ‘ وفاق کے استحکام کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ اپوزیشن جمہوریت اور وفاق کو کمزور نہیں ہونے دے گی۔ حکومت کو وارننگ دیتے ہیں کہ یہ رویہ ترک کرے۔ حکومت آئین کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ ایوان میں ارکان کے سوالوں کے جواب کے لئے حاضر نہیں ہوتے۔ 3 دن سے اے این پی احتجاج کر رہی ہے حکومت کی جانب سے کوئی بات کرنے کےلئے نہیں آیا۔ مردان میں طالب علم کا قتل جمہوریت کے لئے سوالیہ نشان ہے۔ چیئرمین سینٹ سے نے معاملات درست نہ ہونے کی صورت میں استعفیٰ کا اعلان کیا ہے۔ حکومت سینٹ کو غیر موثر کرنا چاہتی ہے۔ سینٹ کو غیر فعال نہیں ہونے دیں گے۔ مسلم یگ (ن) کے باضمیر ارکان نے بھی حمایت کی ہے۔ اگر بات چیت کے ذریعے یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔ سینیٹر کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ پارلیمانی تاریخ میں ایسا فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ وزیر اعظم نواز شریف ایوان میں آ کر گارنٹی دیں کہ آئندہ ایسے حالات نہیں ہوں گے۔ وزراءچیئرمین سینٹ سے تحریری معافی مانگیں اگر چیئرمین سینٹ نے استعفیٰ دیا تو سارا سینٹ استعفیٰ دے گا اور ایوان خالی ہو جائے گا۔ آج کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ حکومت عوام کے ساتھ ظلم کر رہی ہے معاملہ حل ہونے تک سینٹ نہیں چلے گا۔ سینیٹر الیاس بلور نے کہا کہ حکومت بدمعاش ہے اچھی بات بھی سننے کے لئے تیار نہیں ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کو بھی چیئرمین سینٹ کی طرح صوبوں کی نمائندگی کرنی چاہیے۔ سینیٹر سردار اعظم موسیٰ خیل نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ پختونوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے 4 لاکھ شناختی کارڈز بلاک کئے گئے ہیں۔ سینیٹر نثار محمد نے کہا کہ حکومت تو چل رہی ہے لیکن پارلیمنٹ نہیں چل رہی۔ تمام فنڈز پنجاب میں خرچ ہو رہے ہیں چیئرمین سینٹ اور پارلیمنٹ کے ساتھ ہیں۔ سینیٹر ہدایت اللہ نے کہاکہ فاٹا کے ارکان اپوزیشن کا کردار عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔ پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے۔ چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی سے پاکستان تحریک انصاف کے سینٹراعظم سواتی اورشبلی فرازنے ملاقات کی ،چیئرمین سینٹ سے اظہاریکجہتی اورمو¿قف کی مکمل تائیدکی ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسینیٹراعظم سواتی اورشبلی فرازنے عمران خان کی ہدایت پرجمعہ کے روزاسلام آبادمیں چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی سے ملاقات کیلئے ان کے گھرگئے ۔ملاقات میں پی ٹی آئی کے سینیٹرزنے چیئرمین سینٹ سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے ان کے مو¿قف کی تائیدکی اورکہاکہ چیئرمین سینٹ کاجھگڑاان کی ذات کانہیں بلکہ قومی ادارے کے وقارکامسئلہ ہے ۔رضاربانی جوباتیں کررہیں ہیں اس سے جمہوریت کاوقاربڑھتاہے ۔پاکستان تحریک انصاف سینٹ کے وقارکومجروح نہیں ہونے دیگی ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر چیئرمین سینٹ کوسپورٹ کرنے ان کے گھر آئے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ‘ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کو منانے میں ناکام ہو گئے ‘ چیئرمین سینٹ نے سرکاری پروٹوکول بھی واپس کر دیا‘ وزیر اعظم نوا زشریف اہم وفاقی وزراءکے ہمراہ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے سینٹ میں وفاقی وزراءکے نہ آنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجاً استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ چیئرمین سینیٹ نے اپنا سرکاری پروٹوکول بھی واپس کر دیا۔ حکومت کی طرف سے چیئرمین سینیٹ کو منانے کا ٹاسک وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو سونپا گیا۔ و زیر خزانہ نے سہ پہر میاں رضا ربانی سے ملاقات کی اور انہیں منانے کی بھرپور کوشش کی تاہم بات نہ بن پائی ۔ باخبر ذرائع کے مطابق بعد ازاں وزیر خزانہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے معاملہ کی سنگینی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار دوبارہ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی سے ملاقات کےلئے پہنچ گئے تاہم دوسری مرتبہ بھی انہیں منانے میں ناکام رہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے (آج) ہفتہ کو اہم پیش رفت کاامکان ہے ۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو ایوان بالا کے ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم نوا زشریف اہم وفاقی وزراءکے ہمراہ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور چیئرمین سینٹ کے تمام گلے شکوے دور کئے جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv