تازہ تر ین

پنجاب میں کارکنوں کو چُن چُن کر مارا جار ہا ہے, زرداری کا بڑا انکشاف

لاہور، کاہنہ (نامہ نگار، نیوز ایجنسیاں) بلاول ہاﺅس لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کا ایک اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی کے حلقہ 129اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 159سے ندیم اقبال پاہٹ ،محمد آصف شہزاداور منشا بھٹی کی سربراہی میں کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر بیگم نصرت بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک ایک ورکر آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہے پیپلز پارٹی ملک کی واحد پارٹی ہے جس کے لیڈروں اور کارکنوں نے پاکستان کی خاطر قربانیاں دیںآج بھی پنجاب میں کارکنوں اور ورکروں کو جن مسائل اور تکلیفوں کا سامنا ہے وہ کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں ہیں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو آج بھی چن چن کرشہید کیا جا رہا ہے مگر ان تمام ہتھکنڈوں کے باوجود پیپلز پارٹی اپنے منشور سے پیچھے نہیں ہٹے گی آنے والی حکومت انشاللہ پاکستان پیپلز پارٹی کی ہو گی تقریب میں آصف علی زرداری نے جیالوں کے نعروں کا جواب جئے پاکستان ،جئے عوام کے نعرے سے دیا ۔ دریں اثناءپیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر آصف علی زرداری سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے لاہور میں ملاقات کی جس میں صوبے کے امور ،سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماﺅں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کے سندھ کے حوالے سے بیانات پرشدید تحفظات کااظہار کیا گیا۔بلاول ہاﺅس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن اور امداد پتافی بھی موجود تھے ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کی جانب سے سندھ کے حوالے دئیے گئے بیانات پرشدید تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہا آئندہ عام انتخابات میں پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں شرجیل میمن کی وطن واپسی پر ان سے روا رکھے جانے والے سلوک پر بھی گفتگو کی گئی ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پسند جماعت ہے اور ہم اسی کے مطابق جواب دیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv