تازہ تر ین
Shahbaz-Sharif

پنجاب کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری …. شہباز شریف نے منظوری دیدی

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے چین کی معروف پےکنگ (Peking) یونیورسٹی کے بین الاقوامی ماہر معاشیات اورعالمی بینک کے سابق سینئر نائب صدر پروفیسر جسٹن یی فولن (Mr. Justin Yifu Lin) نے ملاقات کی ، ملاقات میں پاک چین تعلقات ، پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے، انڈسٹریل پارکس کے قیام اور معاشی استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کےا گےا۔ پیکنگ یونیورسٹی کے بین الاقوامی ماہر معاشیات اورعالمی بینک کے سابق سینئر نائب صدر پروفیسر جسٹن یی فولن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پاکستان خصوصاً پنجاب کی ترقی کیلئے لیڈنگ کردار ادا کیا ہے اور پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ان کی خدمات گرانقدر ہیں۔ شہبازشریف ایک حقیقی لیڈر ہیںاور انہوں نے غیرمعمولی اقدامات کرکے صوبے کی معیشت کو مضبوط بنایا ہے۔ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب کی ترقی کی مثال بیرون ملک بھی دی جاتی ہے۔انہوںنے کہا کہ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے جو غےر معمولی کامےابےاں حاصل کی ہےں ہم ان سے سےکھنا چاہتے ہےں اورمجھے خوشی ہے کہ آج مےری وزےراعلیٰ شہبازشرےف سے ملاقات ہوئی ہے ۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کو سی پیک نے نئی جہت عطا کی ہے۔چین کی حیران کن ترقی اقوام عالم کیلئے رول ماڈل ہے۔سی پیک کے باعث پاکستان میں ترقی کے نئے باب رقم ہو رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے سی پیک کا عظیم تحفہ ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔سی پیک کے بے پناہ فوائد سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے سی پیک ایک گیم چینجر ہے۔بعض عناصر سی پیک کے عظیم تحفے سے پریشان ہیں۔انہوںنے کہا کہ یہ عناصر سی پیک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں لیکن سی پیک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔سی پیک آگے بڑھے گا اور پاکستان ترقی کرے گا۔انہوںنے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک بھی سی پیک کے لاتعداد ثمرات سے مستفید ہوں گے۔سی پیک صرف اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا نام نہیں بلکہ یہ ترقی و خوشحالی کا وہ روشن سفر ہے جس سے پورا خطہ فائدہ اٹھائے گااوراس عظیم الشان منصوبے کے ثمرات مستقبل کے روشن سفر کو مزید تیز کریں گے جس سے علاقائی تعاون میں اضافہ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ چین نے انڈسٹریل پارکس کے قیام کے حوالے سے نمایاں پیش رفت کی ہے۔پنجاب حکومت انڈسٹریل پارکس خصوصاً گارمنٹس انڈسٹریل زون کے قیام کے حوالے سے چین کے اس تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے چین کے بے پایاں تعاون پر چینی قیادت، حکومت اور عوام کے شکرگزار ہیں۔سی پےک کے تحت توانائی کے شعبہ میں چین کی 36 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی کوئی مثال نہیں ملتی۔بجلی تیز رفتار معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔سی پیک کے تحت پنجاب سمیت پاکستان بھر میں منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے اورکئی منصوبے تکمےل کے آخری مراحل مےں ہےں ۔انہوںنے کہا کہ چین کے صدر کا اینٹی کرپشن کا وےژن انتہائی شاندار ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بھی صوبے میں کرپشن کےخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔کرپشن کرنےوالوں کےخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جاتی ہے۔انہوںنے کہا کہ شفافیت اور میرٹ ہماری حکومت کے بنیادی ستون ہیں۔عالمی ادارے بھی پاکستان میں کرپشن میں کمی کا اعتراف کر رہے ہیں۔پروفیسر جسٹن یی فولن نے اس موقع پر وزیراعلیٰ کو اپنی کتاب بھی پیش کی۔چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن (Mr. Long Dingbin)،صوبائی وزراءملک ندیم کامران، عائشہ غوث پاشا، مشیر ڈاکٹر عمر سیف، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام کے علاوہ معروف صنعتکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زےر صدارت تعطےل کے باوجوداعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا، 2گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس مےںپاکستان کڈنی اےنڈ لےور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹےوٹ کے منصوبے، ہےومن رےسورس کے امور اور ہےپاٹائٹس فلٹر کلےنکس کے قےام پر پےش رفت کا جائزہ لےاگےا۔ اجلاس کے دوران پا کستان کڈنی اےنڈ لےور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹےوٹ کےلئے انڈوومنٹ فنڈکے قےام کا فےصلہ کےاگےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارلحکومت مےں گردے اورجگر کے امراض کے علاج معالجہ کےلئے بڑے منصوبے پر کام کےا جارہا ہے۔ پاکستان کڈنی اےنڈ لےور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹےوٹ مےں غرےب اورنادار مرےضوں کا علاج مفت ہوگا اور 470 بستروں پر مشتمل ےہ ادارہ گردے اور جگر کے امرض کے علاج کے حوالے سے سنگ مےل ہوگا۔ ادارے مےں جگر اورگردے کے امراض کے علاج کے علاوہ ان بےمارےوں کی روک تھام کےلئے تحقےقی کام بھی ہوگا۔ رواں سال کے آخر مےں ہسپتال کا پہلا مرحلہ مکمل ہوجائے گا اور مرےضوں کا علاج شروع ہوگا۔مرےضوں کو جدےد علاج معالجہ مےسر آئے گا۔ انہوںنے کہا کہ ادارے مےںاعلی کوالٹی کا ہےومن رےسورس اورسٹےٹ آف دی آرٹ مشےنری ہوگی۔ ادارے کےلئے بھرتی کےے گئے ہےومن رےسورس کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی ضروری ہے اور ہےومن رےسورس کی جدےد اور بہترےن تربےت کا بھی اہتمام ہونا چاہےے۔ انہوں نے کہا کہ ہےومن رےسورس کی تربےت اور رےفرےشر کورس کے حوالے سے ماڈل اور پلان مرتب کرلےا جائے اورانسٹی ٹےوٹ کو دےدہ زےب بنانے کےلئے ہارٹیکلچر کا پلان مرتب کےا جائے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت مربوط ہےپاٹائٹس کنٹرول پروگرام پرعملدر آمد کررہی ہے اور اسی مقصد کے پےش نظر پاکستان کڈنی اےنڈ لےور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹےوٹ کی سائٹ پر پہلا ہےپاٹائٹس فلٹر کلےنک قائم کےاگےا ہے اور ےہ کلےنک جگر کے امراض مےں مبتلا افراد کو علاج معالجہ فراہم کرنے مےں مصروف عمل ہے جبکہ اسی طرح کے ہےپاٹائٹس فلٹر کلےنکس پنجاب کے ہر ضلع مےں بنائے جائےں گے۔انہوںنے کہا کہ ان ہےپاٹائٹس فلٹرکلےنکس کا تعلق محکمہ صحت سے نہےں ہوگا بلکہ پی کے اےل آئی انہےں چلانے کا ذمہ دار ہوگا۔پی کے اےل آئی اورہےپاٹائٹس فلٹر کلےنکس کے قےام کا پروگرام مفادعامہ کا عظےم الشان پراجےکٹ ہے۔ ان منصوبوں کو ہم نے محنت، عزم اور جذبے کےساتھ کام کرتے ہوئے پاےہ تکمےل تک پہنچانا ہے ۔پاکستان کڈنی اےنڈ لےور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹےوٹ ورےسرچ سنٹرکے بورڈ آف گورنرز کے صدر ڈاکٹر سعےد اختر نے منصوبوں پر پےش رفت کے حوالے سے برےفنگ دی۔ صوبائی وزےر صحت خواجہ عمران نذےر، چےف سےکرٹری، چےئرمےن منصوبہ بندی و ترقےات، سےکرٹرےز صحت، خزانہ،سی ای او پنجاب انفراسٹرکچر ڈوےلپمنٹ اتھارٹی، ڈی جی فرانزک سائنس اےجنسی اور متعلقہ حکام نے اجلاس شرکت کی۔
.



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv