تازہ تر ین

فوجی عدالتوں کے بل کی مخالفت, اہم شخصیت کھل کر سامنے آگئی

کراچی (این این آئی، صباح نیوز) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہا کہ اٹھارویں ترامیم میں پارٹی سربراہان کوزیادہ اختیارات دے دیئے گئے مگر جب یہ ترامیم ہو رہی تھیں اس وقت ہارس ٹریڈنگ کا ماحول تھا جبکہ ابھی تک سیاسی نظام میں سنجیدگی نہیں آئی کہ پارلیمنٹ اس میں تبدیلی کر سکے گی۔ میری بزدلی یا لالچ تھی کہ میں نے سینیٹ سے استفعی نہیں دیا۔ اب چوں کہ بل میرے دستخط سے ہی صدر مملکت کے پاس جائے گا اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ سینیٹ میں موجود رہوں اور فوجی عدالتوں کے بل کی مخالفت کروں،سخت فیصلوں کے لئے قیادت کا دیانیدار ہونا بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ڈاکٹر سید جعفر احمد کی کتاب”پاکستان ہسٹروکل لیجیسز“کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سید جعفر پاکستان کے ان چند دانشوروں میں سے ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنا رشتہ اس سرزمین اور جہاں کے لوگوں کے ساتھ جوڑے رکھا۔انہوں نے ہر امر کے خلاف آواز بلند کی۔ ان کی تحریروں سے صوبائی خودمختار ی کے اور وفاق حوالے سے بہت کچھ سیکھا۔ اس کتاب میں انہوں نے معاشرے کی بنیا دی باتوں کو اٹھایا ہے۔ میاں رضاربانی نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام کی 21ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے وقت بزدلی یا لالچ سینیٹ آف پاکستان سے استعفی نہ دے سکا، 18ویں ترامیم میں پارٹی سربراہ کو کل اختیار دے کر غلطی کی گئی ماضی کی پالیسیاں غلط تھیں مگر ریاست اب بھی متبادل ریاستی پالیسی پر غور نہیں کر رہی، جمہوری استحکام اس وقت تک نہیں آسکتا جب تک سیاسی پارٹیوں میں جہوریت نہیں آتی، سیاسی جماعتیں خاندانی پارٹیاں بن چکی، سیاسی جماعتوں کی کور کمیٹی خاندان کے افراد پر مشتمل ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اٹھارویں ترامیم میں پارٹی سربراہان کو زیادہ اختیارات دے دئیے گئے مگر جب یہ ترامیم ہو رہی تھیں اس وقت ہارس ٹریڈنگ کا ماحول تھا جب کہ ابھی تک سیاسی نظام میں سنجیدگی نہیں آئی اور وہ تب آئےگی جب تک پارلیمنٹ اس میں تبدیل کر سکے گی۔ میری بزدلی یا لالچ سمجھیں کہ میں نے اس وقت اکیسویں ترمیم کے دوران سینیٹ سے استعفی نہیں دیا۔ اب چونکہ بل سینیٹ سے پاس ہونے کی صورت میں میرے دستخط سے ہی صدر مملکت کے پاس جائے گا اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ میں دوہرا معیار نہ اپناﺅں کہ سینیٹ اجلاس میں موجود نہ ہوں اور چپکے سے بل پر دستخط کرکے صدر مملکت کو بجھوادوں اور اپنی آئینی زمہ داری سے راہ فرار اختیار کروں- انہوں نے کہا کہ سخت فیصلوں کے لئے قیادت کا دیانیدار ہونا بہت ضروری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv