تازہ تر ین

کمیشن کا الزام لگانے والے گریبان جھانکیں, وزیراعلیٰ مخالفین پر برس پڑے

ملتان (لیڈی رپورٹر) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ ےہ سال وزےراعظم محمدنوازشرےف کی قےادت مےںبجلی پےدا کرکے اندھےرے ختم کرنے کا سال ہے۔2017ءکے اختتام تک توانائی کے کئی منصوبوں کی تکمےل سے لو ڈشےڈنگ کا خاتمہ ہوگا،جس کا کرےڈٹ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت کو جاتا ہے ۔انتہائی افسوس اوردکھ کی بات ہے کہ کچھ لوگ کہتے ہےں کہ منصوبے کمےشن لےنے کےلئے بنائے جاتے ہےں ،ےہ لوگ جب اپنے گرےبان مےں جھانکےں گے تو انہےں ملامت اور شرمندگی کے سوا کچھ نہےں ملے گا۔انہےںاےسی بات نہےں کرنی چاہےے بلکہ ےہ کہنا چاہےے کہ سب کا احتساب ہواورسب کو کٹہرے مےں لانا چاہےے تاکہ قوم جان سکے کس نے وسائل قوم پر لگائے ہےں اورکس نے قوم کے وسائل لوٹے ہےں۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ان خےالات کا اظہار ملتان میں پہلے انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کے افتتاح کے بعد تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔وزےراعلیٰ نے صوبے کے دےگر اضلاع مےں بھی اس طرح کے مزےد سنٹرز بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مذہب خواتےن پر تشدد،دست درازی ےاتےزاب پھےنکنے کی قطعاً اجازت نہےں دےتا اوردےن اسلام مےں اس کی بہت سخت ممانعت ہے۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کا سب کو احترام ہے جس معاشرے مےں قاضی اور عدالت کا احترام نہےں ہوگا وہ معاشرہ آگے نہےں بڑھ سکتااورجس معاشرے مےں انصاف ہوگا وہ معاشرہ کبھی پےچھے نہےں رہے گا۔عدالت عظمیٰ کا جو بھی فےصلہ ہوگا، مسلم لےگ(ن)اورقوم اسے قبول کرے گی لےکن مےں سمجھتا ہوں کہ ےہی موقع ہے کہ مجھ سمےت سب کو کٹہرے مےں کھڑا کےا جائے ۔جن لوگوں کو عوام کی خدمت کا موقع ملا ،ان سب کو کٹہرے مےں لانا ہوگااور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرنا ہوگا۔سب کا احتساب کرنا ہوگا اور حساب لےنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ کس صوبے مےں50ارب روپے لگے اورنظر بھی نہےں آئے،اس کا بھی حساب لےنا ہوگا۔وہ لوگ جو مےٹروبس کو جنگلہ بس کہتے تھے اب ےہی منصوبہ پشاور مےں شروع کرنے کا سوچ رہے ہےں ۔ آپ نے لاہور،ملتان،راولپنڈی،اسلام آباد مےں عام آدمی کی جدےد سواری مےٹروبس سروس کے نظام کو جنگلہ بس کہا لےکن خدارا آپ جو مےٹروبس نظام پشاورمےں لارہے ہےں اسے جنگلہ بس نہ کہےں۔مےںان کو مبارکباددےتا ہوں کہ وہ لاہور،ملتان،راولپنڈی ، اسلام آباد کے مےٹروبس سروس جےسے نظام کو اب پشاور مےں متعارف کرارہے ہےں۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ جو چےز آپ کو پسند نہےں اسے رد کر کے آپ لےڈر نہےں بن سکتے اورخود پسندی مےں مبتلا لےڈر نہےں ہوتا۔انہوںنے کہا کہ نبی کرےم نے فرماےا کہ تعلےم حاصل کرو چاہے تمہےں اس کے لئے چےن ہی کےوںنہ جانا پڑے ،نبی کرےم کا ےہ پےغام صرف مردوں کےلئے نہےں بلکہ وہ خواتےن اور مردوں کےلئے ےکساں ہے۔ہمارے ملک مےں جہاں بھی خواتےن پر تشدد ہوتا ہے ےا ان سے زےادتی ہوتی ہے تو حکومت کا فرض ہے کہ اےسی خواتےن کو مکمل سکےورٹی فراہم کرے،قانونی چارہ جوئی اور علاج معالجے کےلئے تعاون فراہم کرے اوراسی طرح پولےس انتظامےہ اورعدلےہ اپنا اپنا بھر پور کردارادا کرتے ہوئے خواتےن کے تحفظ اورانصاف کی فراہمی کے لئے اقدامات کرے ۔ ملتان مےں قائم ہونے والے اس مرکز مےں تشدد کا شکار خواتےن کےلئے تمام تر سہولتےں اےک چھت تلے مہےا کی گئی ہےں۔اس انسداد تشدد مرکز مےں اےف آئی آر بھی در ج کی جائے گی اورناجائز اےف آئی آر در ج کرانے والے کے خلاف کارروائی بھی ہوگی۔اس مرکز مےں قوم کی بےٹےوںکےلئے ڈاکٹرز بھی موجود ہےں اور مشاورت کےلئے ماہرےن بھی،نفسےاتی معالج بھی ےہاں ہےں اورسرجری کی سہولت بھی موجود ہے ، جس کےساتھ بھی تشدد ہو ،تےزاب پھےنکا جائے ےا زےادتی ہو ےہ تمام معاملا ت اےک ہی چھت کے نےچے نمٹائے جائےں گے اور اقدامات کےے جائےںگے۔اس سنٹر مےں جج اور عدالت کی سہولت بھی موجود ہے۔اس پورے نظام کو قانونی شکل دی گئی ہے تاکہ ظلم کا شکار ہونے والی خواتےن کی تکالےف کا اےک چھت تلے ازالہ ہو اورانہےں دھکے نہ کھانے پڑےں ۔اسلامی معاشرے سمےت کسی بھی معاشرے مےں خواتےن پر تشدد ،زےادتی ےا تےزاب پھےنکنے جےسے گھناو¿نے جرائم کی قطعاً اجازت نہےں ہے۔مےں ےقےن دلاتا ہوں کہ ہم اس طرح کے سنٹرز کے نظام کو آگے بڑھائےں گے کےونکہ اپنی ماو¿ں،بہنوں اوربےٹےوں کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے جسے بطرےق احسن ادا کرےں گے۔انہوںنے کہا کہ اس ملک مےں خواتےن اورمردوں کی تعداد برابر ہے ۔ قائدؒ نے فرماےا تھا کہ خواتےن کے حقوق کے تحفظ ،انہےں انصاف ،تعلےم کی فراہمی اوربااختےار بنائے بغےر معاشرہ ترقی نہےں کرسکتااورےہ اسلامی معاشرے کے عےن مطابق ہے۔ےہ قانون قرآن اور سنت کی تابعداری مےں قوم کی ماو¿ں ،بہنوںاوربےٹےوں کے حقوق کے تحفظ اوران کی حفاظت کے لئے بناےا گےا ہے۔قرآن و سنت کے خلاف کسی قانون سازی کا سوچ بھی نہےں سکتے۔انہوںنے کہا کہ وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں پنجاب حکومت نے خواتےن کو بااختےار بنانے اوران کے حقوق تحفظ کےلئے جامع اقدامات اٹھائے ہےں۔ملتان مےں مےٹروبس سروس کا مےابی سے چل رہی ہے جو کہ ہماری ماو¿ں،بہنوں اوربےٹےوں کو عزت و احترام کے ساتھ سکول ،کالج ،دفاتر اور فےکٹرےوں مےں پہنچاتی ہے ۔ پنجاب کے 16اضلاع مےں جو بچےاں 6وےںجماعت سے دسوےں جماعت مےں تعلےم حاصل کررہی ہےں اورجن کے ماں باپ کے پاس وسائل نہےں ہےں وہ اپنی بچےوں کو تعلےم نہےں دلواسکتے اورکسی کے گھر مےںکام کرنے کےلئے بجھواتے ہےں، ان بچےوں کےلئے ”خادم پنجاب زےور تعلےم “پروگرام کے تحت 6ارب رکھے گئے ہےں اور4لاکھ60ہزار بچےوں کو اےک ہزار ر وپے ماہانہ وظےفہ دےا جارہا ہے،اسی طرح پنجاب اےجوکےشنل انڈومنٹ فنڈکے تحت 1لاکھ75ہزار کم وسےلہ ذہےن بچے و بچےوں کو اعلی تعلےم کے لئے وظائف دےئے جاچکے ہےں جن مےں1لاکھ 20ہزار قوم کی بےٹےاں ہےںجنہوںنے ےہ تعلےمی وظائف حاصل کےے ہےںجس پر سالانہ ڈےڑھ ارب روپے صرف کےے جارہے ہےں اوراب تک11ارب روپے کے وظائف دےئے جاچکے ہےں اور اس سے فائدہ اٹھانے والی بچےاں ڈاکٹرزاورانجےنئرز بن چکی ہےں ےہ بچےاں قوم کی معمار ہےں ،ان کے حقوق کے تحفظ کے بغےر معاشرہ آگے نہےں بڑھ سکتا۔انہوںنے کہا کہ تعلےم وہ زےور ہے جس سے جہالت اورغربت کا خاتمہ ہوتا ہے اور قوم کی قسمت بدلتی ہے ۔ہم قوم کی بےٹےوں کو بااختےار بنانے کےلئے ہر طرح کے وسائل فراہم کرےں گے۔انہوںنے کہا کہ جب تک ہم بھےک مانگنے کی عادت کو ختم نہےں کرےں گے تب تک ملک ترقی نہےں کرسکتا۔اپنے پاو¿ں پر کھڑا ہونے کےلئے کشکول کو توڑنا ہوگا۔وزےراعلیٰ نے مرکز کی تعمےر کے حوالے سے شاندار کارکردگی پر صوبائی وزراء،متعلقہ سےکرٹریز،سپےشل مانےٹرنگ ےونٹ کے سلمان صوفی اوردےگر افرادکو مبارکباد دی۔قبل ازےں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ملتان میں پہلے انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کا دورہ کیا اور مرکز میں قائم کئے جانے والے مختلف شعبے دیکھے۔ وزیراعلیٰ نے مرکز میں تشدد کا شکار خواتین کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا اورمرکز کے تعمیراتی کاموں اور وہاں پر فراہم کی جانے والی سہولتوں کو سراہا۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ انسداد تشدد مرکز برائے خواتین ایک مربوط نظام کے تحت بنایا گیا ہے۔ اس مرکز میں تشدد کا شکار خواتین کو پولیس، سرکاری وکیل، فرانزک جائزہ ، نفسیاتی علاج اور رہائش کی سہولتیں حاصل ہوں گی اوراس مرکز کے قےام سے عورتوں پر تشدد کے خاتمے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملتان میں بننے والا انسداد تشدد مرکز برائے خواتین دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہے اور اس مرکز میں تشدد کا شکار خواتین کو ایک چھت تلے تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔گورنر پنجاب رفےق رجوانہ ، صوبائی وزراءرانا ثناءاللہ،بےگم ذکےہ شاہنواز اورسپےشل مانےٹرنگ ےونٹ کے سلمان صوفی نے بھی تقرےب سے خطاب کےا۔افتتاحی تقرےب مےں اقوام متحدہ کے تےن رکنی وفد نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ارتھ آور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ غیرقدرتی معمولات میں اضافے کے باعث زمین پر غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ ارتھ آور ماحول کو تباہ ہونے سے بچانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ذمہ داری کا احساس دلاتا ہے۔ ہمیں انفرادی اور اجتماعی سطح پرزمین کو ماحولیا تی آلودگی سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ارتھ آور منانے کا مقصد زمین کو درپیش خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے آواز بلند کرنا،عوام میں ماحولیاتی آلودگی سے زمین کو پہنچنے والے نقصان سے آگہی اور زمین سے محبت کا شعور اجاگر کرنا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت ماحولیاتی آلودگی سے بچاﺅ کے لئے درست سمت میں اقدامات اٹھا رہی ہے اورزمین کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت سے کرہ ارض اور ماحول کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہمیں کرہ ارض سے محبت کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv