تازہ تر ین
pakistan railway

پاکستان ریلوے کا بڑا معرکہ

اسلام آباد / بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کا معروف ریلویز گروپ فارچون 500 کمپنی نے بھی پاکستان ریلویز کی اپ گریڈیشن کے لئے بولی دی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کمپنی ایشیاءکی سب سے بڑی عالمی انجیئرنگ پروکیورنسٹ اور کنسٹرکشن کنٹریکٹر ہے اور یہ ان چار کمپنیوں میں شامل ہے جنہوں نے 8 ارب ڈالرز کے ایم ایل ون پروجیکٹ کے لئے بولی دی ہے پاکستان ان میں سے ایک کا انتخاب کرے گا تاکہ اس پروجیکٹ کو دو مراحل میں مکمل کیا جا سکے ۔ ان کے بیجنگ ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر ان کمپنیوں کے حکام نے جنوبی ایشیاءکے صحافیوں کے گروپ کو اپنے مستقبل کے منصوبوں بارے بریفنگ دی ہے جو ون بیلٹ ون روڈ پروجیکٹ کے تحت مکمل کئے جائیں گے ان کمپنیوں نے چین میں مکمل شدہ پروجیکٹس کا دورہ بھی کرایا ان میں دنیا کے سب سے بڑے پل ، سرنگ ، سرکیں اور بلٹ ٹرین بھی شامل تھے ۔ سی سی سی سی انٹرنیشن کے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی جنرل منیجر ژومینگ کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں اور مناسب موقعوں کے متلاشی ہیں انہوں نے کہاکہ سی سی سی سی ان چار چینی کمپنیوں میں شمال ہے جو ایم ایل ون پروجیکٹ کے لئے مسابقت کر رہی ہیں انہوں نے کہاکہ ہماری کمپنی پاکستان میں مناسب ریلویز انفراسٹرکچر کی تعمیر کی ا ہلیت رکھتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی پاکستان میں اب چیلنج نہیں ہے اور کمپنی کو گزشتہ دو سالوں کے کام کے دوران کوئی بڑا حادثہ درپیش نہیں آیا ۔ انہوں نے پاکستان میں بڑے سی پیک پروجیکٹس میں چینی باشندوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔ دریں اثناءوفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ایم ایل ون پروجیکٹ کے مالیاتی معاہدے پر دستخط اگلے ماہ ہوں گے ۔#/s#(جاوید)



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv