تازہ تر ین

حج سیزن میں اربوں کمانے کا منصوبہ, عوام پریشان

لاہور (خصوصی رپورٹ) حج پالیسی میں تبدیلی کے بعد من پسند پرائیویٹ حج ٹوور آپریٹرز کو وزارت مذہبی اُمور کی جانب سے نوازنے کا انکشاف ہوا ہے اور نئی انرولمنٹ میں مزید 2200 کے قریب پرائیویٹ حج ٹوور آپریٹرز کو نمبرنگ الاٹ کردی گئی جبکہ موجودہ 748 رجسٹرڈ کوٹہ ہولڈر ہیں۔ حج و عمرہ کوٹہ میں پرائیویٹ ٹوور آپریٹرز کے کوٹہ میں کمی ہونے کے باوجود میرٹ کے برعکس کمپنیوں کو نمبرنگ الاٹ کردی گئی ہے جبکہ 86 کمپنیاں رجسٹریشن اور نمبرنگ الاٹ ہونے کے لیے 2006ءسے ویٹنگ لسٹ میں شامل ہیں۔ اس کے برعکس سال 2012ءمیں جن افراد نے درخواستیں جمع کرائیں، انہیں نمبرنگ الاٹ کردی گئی اور 19 مزید پرائیویٹ حج و عمرہ ٹوور آپریٹرز کو کوٹہ لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی اُمور کی جانب سے حج پالیسی میں کوٹہ سسٹم کے تحت حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد اب 60 فیصد سرکاری اور 40 فیصد پرائیویٹ حج ٹوور آپریٹرز کے ذریعے حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری طور پر تاحال صرف 748 کمپنیاں مستند شدہ ہیں جو 40 فیصد کوٹہ کی مد میں سال 2017ءمیں حاجیوں کی درخواستیں وصول کرسکتی ہیں جبکہ حکومت نے 2200 کے قریب نئے پرائیویٹ ٹوور آپریٹرز کو ڈبل فیس لے کر نمبرنگ الاٹ کردی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزارت مذہبی اُمور کی طرف س حج پالیسی میں تبدیلی اور من پسند افراد کو کوٹہ لسٹ میں شامل کرنے کے بعد گزشتہ ماہ 27 مارچ تک دو گنا فیس 10000 کے ساتھ درخواستیں وصول کی گئیں اور 2200 کے قریب کمپنیاں جن کو نمبرنگ الاٹ کی گئی ہے سے بھی درخواستیں وصول کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرکاری سطح پر کوٹہ سسٹم میں تبدیلی کے بعد نئی انرولمنٹ والی کمپنیوں نے سپریم کورٹ میں پالیسی کے خلاف درخواست دائر کردی ہے جس میں مو¿قف اختیار کیا ہے کہ وزارت مذہبی اُمور کی جانب سے پرائیویٹ حج و عمرہ ٹوور آپریٹرز کو 40 فیصد کوٹہ کے بجائے 50 فیصد کیا جائے اور کوٹہ سسٹم میں من پسند پرائیویٹ حج ٹوور آپریٹرز کو نوازنے کے بجائے انرولمنٹ ک جانے والی 2948 کمپنیوں کو بھی کوٹہ کے مطابق حصہ دیا جائے۔ اس حوالے سے وزارت مذہبی اُمور حکام نے بتایا کہ سال 2006ءمیں ویٹنگ لسٹ میں شامل کمپنیوں کی سال 2012ءمیں ہی درخواستیں منسوخ کردی گئی تھیں اور انہیں دوبارہ درخواستیں جمع کرانے کی ہدایات کی گئی تھیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv